کچنار کے فوائد

قارئین ! اب تک آپ کم و بیش کافی سبزیوں کے فوائد جان چکے ہیں اور بہت کم ہی رہ گئی ہیں جن کے فوائد آپ کو ابھی تک میں نہیں بتا سکا ۔آج بھی ایک سبزی کچنار ہے جس کے فوائد میں آپ کو اپنے اس مضمون میں بتانے جا رہا ہوں۔
 

image


لکھنے کا مقصد آپ کے علم میں اضافہ کرنا ہوتا ہے اور یہ باور کرانا ہوتا ہے کہ ان سبزیوں کے کھانے سے آپ کو کیا فوائد اور کیا نقصانات ہو سکتے ہیں ۔سبزیاں کھانے سے زیادہ تر ہمیں فوائد ہی حاصل ہوتے ہیں لیکن چند ایسی سبزیاں بھی ہیں جن کے بہت کم نقصان بھی ہیں۔جن کا ذکر میں اپنے مضامین کے آخر میں کر دیتاہوں۔

ہمیں اپنے آپ کو سبزیوں کا عادی بنانا چاہئے۔ یقین کریں کہ آپ آج کے تمام موذی امراض سے بچ جائیں گے۔اور آپ کی زندگی خوش و خرم گزرے گی۔سبزیاں جہاں ہماری صحت کی ضامن ہیں وہیں پر یہ عمر کو بڑھانے میں بھی ہماری مددگار ہیں۔
 

image


موسم بہار جیسے ہی آتا ہے تو منڈی میں کچنار کی کلیاں بھی آ جاتی ہیں۔ یہ ایک درخت پر اگتی ہیں اور ان کو سبزی کے طور پر پکایا جاتا ہے۔ کچنار کو اگر گوشت اور قیمہ کے ساتھ پکایا جائے تو اس کا ذائقہ بھی گوشت یا قیمہ جیسا ہی محسوس ہوتا ہے۔ ویسے اگر کچا کھایا جائے تو یہ کڑوی ہوتی ہیں۔پکانے کے علاوہ آپ اس کا اچار بھی ڈال سکتے ہیں جو انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔

اس میں نمکیات کے علاوہ وٹامن سی ہوتا ہے۔کچنار کے درخت بھارت اور پاکستان میں موجود ہیں۔یہ درخت درمیانے سائز کے ہوتے ہیں اور اس پر پھول لگتے ہیں ۔پھول بننے سے پہلے ان کی کلیوں کی سبزی پکائی جاتی ہے انھی کلیوں کو ہم کچنار کہتے ہیں۔اس کا مزاج سرد خشک ہوتا ہے۔
 

image


کچنار کے فوائد:
٭ کچنار کھانے سے خونی بواسیر میں فائدہ ہوتا ہے۔
٭ کچنار کھانے سے پیٹ کے کیڑے مر جاتے ہیں۔
٭کچنار کھانا خواتین کے لئے مفید ہے جن کو حیض زیادہ مقدار میں آتا ہو۔
٭کچنار سے جریان کے مریض بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
٭کچنار کھانے سے اسہال رک جاتے ہیں۔
٭کچنار کھانے سے پھوڑے پھنسیوں سے نجات مل جاتی ہے۔
٭کچنار کھانا آنتوں کے لئے بھی مفید ہوتا ہے۔
٭کچنار پیشاب کے امراض میں فائدہ مند ہے۔
٭ اس کو گوشت یا قیمہ کے ساتھ ہی پکا کر کھائیں۔
٭ کچنار کھانسی میں بھی مفید ہوتی ہے۔
٭ کچنار کھانے سے زخم جلد بھر جاتے ہیں۔
٭ کچنار معدے کو تقویت دیتی ہے۔
٭ کچنار خون کو صاف کرتی ہے۔
٭کچنار بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بھی مفید سبزی ہے۔

نوٹ:اس کا مزاج سرد خشک ہے اس لئے اس میں گھی کا استعمال زیادہ کریں اور اس کو گرم مصالحے اور ادرک کے ساتھ پکائیں

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Kachnar is a delightful vegetable, which grows in spring and served cooked with various delicacies. It is the flowers of orchid tree, which are grown in India and are found in abundance across the land. When kachnar buds and bloom into flowers, it becomes a very tasty and nutritious source of food for us. The buds of kachnar are extremely beautiful and delicate.