پاکستان کے ماڈل علی عباس سے خصوصی انٹرویو

گذشتہ دنوں پاکستان کے ماڈل علی عباس سے خصوصی نمائندہ اظہراقبال مُغل کا انٹرویو دلچسپ گفتگو
نمائندہ: اسلام و علیکم
علی: و علیکم سلام
نمائندہ: کیا حال ہے آپ کا
علی: جی شکر ہے اﷲ کا ٹھیک ہوں
س: یہ بتائیں آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا؟
ج: میں نے اپنے کئیریر کا باقاعدہ آغاز 2016 میں ایمبیسڈر ہوٹل لاہور سے کیا۔
س: آپ نے اس فیلڈ میں ہی کام کرنا کیوں پسند کیا
ج: ماڈلنگ میرا جنون اور میرا شوق ہے او ر یہ فیلڈ میرا پروفیشنل ہے
س: نمائندہ: اچھا جی یہ بتائیں آپ کو کھانے میں خاص طور پر کیا پسند ہے کیا چیز ہے جو بہت شوق سے کھاتے ہیں آپ ؟
ج: باربی کیو اور بریانی میں بہت شوق سے کھاتا ہوں۔
س : اگرآپ کو فلم کی آفر ہوئی تو فلم میں کام کریں گے
ج: جی ہاں اگر فلم میں آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گا۔مجھے ایکٹنگ کا شوق ہے اور اگر ایکٹنگ میں جانے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا ایکٹنگ۔
س: آپ کو کب لگا کہ آپ ماڈلنگ کر سکتے ہیں؟
ج:مجھے خود تو شوق تھا ہی ماڈلنگ کا لیکن میری فیلی نے بہت سپورٹ کیا،اور بہت سے لوگوں نے کہا کہ مجھے شوبز میں ہونا چاہیئے،تب لگا کہ مجھے واقعی شوبز میں ہونا چاہیئے۔
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے آپ کے خیا ل میں اس میں کچھ تبدیلی ہونی چاہئے
ج: جی ہاں ضرور ہونی چاہیئے۔کسی کو بھی شوبز میں آنے کے لیئے بہت مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑتا ہے بہت سے لوگوں کے ہاتھوں بیوقوف بننا پڑتا ہے یہی تبدیلی ہونی چاہیئے کہ یہ لوگ ایسا نہ کریں۔
س: مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: سب سے پہلے ایک اچھا اور سچا مسلمان اور انسان بننا چاہتا ہوں۔اس کے بعد پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں بہت بڑا سٹار بننا میری خواہش ہے،اپنی فیملی کو سپورٹ کرنا چاہتا ہوں۔
س: اگر آپ کو انڈین فلم میں کام کی آفر ہو تو انڈین فلم میں کام کریں گے
ج: جی ہاں ضرور اگر مجھے موقع ملا تو میں ضرور کام کروں گا انڈین فلم میں
س: آپ اپنے کا م سے مطمئن ہیں
ج: جی ہاں میں اپنے کام سے مطمئن ہوں جب لوگ تعریف کرتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے
س: اگر آپ کو ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟
ج: سر یہ کیا پوچھ لیا آپ نے، پہلی بات تو ہم جیسے لوگوں کو کوئی اوپر آنے ہی نہیں دیتا، اور اگر غلطی سے کبھی آ بھی گیا تو سب سے پاکستان میں جو بُرائیاں ہو رہی ہیں ان کو جڑ سے سے ختم کرنے کی کوشش کروں گا اور غریب عوم اور بیروزگار لوگوں کی مدد کروں گا، اور پاکستان کو اس قدر مضبوط بناؤں گا کہ دُشمن پاکستان کا نام سن کر ہی بھاگ جائے۔
س: کوئی ایسی شخصیت جس سے آپ بہت متاثر ہیں
ج: جی ہاں میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف صاحب سے بے حد متاثر ہوں۔ اور میری خواہش ہے کہ سب ان کی طرح ہی کام کریں
س: اگر آپ ماڈل نہ ہوتے تو کیا ہوتے
ج : مجھے کرکٹ بہت پسند ہے اگر میں ماڈل نہ ہوتا تو شائد کرکٹر ہوتا۔
س: یک پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستانی قوم کو کوئی پیغام دینا چاہیئں گی
ج: جی پاکستانی قوم کیلئے بس اتنا ہی پیغام ہے کہ پاکستان کا نام روشن کریں اور اپنے والدین کی خدمت کریں ان کے بڑھاپے کا سہارا بنیں کل کو آپ نے بھی بوڑھا ہونا ہے
نمائندہ: علی عباس آپ کا بہت شکریہ آپ نے ہمارے لیئے اپنا قیمتی وقت نکالا
علی: سر آپ کا بھی بہت بہت شکریہ

azhar i iqbal
About the Author: azhar i iqbal Read More Articles by azhar i iqbal: 41 Articles with 42983 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.