ہماری بدحالی، اسلام سے دوری کے سبب

اسلام علیکم عزیز پاکستانیوں، کیسے ہیں آپ؟ امید ہے ٹھیک ہی ہوں گے، اپنے کام کاج میں مصروف ہوں گے، گھر بار چلانا کوئی آسان کام تھوڑی نہ ہے، صبح صبح انسان کام پر جاتا ہے اور بعض اوقات رات گئے تک گھر لوٹتا ہے۔ دن بھر کا کام کاج اسے تھکا دیتا ہے، مگر کیا وہ اپنے باقی تمام فرائض کو انجام دینا بھول جاتا ہے، مثلاً نمازوں کی پابندی، تلاوت قرآن پاک۔ نماز تمام مسلمانوں پر دن میں پانچ دفعہ فرض کی گئی ہے مگر ہم لوگ شاید اتنے مصروف ہیں کہ ہمارے پاس ایک بھی نماز کو ادا کرنے کا وقت نہیں، افسوس صد افسوس۔ یہ ہمارا المیہ ہے کہ ہم نماز پڑھنے کی بجائے باقی کاموں کی ادائیگی کو ترجیح دیتے ہیں۔ باقی تمام کام جو ہم صبح سے رات تک انجام دیتے ہیں وہ محض اسی دنیا میں رہ جائیں گے جبکہ نماز اور دیگر عبادات آخرت میں بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ ہماری قوم کا سب سے بڑا المیہ یہی ہے کہ ہم سب اسلام سے دن بدن دور ہوتے جارہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ یوں ہی جاری رہا تو ایک دن اللہ تبارک وتعالیٰ ہم پر ضرور عذاب نازل کردیں گے۔ ہمارے پاس ابھی بھی وقت ہے کہ ہم سدھر جائٰیں لیکن اگر ہم اب بھی نہ سدھرے تو پھر نجانے اس ارض پاک کا کیا ہوگا۔ آئیے ہم سب اپنی اپنی دینی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور اس پر عمل کریں کیونکہ یہی ہمارے لئے دنیوی اور اخروی نجات کا ذریعہ ہیں۔

پڑھو نماز اے مسلمانوں! دلاتی ہے یہ نجات آدمی کو گناہوں سے
Qaumi Khabrien Online
About the Author: Qaumi Khabrien Online Read More Articles by Qaumi Khabrien Online: 40 Articles with 37225 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.