حال ہی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان نوجوان نے ایک ایسا
سیٹیلائٹ تیار کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے جسے دنیا کا سب سے چھوٹا
دنیا کا سب سے ہلکا سیٹیلائٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
18 سالہ رفعت شاہ رخ کے تیار کردہ اس سیٹیلائٹ کا وزن صرف 64 گرام ہے اور
اسے ناسا کے تعاون سے منعقد ہونے والے ایک مقابلے میں منتخب کیا گیا ہے- اب
دنیا کے اس سب سے کو وزن کے حامل سیٹیلائٹ کو رواں سال جون میں مدار میں
بھی بھیجا جائے گا-
|
|
اور امریکی خلائی ایجنسی ناسا ہی اس سیٹیلائٹ کو مدار میں چھوڑنے کے
انتظامات بھی کرے گی-
رفعت کے ایجاد کردہ اس سیٹیلاث کے ڈیزائن کو 'کیوبز ان سپیس' نامی مقابلے
میں منتخب کیا گیا جسے ناسا اور آئیڈوڈل کمپنی نے منعقد کرایا تھا۔
اس سیٹیلائٹ کا نام بھارتی کے سابق صدر اور سائنسدان اے پی جے عبدالکلام کے
نام پر کلام سیٹ (KalamSat) رکھا گیا ہے۔
|
|
رفعت کے مطابق ان کا تخلیق کردہ یہ سیٹیلائٹ مدار کے ذیلی حصے میں 4 گھنٹے
تک پرواز کرے گا جبکہ اس دوران یہ انتہائی کم قوتِ ثقل کے حامل ماحول میں
12 منٹ تک اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا-
رفعت کا مزید کہنا تھا کہ “ دنیا کے اس سب سے ہلکے سیٹیلائٹ میں ایک نئے
کمپیوٹر کے علاوہ 8 دیسی قسم کے سینسر نصب ہوں گے جو کہ رفتار٬ گردش اور
زمین کی قوتِ ثقل کی پیمائش کریں گے“-
|
|
“ اور میں اس نئے سیٹیلائٹ کی مدد سے تھری ڈی پرنٹڈ کاربن کی کارکردگی کا
مظاہرہ کرنا چاہتا ہوں“-
رفعت شاہ رخ اس وقت چنئی میں اس وقت سپیس کڈز انڈیا میں ایک رہنما سائنسدان
کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے اور یہ سیٹیلائٹ ان کی پہلی ایجاد
نہیں ہے-
|
|
اس سے قبل رفعت صرف 15 سال کی عمر میں ہیلیم ویدر بلون یا غبارہ بھی تخلیق
کر چکے ہیں- یہ غبارہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے ایک مقابلے کے لیے تیار
کیا گیا تھا-
|