اللہ پاک پر یقین کامل ہوتو سب مشکلات حل ہوجاتی ہیں

ہم سب مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ اللہ ایک ہے واحد لا شریک ہے. بے نیاز ہے اسے کسی چیز کی ضرورت نہیں. وہ بے مثل بے مثال نہ وہ کسی سے پیدا ہوا اور نہ کوی اس سے پیدا ہوا یہ دنیا اسکی جہاں اسکا زمیں اسکی آسمان اسکا تمام جہان اس نے بناے وہی مشکل کشا ہے وہی کن کہتا ہے فیکون ہوجاتا ہے تمام محلوق کا بنانے والا وہی ہے اللہ پاک کا فرمان مبارک ہے کہ میں اس وقت تک سورج غروب نہیں کرتا جب تک سب کو رزق نہ دے دو. اللہ پاک کا فرمان ہے کہ میں نے تمام انسانوں اور جنوں کو اپنی عبادت کیلیے پیدا کیا ہے اللہ پاک نے ہر انسان کا نصیب الگ الگ بنایا اور اللہ پاک پر کامل یقین ہونا ضروری ہوتا ہے اور دعا سے سب کچھ منوایا جاسکتا ہے. اور اللہ پاک کافرمان کہ جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے تو اسکا نصیب زندگی موت. رزق تنگی خوشحالی سب کچھ لکھ دی جاتی ہے. میری سچی کہانی کافی نشیب وفراز سے بھری ہوی ہے. میں. نے غربت بھی بہت دیکھی خوشحالی بھی بہت دیکھی میں نے تعلیم کے دوران کافی مشکلات دیکھیں. مجھے میری والدہ نے پڑھانے میں تعاون کیا میری والدہ ہر چیز چھپا چھپا کر مجھے دیتی تھی. ہم کپاس کاشت کرتے تھے جب کپاس کی چنای ہوتی تو میری ماں کپاس کا حصہ مجھے دیتی جس سے میں اپنی تعلیم کے ا خراجات پورے کرتا تھا. میں نے. کبھی اتنی مشکلات نہیں دیکھی جتنی چند سال پہلے اور اس سال دیکھی میں اتنی مشکلات کا شکار ہوا اور سود کی لعنت کا شکار ہوا تو دو تین دفعہ خودکشی کا ارادہ کیا مگر اللہ پاک سے دعا کا سلسلہ جاری رکھا اور اللہ پاک. نے ایسا سبب بنایا کہ میں خود حیران تھا اور اللہ پاک نے ایک ایسے شحص سے میری مدد کروای جو سود کاکاروبار کرتا ہے اسکی وجہ سے میں مشکلات کا شکار ہوا اور اس نے ہی مجھے اللہ کے کرم سے مجھے مشکلات سے نکالا ایساشحص جو ایک روپیہ بغیر منافے کے نہ دیتا تھا اللہ پاک کے سبب سے اس نے مجھے پچاسی ہزار دیے اور میرے بھایوں نے بھی میرے ساتھ تعاون کیا. اور اب اللہ پاک کا کرم ہے کہ میرے حالات بہتر ہیں. اللہ ہاک پر کامل یقین ہوتو. تمام مشکلات حل ہوجاتی ہیں ایک. دن میں پریشان مصلے پر بیٹھا. رو رہا تھا اور اللہ پاک سے دعا کر رہا تھاکہ اے میرے مولا میں کیا کرو میرا دل بیٹھا جا. رہا. تھا کہ اسی وقت دروازہ پر. دستک ہوی اور بچوں نے دروازہ کھولا تو. میرا بھای. اور بھتیجا تھے اور انھوں. نے میرے مسایل پوچھے اور انھیں حل. کرنے کی یقین دھانی کروای اسکے علاوہ میرے مسایل کچھ بچ گے تھے. اور ایک دن میرے ایک دوست رحیم یار خان رہتے ہیں ابکے پاس گیا. کہ میری مدد کردو. ورنہ میں اپنے ساتھ کچھ بھی کرسکتا ہو تو اسنے مجھے خالی ہاتھ بھیج دیا اور اس نے یقین دلایا کہ جس نے تجھے سود میں پھنسایا. ہے. اس سے میں بات کرونگا. اور ٹھیک تیسرے دن. میرے مسایل حل ہوگے. اللہ. پاک دعا ضرور سنتا یے بس یقین کامل کا ہونا. ضروری. ہوتا. ہے. اب مجھے کوی بھی مشکل پیش. اے میں. خدا. کے حضور سجدے میں. گرتا. ہوں. اور اللہ پاک کوی نہ کوی سبب. ضرور. بنا دیتا ہے کیونکہ وہ ہمیں ستر ماوں کے. برابر. پیارکرتا ہے اس کیلیے شرط ہے کہ ہم پانچ وقت نماز. پڑھیں. اللہ اللہ کریں. سچ بولیں اچھے اچھے کام کریں پھر ہم جو دعا مانگیں. گے وہ ضرور. پوری. ہوگی. آ خر میں میری دعا ہے کہ اے اللہ پاک میری والدہ جو اس دنیا سے ر خصت. ہوچکی ہے انکو جنت الفردوس. عطا فرما میرے والد صاحب. میرے بھایوں کو لمبی زندگی دے. میرے مولا ہمارے پاکستان کی خیر. فرماجن لوگوں. نے میرے. ساتھ تعاون. کیا ہے انکے رزق. میں برکت دے ہمارے وطن عزیز. کی خیر فرما اور. ہمارے وطن کو اندرونی بیرونی سازشوں. سے محفوظ. فرما آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 304758 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More