ما ھی بے آب(٢٨)

چپ چپ کیوں ہو بھائی‘‘ سب ٹھیک تو ہے نا‘‘آیہ پو چھے بغیر نہ رہ سکی‘‘
کچھ نہیں‘‘شاید تھوڑی طبیعت خراب ہے‘‘اچھا آپ آرام کرلے کچھ دیر فریش ہو جائیں گے‘‘آیہ نے کہا‘‘ اور اٹھ کھڑی ہوئی‘‘

آیہ سنو!مایا کی فلائٹ کب کی ہے؟؟ رضا نے اسے جاتے دیکھا‘‘تو جلدی سے پوچھ لیا‘‘
رات١١ بجے کی‘‘ آیہ مختصر بتاکر چلی گئی‘‘

ہم تو سمجھے تھے جنہیں ہم سفر اپنا
سوچا تھا ہمیشہ ہے ساتھ چلنا
شاید ہم بھول بیٹھےتھے
کیسے ممکن ہے انکا ساتھ چلنا
جن کی منزل ہی ہو جدا۔۔۔۔
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
عصر کی اذان کی آواز بلند ہوئی‘‘مایا نے ایک نظر سامان پر ڈالی‘‘کہیںکچھ رہ نہ گیاہو‘‘پاپا سی منسلک ہر وہ چیز جو اسے پاپاکی یاد دلاتی تھی‘‘اس کے لیےبہت قیمتی تھی‘‘ مطمئن ہو کر اسنے بیگ بندکر کے ایک طرف رکھا‘‘اور وضو کر کے نماز کی نیت باندھ لی‘‘بے شک اللہ جسے توفیق دے وہی اس کے حضور سجدہ کرتے ہیں‘‘اس کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں‘‘اس سے ہمکلام ہوتے ہیں‘‘
عین اسی وقت گھرےسب نوجوان غافل پڑے تھے‘‘
ٹھک ٹھک‘‘دروازے پر دستک ہوئی‘‘مایا نے آگے بڑھ کر دروازہ کھولا‘‘سامنے احمر کھڑا تھا‘‘کیا میں کچھ بات کر سکتا ہوں؟؟وہ دروازےکے آگے سے ہٹ گئی‘‘
کیا بات کرنی ہے؟؟اسے خاموش دیکھ کر مایانے پوچھا‘‘
آپ آج جارہی ہو‘‘؟اسنے بیگ کی طرف کر پوچھا‘‘مایا چپ رہی‘‘
کب آؤ گی آپ پھر؟مایا نے اس کی طرف دیکھا‘‘وہ پہلے والا احمر نہیں لگ رہاتھا‘‘کچھ تو تھا جو الگ تھا‘‘
پتا نہیں‘‘شاید آؤں شاید کبھی نہ آسکوں‘‘ جا رہی ہو تو اچھے موڈ سے جاؤ‘‘
احمر نے ہنستے ہوئے کہا‘‘مایا بھی ہنس پڑی‘‘
اگر ہو سکے تو اس دن کے لیے مجھے معاف کر دینا‘‘اور دعا کرنا میرے لیے‘‘احمر نے بات شروع کرتے ہوئے کہا‘‘
میری بدقسمتی یہ کہ مجھے کالج میں اچھی صحبت نہیں ملی‘‘ اور میں ان سب میں پڑ گیا‘‘
کیا سگریٹ کے علاوہ کوئی اور نشہ بہی کرتے ہو؟مایا نے آہستہ سے پوچھا
ہاں‘‘اور کافی عرصے سے‘‘احمر نے جوابا“کہا‘‘پر میں چھوڑنا چاہتا ہوں یہ سب‘‘ میری حالت صاف ظاہر ہے‘‘پر گھرمیں ایک آپ کے علاوہ کسی اور کو پتا نہیں چلا‘‘
احمر بتا رہا تھا‘‘مایا کو محسوس ہوا‘‘جیسے وہ رو رہا ہو‘‘پر وہ رو نہیں رہا تھا‘‘اپنے آنسؤں پر بند باندھ رہا تھا‘‘
(جاری ہے)
 

Mini
About the Author: Mini Read More Articles by Mini: 57 Articles with 52229 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.