ادب امن اور جامعات ۔۔۔!!

ارسطو نے کہا تھا کہ جنگ جیتنا اہم نہیں امن قائم کرنا اہم ہے ، حیات انسانی کی اجتماعی جد وجہد کا ادراک اور اس جد وجہد میں حسب توفیق شرکت زندگی کا تقاضا ہی نہیں فن کا تقاضا بھی ہے ، یہ تقا ضا ہمیشہ قائم رہتا ہے اسلئے طالب فن کے مجاہدے کا کوئی نروان نہیں ، اس کا فن ایک دائمی کو شش ہے اور مستقل کا وش بھی ، اس کو شش میں کامرانی یا ناکامی تو اپنی تو فیق اور استطاعت پر ہے لیکن کو شش میں مصروف رہنا بہر طور ممکن بھی ہے اور لازم بھی ، افلا طون اور ارسطو سے لیکرآج تک کوئی ایسا دور نہیں گزراجب دنیا سے شر کے خاتمے اورقیام امن کیلئے ادیب نے اپنا بھر پور کردار ادا نہ کیا ہو ،ہر دور میں یہ بات کہی اور سنی گئی ہے کہ دنیا تباہی کے دھانے پر ہے اور یہ بات سچ بھی ہے لیکن پھر ہم اس دنیا کو سلامت بھی دیکھتے آرہے ہیں ، کیسے ؟ اسکا جواب یہی ہے کہ ضرور ایسی طاقتیں بھی کار فرما ہیں جو دنیا کو بچانے اور امن کے قیام کیلئے انتھک محنت اور کوشش میں مصروف ہیں ، ان طاقتوں میں سر فہرست آسمانی رہنمائی ہے پیغمبر آتے رہے اور اور اپنے پر آشوب ادوار میں مثبت تبدیلیاں لاتے رہے ، آسمانی طاقت کے بعد سب سے بڑی رہنمائی ادب ہی کی رہی ہے اس سلسلے میں ادیب کے کام اور قربانیوں کو کسی صرت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کبھی سقراط زہر کا پیلا لہ پیتا نظر آتا ہے تو کبھی لورکا زیر خنجر کبھی دنیا کا عظیم ترین مصلح ﷺ طائف کی گھا ٹیوں میں سر سے پاؤں تک لہو لہان ہونے کے باوجود دعاگو برداشت اور تحمل سے کام لیتا پر امید نظر آتا ہے ، کبھی عیسی جیسا پیغمبر مصلوب ہوتا نظر آتا ہے تو کبھی منصور حلاج سچائی کی علم برداری کرتے تختہ دار پر جان دیتا ہے ، ایک طویل فہرست صو فیاء اولیاء اور علماء کی بھی نظر آتی ہے جنہوں نے اپنی حیات میں امن رواداری برداشت ایثار اور قربانی کی عظیم مثالیں قائم کیں ، انہوں نے اپنے اخلاق اور نرم رویوں سے معاشرے میں اپنے حصے کی شمع جلائی ، ان اولیاء اور صو فیاء میں ہر ایک کی تصنیفات کی ایک لمبی فہرست موجودہے اگر ہم برصغیر کے سے باہر باقی دنیا کی بات کریں تو ہمیں مدر ٹریسا انسانیت کی خدمت کرتی نظر آتی ہیں تو کبھی نیلسن منڈیلیا انسانی حقوق کی بحالی کیلئے قید و بند کی طویل تکالیف اٹھاتے نظر آتے ہیں المختصر کہ ادیب معاشرے میں قیام امن کیلئے ہر پر آشوب دور میں سرگرم عمل رہا قیام امن کیلئے کبھی کسی قربانی سے بھی دریغ نہ کیا ، ہم معاشر ے میں عدم برداشت قتل وغارت اور فسادات اور انارکی کی فضا میں آج سے سانس نہیں لے رہے عالم انسانی میں کائنات کے سب سے بڑے امن کے پیامبر نبی آخرالزماں ﷺ کی حیات میں بھی بنی نوع انسان نفسا نفسی اور بے رہ روی کا شکار تھا عورتوں کو زندہ دگور کرنا اور امن کے گھر کعبہ میں برہنہ طواف لوگوں کا معمول تھا یہ آپ کی شخصیت کا ہی وصف تھا کہ آپ نے برداشت اور تحمل سے کام لیا اور انہیں امن بھائی چارے اور رواداری کی طرف لانے کیلئے اپنی حیات مختص کی ، میثاق مدینہ کو آج بھی مشرق اور مغرب میں بسنے والا ہر ذی شعو ر امن کا بہترین چارٹر تصور کرتا ہے بس یہی نہیں اپنے آخری خطبہ حجتہ الوداع میں آپ نے تمام تعصبات تمام ذات پات اور نسل کے جھگڑوں کو اپنے پاؤں تلے روند کر دنیا کو امن اور مساوات اور رواداری کا پیغام دیا اور فرمایاکسی کالے کو گورے پر اور کسی گورے کو کالے پر کو ئی فو قیت نہیں پھر چشم فلک نے ملی وحدت اور یگا نگت کی وہ عظیم مثال دیکھی جسکی نظیر کہیں نظر نہیں آتی آج اسی امر کی ضرورت ہے کہ ہم جس خطہ ارض پر سانس لے رہے ہیں جس معاشرے میں اپنا وجود قائم و دائم رکھے ہوئے ہیں جس دھرتی سے ہمارا مان وابستہ ہے اس میں نفرت کے بیج بونے کی بجائے پیار اور محبت کی فصل کو بوئیں ، وطن عزیز آج جس پیرائے پر کھڑا ہے اس میں اندرونی نادیدہ قوتوں کا ذیادہ عمل دخل ہے ، ہم تقسیم در تقسیم ہوتے چلے جارہے ہیں ، ایک قوم ایک ملک اور ایک سلطنت کا خواب قصہ پارینا بن چکا ہے ، فرقہ واریت اور انتہا پسندی کے عفریت نے دن بدن اپنے پنجے گاڑنے کا عمل تیز تر کردیا ہے ، برداشت امن اور قربانی جیسے اوصاف دم توڑ رہے ہیں ، دہشت گردی کی لہر نے ہر گلی ہر کوچہ ہر شاہراہ کو خون آلود کردیا ہے ، مذہب کے نام پر ان بے رحم درندوں نے معصوم اور بیگناہوں کو چن چن کر نشانہ بنایا لیکن اب بھی راکھ کے ڈھیر میں چنگاریاں خوابید ہ ہیں جو محلات کو خاکستر کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں اگر ہم واقعی امن کی جانب مثبت کوشش کرنا چاہتے ہیں اور وطن عزیز سے دہشت ،خوف ،انتہاہ پسندی کی فضا کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو تعلیمی درسگاہیں اور علم و آشتی کی مراکز جامعات بہترین ذریعہ ہیں ، پاکستان میں اسوقت سرکاری جامعات کی تعداد 183ہے جنکے ملک بھر میں 109کے لگ بھگ کیمپسسز بھی ہیں 2014-15کے اعد وشمار کیمطابق جامعا ت میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کی تعداد 1.205ملین ہے ، حالیہ عبد الولی خان یونیورسٹی اور جامعہ پنجاب کے واقعات نے ہمیں جامعات میں دیر پا اور پائید ار امن کیلئے انتہائی قدم اٹھانے اور ایسے واقعات سے نمرد آزما ہونے پر مجبور کردیا ہے ، 80ء کی دہائی میں طلباء کے کندھوں پر سفر کر کے اقتدار کے ایوانوں میں آنیوالے سیاستدانوں نے طلباء کو اپنا دم چھلہ بنا کر جامعات میں کلا شنکوف اور تشدد کی سیا ست کا آغا ز کیا جس کے بعد اس تاحال جامعات غیر یقینی اور عدم برداشت کی فضا سے دو چار ہیں ، ہمارے زوال کی ایک اہم وجہ بد قسمتی سے ہم نے تعلیم صرف کتابوں تک محدود کردی ہے اپنے اخراجات کی رسید جسے ڈگری کا نام دیا جاتا ہے کا حصول اور طلب بڑھ چکی ہے جبکہ اصل مقصد تربیت طاق نسیان کی زینت بن چکا ہے ، جگہ جگہ ڈگریوں کی فیکٹر یاں تعلیم فروخت کرنے میں مصروف عمل ہیں لیکن تربیت کرنیوالی کوئی ’’ صفہ ‘‘ اکیڈمی نظر نہیں آتی جہاں امن ،تحمل ، برداشت اور صبر کا پیغام دیا جاتا ہو جہاں رواداری اور مساوات کا درس دیا جاتا ہو جہاں ایک دوسرے کی بات کو سننے اور طلباء کو مکالمے کی جانب راغب کیاجاتا ہو ،جہاں طلباء ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے ایک صحتمندانہ معاشرے کی بنیا د رکھ سکیں، جہاں ہر قبیلے کے ثقافتی رنگوں کو قبول کیا جا تا ہو ، یقینا ایسا ٹریننگ سینٹر ایک بھی نہیں لیکن دیر آید درست آید خوش آئند بات یہ ہے کہ پنجاب ہائیر ایویجو کیشن کمیشن نے اس کام کا بیڑہ اٹھا یا اور جامعات اور میں امن رواداری برداشت کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے ایک ورکنگ گروپ کا قیام عمل میں لایا جس نے قلیل عرصہ میں حالیہ دنوں دو بڑے پروگرامز کے ذریعے جامعات میں مثبت امن کی جانب اہم اور بڑی کا وش کی جسمیں اولا تاریخی دو روزہ ملتان ادبی میلہ کا انعقاد کیا گیا بہا والدین زکریا یونیو رسٹی میں اس دو روزہ ادبی میلہ میں ملتان کی ثقافت اور تاریخ کو پہلی مرتبہ اجاگر گیا جہاں سینکڑوں کتابوں کی فروخت اور طلبہ کی دلچسپی اس بات کی غما زی کرتی ہے کہ جامعات میں اس طرح کے ادبی میلے نو جوان نسل کو براہ راست مثبت رجحانات کی طرف لانے اور بین الصو بائی ثقافت کے فروغ کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہونگے ، اسی طرح گزشتہ ہفتے لاہور میں منعقدہ پنجاب بھر کے وائس چانسلرز اور ڈائریکٹر سٹو ڈنٹس افیئر ز اور تعلیمی ماہرین کے مابین دو روزہ بہترین مکالمہ مشاہد ے میں آیا، جامعات میں پائیدار امن کیسے ممکن ہے کہ موضوع پر دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر متفقہ طور پر وائس چانسلرز نے صو بائی وزیر اور چیئر مین پنجاب ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی موجو دگی میں جامعات میں قیام امن کیلئے اپنے تجربات کی روشنی میں اہم سفارشات پیش کیں جن پر عملد رآمد سے یقینا جامعات امن کا گہوارہ بن سکتی ہیں کیو نکہ اگر علم کی شمع پھیلانے والے مراکز میں امن ہوگا تو معاشرے میں اسکی مہک لازمی محسوس ہوگی اور اگر درسگاہیں بے یقینی کی کیفیت سے دو چار ہونگی تو یقینا معاشرہ بھی گھٹن زدہ ماحول کا منظر پیش کرے گا اور یہ اسوقت ممکن ہو گا جب ہر طالبعلم ہر استاد او ر معاشرے کا ہر ذمہ دار فرد مشترکہ کاوش کے ذریعے اپنے حصے کی لو جلائے گا یقینا اجا لا ہوگا کیونکہ
جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
اے وطن کی مٹی مجھے ایڑ یاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے کہ چشمہ یہیں سے نکلے گا ۔۔۔
 

Aamir Ismail
About the Author: Aamir Ismail Read More Articles by Aamir Ismail: 7 Articles with 6993 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.