معذرت

ایک مرتبہ حضرت خالد بن ولید،عبدالرحمن عوف،ابوذر غفاری اور حضرت بلال رضوان اللہ علیہم اجمعین آپس میں گفتگو کر رہے تھے کہ کسی بات کے جواب میں حضرت ابوذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا کہ یہ کام ایسے کرنا چاہئے۔۔۔۔

جواب میں حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا۔۔نہیں ایسے کرنا غلط ہے۔۔۔!

حضرت ابو ذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کہا۔۔۔ اوہ کالے انسان کے بیٹے تم میری بات کو غلط کہتے ہو۔۔۔۔!

حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ غصے کی حالت میں اٹھے اور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و سلم کو ابو ذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی شکایت کی۔۔آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم یہ سن کر سخت غصے ہوگئے۔۔ادھر حضرت ابو ذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی آپ کے دربار میں حاضر ہوگئے۔۔

آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دیکھ کر فرمایا؛
ابو ذر تم نے بلال کو ان کی ماں کی وجہ سے عار دلائی،کیا تمہارے اندر جاہلیت کی سی خصلت ہے؟؟؟

حضرت ابو ذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ یہ سن کر رونے لگ گئے۔۔۔کہنے لگے یارسول اللہ اللہ سے میری اس خطا پر مغفرت طلب کردیجئے۔۔۔

اور مسجد سے روتے ہوئے نکل گئے۔۔

راستے میں انہوں نے حضرت بلال رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو جاتے ہوئے دیکھا تو ان کے راستے میں اپنا چہرہ زمین پر رکھ دیا۔۔۔کہنے لگے بلال! اللہ کی قسم میں اپنا چہرہ مٹی سے اس وقت تک نہیں اٹھاؤں گا جب تک آپ اپنا پاؤں رکھ کر اس پر سے نہ گزر جائیں۔۔
تم معزز ہو اور میں گھٹیا !!

حضرت بلال رضی اللہ عنہ یہ دیکھ کر رونے لگ گئے،کہنے لگے٬
اللہ کی قسم میں اس چہرے پر کیسے پاؤں رکھنے کا سوچ سکتا ہوں جو صرف اللہ کے لیے سجدہ ریز ہوتا ہے۔۔۔

پھر دونوں کھڑے ہوئے ایک دوسرے کو گلے ملے اور راضی ہوگئے۔۔۔۔۔

آج ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو دوسروں کے ساتھ بیسیوں دفعہ برا سلوک کرتے ہیں۔۔۔لیکن مجال ہے کہ کبھی ان سے معذرت کی ہو۔۔۔کتنے لوگ ہیں جو جان بوجھ کر دوسروں کا مذاق اڑاتے ہیں،ان کے دل زخمی کرتے ہیں لیکن پھر بھی نادم یا شرمندہ ہو کر اس سے معافی نہیں مانگتے۔۔۔

غلطی انسان ہی کرتے ہیں۔۔۔۔مگر غلطی پر انسان کبھی اتراتے نہیں۔۔۔غلطی پر معافی مانگنے سے آپ کی عزت کم نہیں،بلکہ ہزار گنا مزید آپ کی عزت بڑھ جاتی۔۔۔۔

آئیے آج سے عہد کریں کہ
کسی کا دل نہیں دکھائیں گے۔۔۔اگر کبھی کسی کو ہماری وجہ سے کوئی تکلیف پہنچی تو بلاجھجھک اس سے معافی مانگ کر صحابہ کرام کے بہترین اسوہ کو زندہ کریں گے۔۔

YOU MAY ALSO LIKE: