سیلفی لیں اور ووٹ ڈالیں

الیکشن سے متعلق ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے ایسی ایک نئی ایپ متعارف کروائی ہے جس سے لوگ سیلفی کی مدد سے اپنا ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ اس ایپ کا سافٹ ویئر چہرے کی شناخت کر کے پہلے لوگوں کو الیکشن کے لیے رجسٹر کرتا ہے اور پھر اسی عمل کے تحت انھیں آن لائن ووٹ ڈالنے کی اجازت دیتا ہے۔
 

image

بی بی سی کے مطابق 'سمارٹ میٹک' نامی کمپنی، جس نے اس ایپ کو تیار کیا ہے، کا دعویٰ ہے کہ یہ معمول کی آن لائن بینکنگ یا شاپنگ سے بھی زیادہ محفوظ نظام ہے۔

تاہم برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ہر طرح کی نئی ٹیکنالوجی اپنانے کے لیے تو پر عزم ہے لیکن الیکشن میں پیپر بیلیٹ ہی محفوظ ترین نظام ہے۔

یہ ایپ ایک ڈیجیٹل شناخت تیار کرنے کے لیے چہرے کے بائيومیٹرک ڈیٹا کا استعمال کرتی ہے۔ اس عمل میں ایپ حکومت کی طرف سے جاری کردہ شناختی کارڈ سے مدد لیتی ہے، پھر کسی بھی مقام سے صارف سیلفی لے کر لاگ ان کر کے اپنا ووٹ ڈال سکتا ہے۔

سمارٹ میٹک کمپنی میں پروگرام مینیجر مائک سمر نے بی بی سی کے پروگرام نیوز بیٹ کو بتایا کہ یہ ایپ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو الیکشن کے عمل میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ دے سکتی ہے۔
 

image


ان کا کہنا تھا: 'امکانات بہت ہیں، ہم اس میں زبردست دلچسپی دیکھ رہے ہیں۔'

انھوں نے مزید کہا: 'چونکہ آج کل لوگ ایک جگہ سے دوسری جگہ اکثر منتقل ہی ہوتے رہتے ہیں اس لیے الیکشن میں ان کی شرکت بہت کم ہوگئی ہے، تو ہم اس عمل کو مضبوط کرنے اور اس تک رسائی کو مزید آسان کرنے کا ایک موقع دیکھ رہے ہیں۔'

YOU MAY ALSO LIKE:

A new app which allows people to vote using a selfie has been revealed by a leading election technology company. Newsbeat had an exclusive demonstration of the software which uses facial recognition to let people register for elections and cast a vote. Smartmatic, who developed the app, claim it is more secure than standard online banking or shopping systems.