بھارتی شہر ممبئی کے سیفی ہسپتال میں ڈاکٹر مصر سے لائی
گئی دنیا کی سب سے وزنی خاتون کا آپریشن کی مدد سے نصف وزن کم کرنے میں
کامیاب ہوگئے ہیں- ڈاکٹر کے مطابق آپریشن سے قبل مصری خاتون ایمان احمد
العبدالآتی کا وزن 500 کلو گرام تھا جو کہ آپریشن کے بعد 250 کلو گرام رہ
گیا ہے-
|
|
36 سالہ ایمان احمد العبدالآتی کو خاص طور پر وزن کم کروانے کے لیے مصر سے
بھارت لایا گیا تھا- ایمان احمد کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی لایا گیا
اور دو ماہ قبل ممبئی کے سیفی ہسپتال میں ڈاکٹر مضفل لكڑاوالا کی قیادت میں
ان کا آپریشن کیا گیا-
اسپتال کے ذرائع کے مطابق وزن کم ہونے کی وجہ سے اب ایمان احمد طویل وقت تک
وہیل چئیر پر بھی بیٹھ سکتی ہیں- اور ان کا وزن بتدریج کم بھی ہورہا ہے-
تاہم بچپن میں ہونے والے اسٹروک کی وجہ سے ایمان کا ایک حصہ مفلوج اور
انہیں بولنے اور کچھ نگلنے میں دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے-
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایک بار ان کا وزن اتنا کم ہوجائے کہ سی ٹی اسکین کی
مشین میں سما سکیں تو ہم اس اسٹروک کی وجہ جاننے میں بھی کامیاب ہوجائیں گی-
|
|
مصری خاتون ایمان احمد دنیا کی وزنی ترین خاتون تھیں لیکن اب وزن کم ہونے
کے بعد ایسا نہیں رہا ہے-
دوسری جانب ایمان احمد کے خاندان کے مطابق اس غیرمعمولی وزن کے باعث وہ
گزشتہ 25 سالوں سے گھر میں ہی قید تھیں- ان کا وزن 11 سال کی عمر میں اس حد
تک زیادہ ہوگیا تھا کہ یہ چل بھی نہیں سکتیں تھیں-
|