امریکہ کے شہر اورلینڈو
چین کے شہر Xian کی ایک انوسٹمنٹ کنسلٹنٹ فرم کے سربراہ Wang Xuebao اس وقت
اچانک خبروں کی زینت بن گئے جب انہوں نے وزن کم کرنے کے حوالے سے اپنے
ملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد رقم دینے کا اعلان کیا-
|
|
کمپنی کے سربراہ کے اعلان کے مطابق اگر اس کے ملازمین اپنا وزن کم کرتے ہیں
تو انہیں فی کلو گرام 15 ڈالر کے حساب سے نقد رقم ادا کی جائے گی- لیکن کم
سے کم 3 کلو گرام وزن کم کرنا لازمی ہوگا-
Wang Xuebao کو اس منفرد طریقہ کار کا خیال اس وقت آیا جب انہیں اس بات کا
احساس ہوا کہ وہ اور ان کا اسٹاف اپنا زیادہ تر وقت ٹیبل پر بیٹھے اور غیر
صحت بخش غذائیں کھانے میں گزار دیتا ہے اور چہل قدمی بھی نہیں کرتے جبکہ یہ
وجوہات وزن میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں-
وزن میں کمی لانے والے اس پروگرام کا آغاز مارچ میں کیا گیا تھا اور پہلے
ماہ میں اس وقت شاندار کامیابی سامنے آئی جب کمپنی کے آدھے سے زیادہ
ملازمین کو وزن میں کمی لانے پر نقد انعام سے نوازا آگیا-
|
|
ان ملازمین نے نہ صرف صحت مند غذاؤں کا استعمال شروع کیا بلکہ ورزش بھی
کرنے لگے اور آخر کمپنی کی جانب سے کیش بونس وصول کرنے میں کامیاب ہوگئے-
Zhou Wei اس کمپنی کی ایک خاتون ملازم ہیں اور انہوں نے گزشتہ دو ماہ کے
دوران 20 کلو گرام وزن کم کیا ہے جس پر انہیں اب تک 300 ڈالر کی رقم ادا کی
جاچکی ہے-
|