6 چیزیں اپنے گھر سے فوراً نکالیں

آپ کے صحت مند بننے یا پھر بیمار ہونے کا آغاز خود آپ کے گھر سے ہی ہوتا ہے- آپ اپنے گھر میں متعدد چیزیں جمع کر کے رکھتے ہیں جن میں کچھ آپ کی ضرورت کی ہوتی ہیں جبکہ کچھ غیر ضروری- لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جو بظاہر تو آپ کی ضرورت پوری کر کے آپ کو فائدہ پہنچا رہی ہوتی ہیں لیکن حقیقت میں اس فائدہ سے زیادہ کئی بڑے نقصانات کا سبب بھی بن رہی ہوتی ہیں- اور یہ تمام نقصانات صحت سے متعلق ہوتے ہیں- ہم یہاں نقصان پہنچانے والی ایسی ہی 6 گھریلوں اشیاﺀ کے بارے میں بتارہے ہیں جنہیں فوراً گھر سے نکال دینا چاہیے-
 

Artificial Sweeteners
عام طور پر ہمیں مصنوعی میٹھوں کے حوالے سے اشتہارات میں یہ بتایا جاتا ہے کہ یہ آپ کے وزن کو نظر میں رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں ان کی وجہ سے کئی دوسرے مسائل جنم لیتے ہیں- مصنوعی میٹھے ہمارے جسم میں ذیابیطیس لاحق ہونے کے خطرات کو بڑھا دیتے ہیں- ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ جو کچھ کھا رہے ہیں ان کی تیاری میں ان میٹھوں کا استعمال نہیں کیا گیا- چینی کے متبادل کے طور پر استعمال ہونے والے یہ مصنوعی میٹھے آپ کے جسم میں چکنائی کو محفوظ بنانے لگتے ہیں اور اس بات کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے کہ کہیں یہ چکنائی کی اتنی زیادہ مقدار میں نہ جمع کرلیں کہ جس کی جسم کو ضرورت ہی نہ ہو- اس کے علاوہ ان کی وجہ سے معدے کے متعدد مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں-

image


Plastic
ہم اپنے اردگرد عام دیکھتے ہیں کہ لوگ غذاؤں یا پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کے ڈیوں یا پھر پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال کرتے ہیں- لیکن ان ڈبوں اور بوتلوں میں متعدد ایسے کیمیکل پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی افعال کی انجام دہی کے دوران رکاوٹ بنتے ہیں- یہ کیمیکل نہ صرف آپ کے میٹابولزم کو متاثر کرتے ہیں بلکہ کینسر کے پھیلاؤ کا سبب بھی بن سکتے ہیں- مسلسل کھانوں کو دوبارہ گرم کر کے ان ڈبوں میں رکھنا اور انہیں استعمال کرنا اور ساتھ ہی ان ڈبوں کو متعدد بار دھونا ہمارے جسم کے لیے کئی خطرات کو بڑھا دیتا ہے- بہترین راستہ یہی ہے کہ پلاسٹک کے ڈبوں کا استعمال ترک کیجے اور اس کی جگہ شیشے کے برتن استعمال کیجیے-

image


Air Fresheners
یہ بھی ایک عام سی بات ہے کہ جب بھی ہمیں گھر میں کوئی بو آتی ہوئی محسوس ہوتی ہے تو ہم ائیر فریشنر کا استعمال کرتے ہیں- لیکن ان ائیر فریشنر میں متعدد ایسے کیمکل موجود ہوتے ہیں جو کہ کئی طبی مسائل کا سبب بن جاتے ہیں٬ یہاں تک کہ ان کی وجہ سے بعض اوقات کینسر تک لاحق ہوجاتا ہے- اسپرے کرنے کے بجائے بدبو آنے کی وجہ تلاش کرنا زیادہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے- اپنی کھڑکیاں اور دروازے کھولیے اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بو مکمل طور پر نکل چکی ہے-

image


Cleaning Products
صفائی کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات تقریباً ہر گھر میں پائی جاتی ہیں لیکن یہ انتہائی نقصان دہ کیمیکل پر مشتمل ہوتی ہیں اور کئی طبی مسائل کا سبب بن سکتی ہیں- یہ مصنوعات آپ کی جلد کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور ان کا مسلسل استعمال جلا بھی سکتا ہے- آپ صفائی کے لیے قدرتی طریقوں سے کئی مصنوعات تیار کرسکتے ہیں- لیموں کا رس اور بیکنگ سوڈا ایسی چیزیں ہیں جو صفائی کے لیے آپ کی مدد کرسکتی ہیں-

image


Perfumes
آجکل چاہے آپ دفتر جارہے ہوں٬ کالج جارہے ہوں یا پھر کسی پارٹی میں پرفیوم کا اسپرے کر کے جانا ایک عام سی بات ہوگئی ہے- اور جو لوگ پرفیوم نہیں استعمال کرتے انہیں عجیب سمجھا جاتا ہے- لیکن پرفیوم کے شوقین افراد کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پرفیوم آپ کی جلد٬ ناک اور دیگر جسمانی مسائل کا باعث بن سکتا ہے- پرفیوم کا باقاعدگی سے استعمال آپ کو نقصان پہنچا سکتا ہے- اس کی تیاری میں کئی ایسے اجزاﺀ استعمال ہوتے ہیں جن کے بارے میں بوتل پر کوئی واضح تفصیلات درج نہیں ہوتیں- پاکستانیوں کے لیے اس کا بہترین متبادل موجود ہے جو کہ سنت بھی ہے اور وہ ہے عطر- خوشبو کے حصول کے لیے ہمیشہ عطر کو ترجیح دیجیے-

image


Antiperspirants
پسینے اور اس کی بو سے بچنے کے لیے اکثر افراد ایسے deodorant کا استعمال کرتے ہیں جس سے پسینہ آنا رک جاتا ہے- لیکن متعدد تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان deodorant کا مسلسل استعمال جسم کے لیے متعدد مسائل پیدا کرتا ہے- ان میں سب سے بڑے جلد کے مسائل اور کینسر ہے- پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے اور یقیناً جب ہم اس عمل کو روکنے کی کوشش کریں گے تو اس کا نتیجہ مستقبل میں کئی مسائل کی صورت میں نکل سکتا ہے- اس لیے deodorant کو بھی ردی کی ٹوکری میں ہونا چاہیے-

image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Getting healthier starts from your own house, and this time you don’t have to invest in some stuff, but need to toss away a couple of thing off your home. Here are six things in our house that you should throw away immediately.