سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز مواد سے محفوظ رہنے کے 5 آسان طریقے

اس میں کوئی شک نہیں کہ سوشل میڈیا کا زیادہ سے زیادہ استعمال ہماری زندگی کا اٹوٹ حصہ بن چکا ہے، ہم نیند کے بستر سے لے کر سفر کے دوران اور کھانے سے لے کر کئی دنوں کے بعد ملنے والے دوست کے ساتھ ملتے وقت بھی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ اور اس میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران ہمیں نفرت انگیز، بلیک میلنگ اور دل دکھانے والے منفی رویوں کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ منفی رویوں، بلیک ملینگ، جھگڑوں، اشتعال انگیزی اور دوسری منفی وجوہات کے باعث ہم کئی بار سوشل میڈیا سے نفرت بھی کرنے لگتے ہیں، اور آئندہ سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کا عہد بھی کرتے ہیں۔ مگر اگلے ہی چند گھنٹوں میں ہمارے ہاتھوں میں سمارٹ فون ہوتا ہے، اور ہم سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم یہاں آپ کو ڈان کے توسط سے ایسے5  طریقے بتا رہے ہیں، جن پر عمل کر کے آپ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز، اشتعال انگیز اور بلیک میلنگ سمیت دل دکھانے والے رویوں سے قدرے محفوظ رہہ سکتے ہیں۔


نفرت انگیز اور جھگڑالو افراد سے دور رہیں
سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے آپ کا واسطہ ایسے افراد سے بھی پڑا ہوگا، جو شروع میں بہت ہی اچھے ہوں گے، لیکن بعد ازاں ان کی شخصیت میں چھپی نفرت سامنے آگئی ہوگی۔ ایسے تنگ نظر، نفرت انگیز، اور جھگڑے کرنے والے افراد سے دور رہیں، اگر آپ نے انہیں اپنے فرینڈ لسٹ میں ایڈ کیا ہے تو انہیں انفرینڈ کردیں، انہیں ان فالو کریں یا انہیں بلاک کردیں۔

image


ان لوگوں کی فرینڈ رکویسٹ قبول کریں جنہیں جانتے ہوں
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فام ہے، جہاں آپ اجنبی اور دور دراز کے ممالک، علاقوں کے افراد کو بھی اپنی فرینڈ لسٹ میں شامل کرلیتے ہیں۔ آپ کی فرینڈ لسٹ میں وہ لوگ بھی ہوں گے، جن کا مذہب، ثقافت، ایمان، عقیدہ، رنگ، نسل، زبان، خیالات، ذہنیت اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بھی آپ سے منفرد ہوگی، جس کے باعث غلط فہمیاں پیدا ہونے کا امکان ہوتا ہے۔ اس لیے ایسا افراد کو اپنے حلقہ احباب میں شامل نہ کریں، اور کوشش کر کے ان افراد کو اپنی فرینڈ لسٹ میں رکھیں، جنہیں آپ کسی نہ کسی طرح ذاتی حوالے سے بھی جانتے ہوں۔

image


آن لائن مضحکہ خیز مواد سے دور رہیں
سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فام ہے، جہاں ہر کوئی اپنا نام کمانا چاہتا ہے، پھر چاہے وہ کسی کی مذاق اڑا کر ہی کیوں نہ کمایا جائے۔ سوشل میڈیا پر آپ کو ایسی بہت سی تصاویر یا چیزیں نظر آئیں گی، جس میں مختلف لوگوں کے مذاہب، ثقافت، ممالک اور زبان پر مذاق اڑایا جاتا ہے، جو کسی نہ کسی کی دل آزاری کا سبب بنتا ہے۔ ایسے مضحکہ خیز مواد سے خود بھی محفوظ رہیں، اور کوشش کریں کہ یہ مواد آپ کے توسط سے نہ پھیلے، بلکہ ایسے مواد کے پھیلاؤ کی حوصلہ شکنی میں کردار ادا کریں۔

image


جھوٹی خبروں اور معلومات سے دور رہیں
یہ مانا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا پر تقریبا نصف سے زائد خبریں یا معلومات جھوٹ پر مبنی ہوتی ہے۔ کبھی کبھار کسی ایسے شخص کے اکاؤنٹ یا پیج پر ایسی خبر یا معلومات بھی آپ کو پڑھنے کے لیے ملتی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، مگر آپ اس شخص کی وجہ سے جھوٹی معلومات پر بھی یقین کر لیتے ہیں۔ ایسے جھوٹے مواد یا معلومات سے دور رہیں، کسی کی جانب سے شیئر کیے گئے ایسے مواد پر یقین کرنے سے قبل اپنے طور پر اس کی تصدیق کرلیں۔

image


مثبت سوچ اور کردار کے ساتھ آگے بڑھیں
آپ کو اس بات سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہئیے کہ منفی سوچ رکھنے والے افراد آپ کی ٹائم لائین پر کیا کیا چیز ٹیگ کرتے ہیں، آپ اپنی مثبت سوچ اور منصوبے کے ساتھ آگے بڑھیں۔ منفی معلومات یا چیزوں کو پھیلانے والے افراد کو نظر میں رکھتے جائیں، اور آہستہ آہستہ ان سے جان چھڑائیں۔ اپنے اکاؤنٹ سے ایسی مثبت چیزیں یا معلومات شیئر کریں، جس سے ایک مثبت شروعات کا آغاز ہو۔

image
YOU MAY ALSO LIKE:

Social media are computer-mediated technologies that facilitate the creation and sharing of information, ideas, career interests and other forms of expression via virtual communities and networks. ... Social media are interactive Web 2.0 Internet-based applications.