گزشتہ روز امریکہ نے افغانستان میں سب سے طاقتور غیر
جوہری بم کا استعمال کیا ہے اور اس بم سے داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
گیا ہے- جی بی یو 43/بی نامی اس بم کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا
جاسکتا ہے کہ اسے Mother of All Bombs بھی کہا جاتا ہے-
|
|
یہ بم اپنے ہدف تک جی پی ایس کے ذریعے تک پہنچتا ہے جس کا وزن 21 ہزار
پاؤنڈ وزنی اس بم کا خول پتلا ہوتا ہے جب یہ اپنے ہدف کو جی پی ایس کی مدد
سے نشانہ بناتا ہے- اس بم پر 18 ہزار 700 پاؤنڈ کا وار ہیڈ نصب ہوتا ہے۔
یہ بم زیرِ زمین موجود تنصیاب اور سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیے استعمال کیا
جاتا ہے اور سی 130 طیارے سے پیراشوٹ کے ذریعے گرایا جاتا ہے-
|
|
واضح رہے کہ امریکہ نے یہ بم عراق کی جنگ سے دو ماہ قبل تخلیق کیا تھا تاہم
اسے جنگ میں کبھی استعمال نہیں کیا گیا- اور جی بی یو 43/بی گائیڈڈ بم جی
بی یو 43/بی ڈیزی کٹر بم کی ہی ایک جدید شکل ہے۔
|