میں بطورِپاکستان اک ایسی ریاست ہوں
جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا
اور جس کے قیام کے لیے قائداعظم جیسی عظیم ہستی نے اپنے دن رات لگا دیے تھے
میں وہ پاکستان ہوں جس کا ایک فرد انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار
لوگوں کی خدمت کے لیے لوگوں سے امداد طلب کرتا ہے اور ایک ہی دن میں دوکروڑ
کی امداد اکٹھی کر لیتاہے۔میں عبدالستار ایدھی کا پاکستان ہوں
میں تیز ترین سنچری بنانے والے میرے کرکٹر اور سکسر کا پاکستان ہوں
میں نشانِ حیدر پانے والے دس نوجوانوں اور دنیا کی سب سے بہادر قوم کا
پاکستان ہوں
میں ان لوگوں کا پاکستان ہوں جنھوں نے مجھے اٹامک پاور بنانے کے لیے محنت
کی
میں ان بچوں کا پاکستان ہوں جو دہشت کردی کا شکار ہو کر بھی اُسی سکول میں
پڑھنے گئے
میں بھولا نہیں ہوں ہر خدمت کو، ہر قربانی کو اور ہر اُس انسان کو جو مجھ
سے منسلک ہے
کیونکہ۔۔۔ میں پاکستان ہوں۔ |