اسلامی عرب ممالک اتحاد اجلاس کے بعد سی پیک منصوبہ خطرات کاشکار

عرب اسلامک سربراہ کانفرنس
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تمام شریک سربراھان مملکت کا شکریہ/ دھشت گردی کے خاتمے پر اظہار خیال / ایران کی سرگرمیوں پر تحفظات کا اظہار

عرب اسلامی اتحاد اجلاس میں پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد بھی شریک

امریکی صدر ٹرمپ کا مہمان نوازی پر امریکی عوام کیجانب سے شکریہ/ آج سے نئے دور کا آغاز کر رھےھیں/ ھم اگلی نسلوں کو تحفظ دینا چاھتے ھیں/ شاہ سلمان نے دھشت گردی کیخلاف مسلم ۔ممالک کو اکٹھا کیا/ دنیاسے دھشت گردی کا خاتمہ ھماری اولین ترجیح ھے/ امریکہ اپنا نظام زندگی دوسروں پر مسلط نہیں کریگا/ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان 400 ارب ڈالر کے معاھدے ھوئے/ امریکہ نائن الیون جیسے واقعات کا شکار ھوا/ مسلم دنیا دھشتگردی سے زیادہ متاثر ھے/ امریکہ کیجانب سے دوستی اور محبت کا پیغام لایا ھوں/ اجلاس میں شریک ممالک کو شراکت داری کی پیشکش کرتےھیں/ دھشتگردی تمام دنیامیں پھیل چکی ھے/ تمام اسلامی ممالک کیساتھ مل کر چلناچاھتے ھیں/ اسلام دنیا کا بہترین مذھب ھے/ داعش اور القاعدہ جیسی دھشتگرد تنظمیں دنیا کیلئے خطرہ ھیں/ دھشتگردوں کی پناہ گاھوں کا خاتمہ یقینی بنانا ھوگا/ یہ جنگ اچھے اور برے کے درمیان ھے/ دھشت گردوں کی مالی امداد کیخلاف معاھدہ ھوگیا/ امریکہ دنیا میں امن چاھتاھے، جنگ نہیں/ ایران دھشت گردی کی ترغیب دےرھاھے/ ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ھے/ دھشتگردی کا خاتمہ ھماری ترجیح ھے/ مسلم ممالک انتہاپسندی کےخاتمے کیلئے آگے آئیں : ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب
تبصرہ : امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 400 ارب ڈالر معاھدہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی انتظامیہ میں مخالفت میں کمی لائیگا، ٹرمپ مضبوط ھونگے، ٹرمپ کیخلاف لابی کمزور ھوگی، ٹرمپ امریکی عوام کو ثابت کریں گے کہ وہ امریکی مفاد کو سابقہ صدور سے زیادہ مضبوط بنائیں گے

امریکی صدر کے سعودی عرب دورے اور عرب اسلامی ممالک اتحاد سے خطاب کےبعد دوسرے مرحلے میں اب روس شام ایران چائنہ اپنا دفاعی لائحہ عمل طے کریں گے/ نتیجے میں بادشاھتوں کے تحفظ کی آڑ میں لاکھوں جانیں خطرے میں پڑ جائیں گی، فرقہ واریت کے نام پر تصادم کا واضح خطرہ پیدا ھوگیا/ خطے میں اسلحے کی دوڑ میں اضافہ ھوگا/ خطے میں نئی صف بندی سے پاکستان میں سی پیک منصوبہ آئندہ خطرات سے دوچار ھوسکتاھے/ خطے کی صورتحال ایران پاکستان ھمسایہ ممالک ' پاکستان کے حکمران طبقے کیلئے' ایک امتحان سے کم نہیں، پاکستانی سیاسی قیادت اندرون ملک چیلنجز سے نبرد آزما ھونے میں کامیاب مگر خطے کے حالات کے تناظر اور سی پیک جیسے منصوبوں کیوجہ سے خارجی سطح پر مشکلات کا سامنا کرسکتی ھے جسکی چھوٹی سی مثال پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ تکمیل تک نہ پہنچنا ھے جبکہ ماضی میں موٹروے و دیگر منصوبوں کیوجہ سے نوازشریف اقتدار سے ھاتھ بھی دھو بیٹھے تھے، پاکستانی قیادت کیلئے روس چائنہ اور سعودی عرب و امریکہ کے درمیان تعلقات کا توازن برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ھوگا اور اس چیلنج کی موجودگی میں پاکستان کی ریاست کے پاس فل ٹائم وزیرخارجہ تک دستیاب نہیں جو اس صورتحال میں اعتدال پیدا کرنے کیلئے کردار اداکرسکے جو سعودی و امریکی مفادات کے برخلاف سی پیک منصوبے پر قائل کرسکے اور یہی اک معاملہ خطرے کی حقیقی گھنٹی بن سکتا ھے -

Mian Khalid Jamil {Official}
About the Author: Mian Khalid Jamil {Official} Read More Articles by Mian Khalid Jamil {Official}: 361 Articles with 335656 views Professional columnist/ Political & Defence analyst / Researcher/ Script writer/ Economy expert/ Pak Army & ISI defender/ Electronic, Print, Social me.. View More