میں سلمان ہوں ( قسط 22)

HuKhan

آج وہ بہت محفوظ تھا --- لان کے ایک سرے پر لگے ٹینٹ میں اسے خوشبو دار Blanket مل گیا تھا --- ساتھ ہی ماڈل لیٹا ہوا تھا --- ابھی نیند اس کے آنکھوں سے کوسو دور تھی --- دن میں زیادہ تھکن بھی نہیں ہوئی تھی --- مہمان اور مزبان جب تک جاگ رہے تھیں --- تب تک ان کو بھی سونا مانا تھا --- شادی والا گھر تھا --- سلمان حیران تھا--- گھر کے مرد عورت ، مہمان سب تاش کھیل رہے تھے -- جس پر اس کے آنکھوں کے سامنے لاکھوں روپے یہاں سے وہاں ہوگئے تھے --- کچھ لوگ وائن بھی پی رہے تھے --- بس روزی اور بچے ان میں شامل نہیں تھے -- سلمان نے سوچا یہ زندگی کا کونسا روپ ہے--- پانی چائے ، کافی ، پھر شراب بھی اور وہ بھی انگلش ٹائپ کی ---- پھر بھی کوئی اپنے وجود سے بے خبر نہ ہوا کسی نے بھی گالی گلوچ نہ کی -- لاکھوں ہارنے پر جھگڑا نہیں کیا --- جیتنے والو نے ہوائی فائرنگ نہیں کی --- اسے کلیم صاحب یاد آنے لگا--- جس کی آمد پر دیر سے گیٹ کھولنے پر اس نے گھر کے رکھوالے یعنی Watchman کو گندی گندی گالیاں دی تھی ماں بہنوں کی---- یہ لوگ ہوش میں ایسے گندی گندی گالیاں دیتے ہیں اور نشے میں پارسے کہ نہ پوچھوں --- ماڈل چاچا نے ٹینٹ کو گورتے سلمان کو دیکھا تو مزے سے اس کے گھٹنے پکڑ کے ہلایا --- بھائی کس سوچوں میں گم ہوں --- یہ ملک سوچنے والوں کے لیے نہیں بنا---- ہم لوگ کمی کمین ہے سوچنا ، مسکرانا ، قہقہے ، لگانے کی ہم کو بالکل بھی اجازت نہیں ہے ---
سلمان حیرت سئ ماڈل چاچا کو دیکھنے لگا ----- اس نے پورا دن اس کے ساتھ گزارا تھا--- وہ زیادہ باتیں کرتا ہی نہیں تھا --- بس ہوں ہاں اچھا ٹھیک ہے --- اس کے لغت میں بس یہ چند الفاظ تھے ---
خیر تو ہے نہ چاچا ماڈ--- سلمان رک گیا ---
یار ماڈل بھی بول ہی دو--- چاچا نے سلمان کو جھجکتے دیکھ کر اسے کھلی اجازت دی ہی دی تھی---
چاچا ماڈل ہم سب انسان ہیں انسان ہی پیدا ہوئے ہیں --- انسان ہی اس دنیا سے جائے گے --- کیا ہوا آج ہم کمزور ہیں مجبور ہیں --- جیسے بھی ہیں حلال کمانے والے مزدور ہیں ----
اچھا آج ہم جو کھچ اس گھر میں کھایا وہ حلال تھا ---
چاچا ماڈل نے سلمان کی بات پوری ہونے سے پہلے اسے ایک نئے سوال کے شکنجے میں جکڑ لیا ---
سلمان خاموشی سے خالی نظروں سے چاچا ماڈل دیکھنے لگا --- اپنے صاف ستھرے لباس دلکش نقوش کی وجہ سے سب اسے چاچا ماڈل کہتے تھے ۔۔۔۔۔ باقی آئندہ
 

hukhan
About the Author: hukhan Read More Articles by hukhan: 28 Articles with 41048 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.