6 ابتدائی علامات٬ آپ کے جگر کو نقصان پہنچ رہا ہے

جگر ہمارے جسم کا دوسرا بڑا اور ٹھوس عضو ہے جس کا وزن 1 سے ڈیڑھ کلو گرام تک ہوتا ہے- جگر ہمارے جسم میں دائیں جانب پیٹ کے اوپر اور پسلیوں کے پیچھے ہوتا ہے - جگر وہ تمام غذاجو ہم کھاتے ہیں اسے توانائی میں تبدیل کردیتا ہے جبکہ یہ توانائی ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- اس لیے جگر کا خاص خیال رکھنا انتہائی اہم ہے- جگر خود کو دوبارہ بحال کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسے کوئی بیماری لاحق نہیں ہوسکتی- اسے بھی دیگر جسمانی اعضاﺀ کی مانند نقصان پہنچ سکتا ہے- ہم یہاں 6 ایسی ابتدائی علامات کا ذکر کر رہے ہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ آپ کے جگر کو نقصان پہنچ رہا ہے- ان علامات پر غور کرتے ہوئے فوراً اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت آپ کے جگر کو محفوظ بنایا جاسکے-


Turning yellow
جب آپ کا جگر صحیح کام نہیں کرے گا تو آپ کی جلد اور آنکھوں کے سفید حصے کے رنگ میں پیلاہٹ یا پیلا پن آجائے گا- U.S. National Library of Medicine کے مطابق خون میں زرد مادے کا اضافہ ہوجاتا ہے جسے bilirubin کہا جاتا ہے- جگر کی خرابی کی عام وجوہات میں ہیپاٹائٹس٬ کینسر٬ بہت زیادہ شراب نوشی٬ زہریلے مادے اور متعدد انفیکشن شامل ہیں-

image


پیشاب اور فضلے کا رنگ
برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس کے مطابق اس پیلے پن کو جوائنڈس یا پیلیا کہا جاتا ہے اور اس میں انسان کے پیشاب اور فضلے کا رنگ بھی پیلا ہوجاتا ہے-

image


Itch
میو کلینک کے مطابق جلد کی خارش کی ایک وجہ جگر کی بیماری بھی ہوسکتی ہے- اور یہ ایسے ہی ہے جیسے کہ گردوں کے فیل ہونے٬ تھارائیڈ کے مسائل یا پھر کینسر کی وجہ سے خارش کا سامنا کرنا پڑتا ہے-  جگر کی بیماری کی وجہ سے ہونے والی خارش عام طور پر پورے جسم پر ہی ہوتی ہے- اس میں پوری جلد آپ کو نارمل دکھائی دیتی ہے سوائے ان حصوں کے جہاں آپ نے خارش کی ہوتی ہے- متاثرہ حصوں پر خراشیں سی آجاتی ہیں-

image


Bruises
ایسے افراد جنہیں جگر کی بیماری لاحق ہوتی ہے ان کا خون زیادہ آسانی سے بہتا ہے کیونکہ جگر ایسے پروٹین کی پیداوار کے عمل کو سست یا روک دیتا ہے جو خون کو جمانے کے لیے انتہائی ضروری ہوتے ہیں اور ان کی جلد کی رنگ بھی اڑ سی جاتی ہے یا خراشیں پیدا ہوجاتی ہیں-

image


Swelling
میو کلینک کے مطابق جب جگر اپنا کام صحیح طور پر نہیں کرتا تو جگر کے مریضوں کے پیٹ اور ٹانگوں میں پانی برقرار رہتا ہے جس کے باعث انہیں سوجن کا سامنا کرنا پڑتا ہے-

image


No signs
بعض اوقات کچھ لوگوں میں جگر کی بیماری لاحق ہونے کے حوالے سے کوئی خاص اشارے بھی موجود نہیں ہوتے- بس چند ایک ایسی عام علامات ہوتی ہیں جن پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی جیسے کہ تھکن محسوس ہونا یا پھر کبھی کبھار خارش کا ہونا-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

The liver can regenerate itself like a superhero, but that doesn’t mean it is invincible; it can become damaged just like any other organ. When a liver is working well, it cleans the blood, helps digest food and fights infection. It is also a bit of a bodily superhero — much like Wolverine and Deadpool, it has the power to regenerate when it has been damaged, replacing old tissue with new cells.