خدمت خلق

"بھئی! نہیں چاہئے تمہاری پھولوں کی چادر،مجھے پھول ادھر ہی مل گیا ہے۔۔۔!"

فالتو کی رسمیں

ایک معصوم بچہ قبرستان میں ایک قبر پر اپنا بستہ پھینک کر قبر کے پاس بیٹھ گیا اور روتے ہوئے شکایت کرنے لگا،
"اٹھو نا بابا! ٹیچر نے کہا ہے کہ فیس لے کر آنا نہیں تو کل اپنے بابا کو لے کر آنا۔۔۔!"
یہ سن کر ساتھ کی قبر پر کھڑے ایک صاحب متوجہ ہوئے وہ فون پر کسی پھول والے سے ہزاروں روپے کی پھولوں کی چادر لینے کے لئے بات کر رہے تھے،
اچانک انہوں نے دوبارہ موبائل اپنے کان سے لگایا اور بولے،
"بھئی! نہیں چاہئے تمہاری پھولوں کی چادر،مجھے پھول ادھر ہی مل گیا ہے۔۔۔!"
پھر انہوں نے بڑے پیار سے وہ پیسے بچے کے ہاتھ میں رکھے اور آنسووں کو ضبط کرتے ہوئے بولے،
"بیٹا! یہ لو، یہ پیسے تمہارے بابا نے جنت سے تمہارے لئے بھیجے ہیں،کل لازمی سکول جانا۔۔۔!"
میرے عزیز دوستو! فالتو کی رسمیں چھوڑئیے اور کچھ خدمت خلق کیجئے، اللہ تعالیٰ ہم سب کی توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔۔آمین

 

Rao Anil Ur Rehman
About the Author: Rao Anil Ur Rehman Read More Articles by Rao Anil Ur Rehman: 88 Articles with 223882 views Learn-Earn-Return.. View More