انسان تو بڑھ رہے ہیں انسانیت کم ہوتی جارہی ہے

انسان کو اللہ پاک نے اشرف المحلوق بنایا ہے انسان اس دنیا میں کھیل کود کیلیے نہیں آیا بلکہ اللہ پاک کا فرمان مبارک ہے میں نے جنوں اور انسانوں کو اپنی عبادت کیلیے پیدا کیا ہے اور اللہ پاک نے تمام محلوقات کیلیے رزق کا تو وعدہ فرمایا ہے مگر بحشش کا وعدہ کسی سے نہیں کیا ہے اور انسان بالکل الٹ. چل رہا ہے جس چیز کا وعدہ اللہ پاک نے فرمایا ہے انسان اس کے پیچھے دوڑ پزا ہے یعنی رزق روزی اور جس چیز کیلیے پیدا کیا ہے. اس سے دور ہوتا چلا جارہا ہے اور اس روزی رزق کیلیے انسان انسانیت بھول بیٹھتا ہے اور ایسے ایسے کام کر گزرتا ہے کہ انسانیت بھی کانپ اٹھتی ہے. اور آج یہ واقعات عام ہورہے ہیں کہ جایداد کی تقسیم میں کی انسانوں کی جانیں ضایع ہوجاتی ہیں اور انسان پیسے کی دوڑ میں ایسا اندھا ہوچکا ہے کہ وہ حلال حرام کی تمیز بھی بھلا بیٹھا ہے اور انسانیت سے کوسوں دور چلاگیا ہے اور انسانیت کو بھلا بیٹھا ہے انسان ہونا اور بات ہے اور انسانیت اور بات ہے انسان تو سب ہیں مگر انسانیت کم لوگوں میں موجود ہوتی ہے ہمارے وطن عزیز میں اور پوری دنیا میں انسانیت سوز واقعات رونما ہورہے ہیں. اور انسانیت کے خلاف کام پر شیطان ہی اکساتا ہے اور پوری دنیا مین انسان تو بڑھ رہے ہیں مگر انسانیت کم لوگوں میں پای جاتی ہے. اللہ پاک تمام انسانوں کی انسانیت کو زندہ رکھے آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 334901 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More