پیارے پیارے پاکستانیوں السلام علیکم. امید ہے آپ سب
خیریت سے ہوں گے اللہ پاک نے پاکستان کی شکل میں ہمیں ایک عظیم تحفہ دیا ہے
اب اسکی قدر کرنا ہم سب کا فرض ہے ہمارے وطن کو بنے ستر سال ہوگے ہیں مگر
ہم جس طریقے سے اسے ترقی ملنی چاہیے تھی اس طریقے سے ہم اسے ترقی نہ دے سکے
ہم نے ہمارے سیاستدانوں نے زیادہ وقت آپس میں لڑتے ہوے گزار دیا اللہ پاک
نے ہمارء وطن کو بے پناہ وسایل سے نوازا ہے مگر ہم ان وسایل سے استفادہ
حاصل نہ کرسکے ہمارا صوبہ بلوچستان. جو قدرت وسایل سے مالا مال ہے ہم ان
وسایل کو نہ ڈھوند سکے ہمارے ملک کو اللہ پاک نے چار موسموں سے نوازا ہے
اللہ پاک نے ہمارے وطن کو مری جیسے خوبصورت. نظاروں سے نوازا یے اللہ پاک
نے ہمارے وطن کو دنیا کا بہترین نہری نظا م دیا ہے اور سونا اگلتی زمین سے
نوازا ہے ہم کس کس چیز کا شکر ادا کریں ہمارا وطن جنت کا ٹکڑا. ہے اور اللہ
پاک کی خاص رحمت کا نتیجہ. اللہ پاک نے ہمیشہ اسکی حفاظت کی ہے اور ہم سے
کی گنا بڑے ملک کی مکاریوں سے محفوظ رکھا ہے جو ستر سال سے ہمارے خلاف ہمیں
کمزور کرنے کا کوی موقعہ ہاتھ سے نہیں جانے دیتا اہنی دشمن کی وجہ سے ہمارا
زیادہ بجٹ فوج پر خرچ ہوجاتا ہے ہم نے غربت برداشت کی مگر اپنا دفاع مضبوط
کیا ہم نے گھاس کھایا مگر ایٹم بم بنایا ایٹم بم ہماری بقا اور بیلبس اف
پاور کے ضروری تھا جب سے ہم نے ایٹمی دھماکے کیے ہیں اب بھارت انکھیں تو
دیکھاتا ہے مگر ہم سے اب اسکی جنگ کی جرات نہیں ہے کیونکہ اللہ کے خاص کرم
سے ہم ایٹمی طاقت یے اب دنیا کی کوی طاقت ہمیں مٹا نہین سکتی ہماری پاک فوج
ہمارے اتحاد کا مظیر ہے پاک فوج کی وجہ سے ہمارا وطن قایم ہے اور انشاء
اللہ قیامت تک قایم رہے گا. ہم نے اپنے وطن کو اب مزید اگے لیکر جانا یے ہم
نے اپنے وطن کو حوشحال بنانا ہے ہم سب پاکستانیوں نے اپنے اپنے گریبانوں
میں جھانک کر دیکھنا ہے کہ کہیں ہم سے کوتاہی تو نہیں ہوگی کیا ہم سب نے
اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھای کیا ہم نے وہ کام کیا جو ہمارے ذمہ تھا وطن کی
تعمیر ایک انسان نہیں کر سکتا ہر ایک فوجی ہا پولیس میں. استاد ہو یا طالب
علم کسان ہو یا مزدور مرد ہو یا عورت ہم سب نے ملکر اپنے وطن کی تعمیر کرنی
ہے اب تک ہم نے بہت لڑ لیا اب اور نہیں. اور ہم نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر
دنیا کو بتانا ہے کہ ہم سب پاکستانی ایک جا ن ہیں ہم پرامن قوم ہیں ہم. آگے
بڑھنا چاہتے ہیں ہم بے بہت مشکل وقت دیکھ لیا ہم نے بہت جنگیں لڑ. لی مگر
اب امن چاہتے ہیں سب دکھ بھلا کر اب ہمیں اگے بڑھنا یے اب اپنے آین و
اداروں کو مضبوط کرنا ہے ہم سب سندھی بلوچی مہاجر پنجابی پٹھان کشمیری
سرایکی ہم سب ایک ہیں اب ہم نے سیاستدانوں میں سے ان لوگوں کو آگے لانا ہے
جو ہمارے وطن کو آگے لے جائے جو اپنی جائیداد بنانے کی بجائے پاکستان کو
آگے لیکر جائے اللہ پاک ہم سب کو اپنے اپنے فرایض ایمانداری سے ادا کرنے کی
توفیق دے آمین- |