رحمان کی صف ۔۔۔

تحریر:مریم شکیل
زندگی کو سوچنے بیٹھیں تو یہ عجب رنگ اوڑھ چُکی, عجب مقام پر آن کھڑی ہوی ہے․ ہر طرف افراتفری کا عالم ہے․ بچے سے لے کر بوڑھے سب پر انجانا خوف مسلط ہے․ نوجوان نسل ڈپریشن, بے سکونی اور اذیت کا شکار ہے․ کامیابی کی کھوج اور پرفیکشن کی چاہ میں آج کا انسان ادھوراہ ھو رھا ھے․ دن رات ایک کیے ہر شخص محنت کر رہا ھے اپنی ذندگی کو بہتر سے بہترین کرنے کے لیے․ لیکن پھر بھی حالات ہیں کہ بگڑتے جارہے ہیں․ تعلیم عام ہورہی ھے․ لیکن مجموعی طور پر ھم میں شعور کی کمی ھے․ ان باتوں کو اگر سوچنے بیٹھیں تو ہر حساس انسان سوچ کی اتھاہ گہرائیوں میں جا غرق ہو․ ھم بچپن میں پڑھتے تھے کہ مل کر کام کرنے میں برکت ہوتی ھے․ آج ھم محنت کرتے ھوئے بھی تنزلی کا شکار ھیں کیونکہ ھماری کوششیں, محنتیں انفرادی سطح کے لیے مخصوص ھے․ افسوس کہ ساتھ کہنا پڑھ رھا ھے کہ ھم ذھنی طور پر مفلوج ھوتے جارھے ھیں․ ھمارا المیہ ھے کہ جب ھم معاشرے کی براء کا تزکرہ کرتے ھیں تو اپنے آپکو باھر کھڑا کر کے جائزہ لیتے ھیں․ خیر آگر میں یہاں ھمارء کوتاھیوں کا ذکر کروں تو صفحات بھر جائیں․ ھمیں حل سوچنا ھے․ اور حل صرف رحمان کی صف میں شامل ھو کر ھی ممکن ھے․ جب کوی مشکل آتی ھے تو رحمان کے بندے اپنی غلطی ڈھوندتے ھیں اور اصلاح کی کوشش کرتے ھیں․ ملت کے کسی ایک فرد کی تکلیف بھی انہي ں بے چین رکھتی ھے․ اور انکی کوششیں انسانيت کی بہتری کے لیے ھوتی ھیں سو ابھی بھی کچھ نہیں بگڑا․ اپنے گناھوں پر نظر ڈال لی جائے, اور اصلاح کی کوشش کی جاے تو چمن میں بہار کا آغاز ھو سکتا ھے․ دوسروں کی بھلاء میں اپنی مسکراہٹ ڈھونڈ لی جائے , تو یقي ننا بیسکونی دور ھو جاے گی․ اﷲ ھمیں حقيقی ذہنی آزادی دے․اور ایک دوسرے کی عزت کرنے کی توفيق دے․ کہ ھم متحد ھو جائیں․ اور اسلام کی خدمت کر سکیں۔

Maryam Arif
About the Author: Maryam Arif Read More Articles by Maryam Arif: 1317 Articles with 1141646 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.