سو لفظوں کی کہانی۔۔۔۔۔۔مردم شماری

مردم شماری

سو لفظوں کی کہانی۔۔۔مردم شماری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مردم شماری والے نے پوچھا،
" زیر کفالت بچے کتنے ہیں؟"
میں نے بتایا،
" چار"
"تین بیٹے ایک بیٹی"
اُس نے پھر پوچھا،
"آپ کیا کرتے ہیں؟"
میں نے بتایا،
" سیاست"
وہ مطمئن نہیں ہوا،
"کیا یہ فلیٹ آپ کا اپنا ہے؟"
"نہیں! قطریوں کا ہے"
"کیا مطلب؟"
"مطلب ،قطریوں کا ہے"
میں اپنے بیان پر ڈٹا رہا،
اس باررینجرز کا سپاہی بولا،
" آپ کو پتہ ہے غلط بیانی کی سزا ہے"
"اس سے پہلے کس کو ملی ہے"
میں نے بلا خوف جواب دیا،
مردم شماری والے نے فارم لپیٹا اور چلتا بنا،
جیسے فیصلہ محفوظ کر لیا ہو۔

Sheikh Muhammad Hashim
About the Author: Sheikh Muhammad Hashim Read More Articles by Sheikh Muhammad Hashim: 77 Articles with 97431 views Ex Deputy Manager Of Pakistan Steel Mill & social activist
.. View More