ہمارے گھروں میں تیار غذاؤں کے حوالے سے ایک عادت عام
پائی جاتی ہے کہ ہم باقی بچ جانے والے کھانے کو یہ سوچ کر محفوظ کرلیتے ہیں
کہ ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ گرم کر کے استعمال کرلیں گے- لیکن ماہرینِ
صحت کا کہنا ہے بعض غذاؤں کو دوبارہ گرم کر کے استعمال کرنا انسان کے لیے
انتہائی نقصان کا باعث بنتا ہے کیونکہ یہ زہریلی ہوجاتی ہیں اور پہلی بار
بھی کم درجہ حرارت پر پکانا چاہیے ورنہ یہ اپنی افادیت کھو دیتی ہیں- وہ
کونسی غذائیں ہیں جنہیں دوبارہ گرم کر کے استعمال نہیں کرنا چاہیے اور کیوں
نہیں کرنا چاہیے؟ آئیے جانتے ہیں- |
Chicken
اگر چکن کو ایک یا دو روز بعد دوبارہ گرم کر کے استعمال کیا جائے تو اس میں
موجود بھاری مقدار میں پائے جانے والے پروٹین آپ کے نظامِ ہضم کے لیے کئی
مسائل پیدا کرسکتے ہیں- محفوظ کی جانے والی چکن کا بہتر طریقہ استعمال یہی
ہے کہ اسے ٹھنڈے سلاد یا سینڈوچ میں رکھ کر کھائیں-
|
|
Spinach
دوسری ہرے پتوں کی حامل سبزیوں کی مانند پالک میں بھی آئرن اور نائریٹس
بھاری مقدار میں پائے جاتے ہیں- لیکن جب آپ اسے دوبارہ سے گرم کرتے ہیں تو
یہ نائٹریٹس ایک ایسی صورت اختیار کرجاتے ہیں جو انسان کے لیے کینسر کا سبب
بن سکتی ہے-
|
|
Eggs
ناشتے کی مرغوب غذا اور بھرپور پروٹین کے مالک انڈوں کو بھی بار بار گرم
نہیں کرنا چاہیے- دوبارہ انڈوں کو بلند درجہ حرارت پر گرم کرنا انڈوں میں
ایسا زہریلا مادہ پیدا کردیتا ہے جو نظامِ ہضم کے لیے مسائل پیدا کرتا ہے-
|
|
Rice
کمرے کے درجہ حرارت میں تیار شدہ چاولوں کو محفوظ کر کے کچھ وقت بعد دوبارہ
کھانا فوڈ پوائزنگ کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ اس میں ایسے جراثیم موجود ہوتے
ہیں جو دوبارہ گرم کرنے کے بعد بھی نہیں مرتے- اس لیے تازہ پکائیے اور تازہ
کھائیے-
|
|
Turnips
شلجم ایک بہی عام غذا ہے اور یہ گھروں میں بہت زیادہ استعمال کی جاتی ہے-
لیکن شلجم میں پائی جانے والی nitrates کی بھاری مقدار کی وجہ سے اس سبزی
کو بھی بار بار گرم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس طرح یہ زہریلی ہوجاتی ہے-
|
|
Oils
چند تیل جیسے کہ اخروٹ٬ انگوروں کے بیج یا پھر السی کے بیجوں کا تیل بھی
کبھی دوبارہ گرم کے استعمال نہ کریں کیونکہ گرم کرنے سے یہ بدبودار اور
خراب ہوجاتا ہے- ایسے تیل سے نہ کھانا پکائیں نہ ہی کسی ڈش کا ذائقہ بڑھانے
کے لیے اس پر اس تیل کا چھڑکاؤ کریں-
|
|
Beets
پالک کی طرح چقندر میں بھی nitrates کی بھاری مقدار پائی جاتی ہےاس لیے اسے
بھی گرم کرنا کئی مسائل کو جنم دے سکتا ہے- اس لیے اگر یہ بھی بچا ہوا ہے
تو اسے ٹھنڈا کھانا ہی بہتر ہوگا-
|
|
Potatoes
آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی ہے- آلو غذائیت سے بھرپور
ہوتے ہیں لیکن اگر آپ اسے ایک طویل عرصے تک کمرے کے درجہ حرارت میں رکھے
رہتے ہیں تو یہ اپنی افادیت کھو دیتے ہیں- درحقیقت یہ زہریلے ہوجاتے ہیں
اور آپ کو فوڈ پوائزننگ کا شکار بنا سکتے ہیں- |
|