یار کوہم نے جا بجا دیکھا - قسط نمبر 1

اللہ اگر ایک ہے تو یہ کیسے ممکن ہے کہ اتنی بڑی دنیا کو وہ اکیلا ہینڈل کر لے؟ سندیپ بڑی دلچسپی سے کسی کے ساتھ فیس بک چیٹ کر رہا تھا۔
وہ بہت قدرت والا ہے چاہے تو کیا نہیں کر سکتا۔جیسے ایک بادشاہ پوری سلطنت کو ہینڈل کر لیتا ہے۔جیسے اس کے وزیر ہوتے ہیں ایسے ہی اللہ پاک کے بھی وزیر ہیں۔
اچھا یہ بتائیں کہ اگر سب وزیر مل کر بادشاہ کو قابو کر لیں تو؟ وہ بڑی شرارتی سی مسکراہٹ کے ساتھ سوال پہ سوال پوچھ رہا تھا۔
ایسا بہت کم ہوتا ہے کیونکہ بادشاہ کا ڈر ہی اتنا ہوتا ہے کہ کوئی بھی ایسی جرات نہیں کر سکتا اور اگرایسا ہو بھی توصرف زمینی بلکہ انسانی بادشاہ کے ساتھ ہوتا ہے۔جو انسان کو بنانے کی قدرت رکھتا ہے وہ اسے مٹانے کی قدرت بھی رکھتا ہے۔خیر میں آپ کا اشارہ خوب سمجھتی ہوں اور مجھے امید ہے آپ کو جواب مل گیاہو گا۔ٹیک کئیر باۓ۔ اور ساتھ ہی وہ لاگ آٶٹ کر گئی
ابے یار اتنی زبردست چیٹ چل رہی تھی۔سندیپ نے ایک زور کا مکا بیڈ کی سائیڈ ٹیبل پر مارا اور لیپ ٹاپ بند کر دیا۔تھوڑی دیر بے مقصد لیٹا رہا پھر سیل فون اٹھا کے نمبر ڈائیل کرنے لگا۔دوسری ہی بیل پر فون اٹھا لیا گیا۔
ہاں بول؟ کوئی شور کی وجہ سے بہت اونچی آواز میں بول رہا تھا۔
پارٹی چل رہی ہے ابھی؟ سندیپ نے پوچھا
ہاں ابھی تو بہت لمبا چلنے کا پلان ہے۔
ٹھیک ہے میں آ رہا ہوں۔فون رکھتے ہی سندیپ تیز تیز قدموں سے باہر نکل گیا۔
پارٹی فل انجواۓ کرنے کے بعد نشے میں دھت رات کے تین بجے وہ گھر جا رہا تھا۔نشے میں اسے اتنا بھی ہوش نہیں تھا ک وہ سڑک کے عین درمیان میں چل رہا ہے۔ اچانک اس کی نظر پڑی تو ایک کار اس کے بہت قریب آ چکی تھی۔ کار نے اتنی زور سے ہٹ کیا اسے اپنا آپ اچھل کے دور گرتا نظر آیا بس۔اس نے آنکھیں بند ہونے سے پہلے ایک بار اپنے پیاروں کے چہروں کو نظر میں لا کے آخری بار دیکھا اور اس کے بعدآنکھیں بندکرکے خود کو موت کے سپرد کر دیا۔

Adeela Chaudry
About the Author: Adeela Chaudry Read More Articles by Adeela Chaudry: 24 Articles with 47435 views I am sincere to all...!.. View More