انٹرنیٹ کی دنیا ہیکر انٹرنیٹ صارفین کو اپنا نشانہ بنانے
کے لیے نت نئے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہتے ہیں اور یہی ہتھکنڈے ان ہیکروں
اکثر کامیاب بھی بنا دیتے ہیں- تاہم ضروری ہے کہ انٹرنیٹ صارفین ہیکروں کے
ہر نئے طریقے کار سے بخوبی واقف ہوں-
|
|
حال ہی میں ہیکرز نے جی میل کے صارفین کو شکار بنانے اور ان کی ذاتی
معلومات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ اختیار کیا ہے اور صرف
چند گھنٹوں کے دوران ہزاروں صارفین اس نئے طریقے کا نشانہ بن چکے ہیں-
یہ ہیکرز اپنے نئے طریقے میں جی میل کے صارفین کو ایک ای میل ارسال کرتے
ہیں جس میں یہ جملہ درج ہوتا ہے ’فلاں نے آپ کو مندرجہ ذیل دستاویز دیکھنے
کی دعوت دی ہے‘ (... has invited you to view the following document)-
اس جملے کے ساتھ ہی ایک بٹن بنانا ہوتا ہے جس پر جس پر Open in Docs لکھا
ہوتا ہے۔ اور جیسے ہی صارف اس بٹن پر کلک کرتا ہے تو ہیکرز کی اس جی میل
اکاؤنٹ اور اس میں موجود ڈیٹا تک رسائی ممکن ہوجاتی ہے-
واضح رہے کہ ہیکرز کی جانب سے موصول ہونے والی ای میل آپ کو اپنے ہی کسی
دوست کی ای میل آئی ڈی سے موصول ہوگی جسے آپ بلاجھجک کھول کر دیکھیں گے- جی
ہاں ہیکرز جس ای میل اکاؤنٹ کو نشانہ بنا لیتے ہیں اسی کے ذریعے دیگر جی
میل اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرتے ہیں-
|
|
اسی لیے ایسی کوئی بھی مشکوک ای میل موصول ہو تو اسے فوراً اپنے اکاؤنٹ سے
حذف کردیں اور دوسروں کو بھی اس طریقہ کار سے آگاہ کریں تاکہ وہ بھی ہیکرز
سے محفوظ رہ سکیں-
|