ماڈل ریحان خان سے دلچسپ گفتگو

گذشتہ دنوں پاکستان کے ماڈل ریحان خان سے خصوصی نمائندہ اظہراقبال مُغل کا انٹر ویو دلچسپ گفتگو
نمائندہ: اسلام و علیکم
ریحان: و علیکم سلام
نمائندہ: کیا حال ہے آپ کا
ریحان: جی شکر ہے اﷲ کا ٹھیک ہوں
س: یہ بتائیں آپ نے اپنے کیئریر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا؟
ج: جی میں نے اپنے کیئریر کا آغاز 2014 میں اسلام آباد میں ماڈلنگ سے کیا۔اس کے بعد میں نے ایک سال بعد (ایونٹ منجمنٹ) سیکھی اور 2016 میں اپنا شو کراچی میں کرایا
س: آپ نے اس فیلڈ میں ہی کام کرنا کیوں پسند کیا
ج: مجھے ماڈلنگ کا شوق تھا۔لیکن اب صر ف شو کرنے کا شوق ہے
س:اچھا جی یہ بتائیں آپ کو کھانے میں خاص طور پر کیا پسند ہے کیا چیز ہے جو بہت شوق سے کھاتے ہیں
ج: مجھے چکن بریانی بہت پسند ہے
س: اگرآپ کو فلم کی آفر ہوئی تو فلم میں کام کریں گے
ج: جی مجھے ویسے ایکٹنگ کا کوئی خاص شوق نہیں۔لیکن انشااﷲ اگلے سال اپنی ہی ایک فلم میں کام کرتا ہوا نظر آؤں گا
آپ کو کب لگا کہ آپ ماڈلنگ کر سکتے ہیں؟
ج: ماڈلنگ کا شوق تو مجھے شروع ہی سے تھا اور میری فیملی نے بھی بہت سپورٹ کیا
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے آپ کے خیا ل میں اس میں کچھ تبدیلی ہونی چاہئے
ج:شوبز میں آنے کیلیئے بہت مشکلات سامنا کرنا پڑتاہے لوگ شہرت کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈتے ہیں اور بہت سے نوسر باز قسم کے لوگوں کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں اس نظام کو بدلنا چاہیئے۔جو جعلی قسم کے لوگ اس فیلڈ کو بدنام کررہے ہیں ان سے بچا جائے اور اپنے سینئرز کی عزت کی جائے
س: مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ
ج: سب سے پہلے ایک اچھا انسان اور پاکستان کا نام روشن کرنا میرا خواب ہے
س: اگر آپ کو انڈین فلم میں کام کی آفر ہو تو انڈین فلم میں کام کریں گے
انڈیا کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے کا بالکل شوق نہیں کیونکہ میرے خیال میں پاکستان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے اگر نئے لوگوں کو موقع دیا جائے اور روائتی موضوع سے ہٹ کر فلمیں بنائی جائیں ہم دنیا کی سب سے اچھی فلم بنا سکتے ہیں
س: آپ اپنے کا م سے مطمئن ہیں
ج: جی ہاں اپنے کام سے مطمئن ہوں
س: اگر آپ کو ملک کا وزیر اعظم بنا دیا جائے تو سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟
ج: ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا کیوں کہ انسان سب اپنے حالات و واقعات کو مدنظر رکھ کر ہی کچھ کر سکتا ہے
س: کوئی ایسی شخصیت جس سے آپ بہت متاثر ہیں
ج: ویسے تو بہت سارے ہیں لیکن جنرل راحیل شریف صاحب سے بہت متاثر ہوا ہوں
س: اگر آپ ماڈل نہ ہوتے تو کیا ہوتے
ج: کرکٹ مجھے بہت پسند ہے اور اچھا کھیل سکتا ہوں
س: ایک پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستانی قوم کو کوئی پیغام دینا چاہیئں گے
ج: پاکستانی قوم و مہذب قوم دیکھنا چاہتا ہوں
نمائندہ: ریحان خان آپ کا بہت شکریہ آپ نے ہمارے لیئے اپنا قیمتی وقت نکالا
ریحان: سر آپ کا بھی بہت بہت شکریہ

azhar i iqbal
About the Author: azhar i iqbal Read More Articles by azhar i iqbal: 41 Articles with 38382 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.