رمضان میں وزن کم کرنے کے آسان طریقے

یہ رمضان کا بابرکت مہینہ ہے جس میں مسلمان روزے رکھتے ہیں ۔ اصولاً تو اس مہینے میں سب کا وزن کم ہونا چاہئے لیکن دن بھر روزہ رکھنے کے بعد سحر اور افطار میں ہر ایک اتنا زیادہ مضر صحت کھانا کھاتا ہے کہ اس کا وزن کم ہونے کے بجائے بڑھ جاتا ہے ۔لیکن کچھ ہدایات پر عمل کر کے آپ رمضان میں بھی اپنا وزن کم کرسکتے ہیں۔ رمضان میں وزن کم کرنے کے لیے ورزش کے ساتھ صحت بخش غذا بھی لینا ہوگی۔

افطار یا تراویح کے بعد ورزش کر کے 5 سے 10 کلو وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔ لیکن اگر اس کے ساتھ کھانے میں احتیاط نہ کی گئی تو وزن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
 

image


سحری:
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو اپنی سحری کو سادہ رکھیں۔ ہم اکثر اس ڈر سے کہ ہمیں دن میں بھوک نہ لگے سحری میں ضرورت سے زیادہ کھالیتے ہیں ۔ حالانکہ سحری میں بھی ہمیں نارمل غذا لینی چاہئیے۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو سحری میں یہ غذا لیں۔
۔ سفید آٹے کے بجائے بھوسی والے آٹے کی سادہ روٹی کھائیں۔
۔ دہی کا استعمال کریں۔
۔ بغیر بالائی کا دودھ لیں۔
۔ ایک یا دو کھجوریں کھالیں۔
۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔

افطاری:
دن بھر بھوکا رہنے کے بعد جب ہمارے سامنے پورا دسترخوان سجا ہوتا ہے تو روزہ کھلتے ہی ہم اس پر ٹوٹ پڑتے ہیں پھر ہم یہ نہیں دیکھتے کہ کیا کھارہے ہیں اور کیا نہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہش مند ہیں تو افطار میں بھی کچھ باتوں کا خیال رکھنا پڑے گا۔
۔ ایک کھجور سے روزہ کھولیں ۔
۔ زیادہ سے زیادہ پانی پئیں۔
۔ نماز کے لیے اٹھ جائیں مغرب کی نماز پڑھنے کے تھوڑی دیر بعد کھانا کھائیں۔
۔ کھانے میں روسٹ کی ہوئی چکن بریسٹ یا ابلی سبزیاں کھائیں۔
۔پکوڑے، سموسے ، چاٹ سے گریز کریں۔
۔ افطاری کے بعد چہل قدمی کریں۔
 

image


میٹھا کھانے سے گریز کریں:
گرمی کے روزوں میں افطار کے بعد زیادہ سے زیادہ کولڈڈرنک اور میٹھا کھانے کا دل چاہتا ہے ،۔ ان کے بجائے پھل ، ڈرائی فروٹ اور شہد کا استعمال کریں کولا ڈرنکس سے بالکل پرہیز کریں۔

زیادہ پانی پئیں:
افطار اور سحری کے درمیان زیادہ پانی پئیں دو گلاس پانی افطار کے وقت، 6 سے 8 گلاس افطار سے سحری کے درمیان اور 2 گلاس سحری میں پئیں۔ چائے اور کافی سے گریز کریں ان کی جگہ ہربل ٹی یا گرین ٹی لیں یہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے ساتھ ہاضمے میں بھی مدد دے گی۔
 

image


ورزش :
رمضان کے دنوں میں ورزش کرنا ذرا مشکل ہوتا ہے لیکن 3 سے 4 دن میں اسکی عادت ہوجاتی ہے۔
۔ افطار سے پہلے 30 منٹ کی واک یا جوگنگ کریں۔
۔ روزہ کھولنے کے بعد یعنی کھجور اور پانی پینے کے بعد جم جائیں یا گھر پر ورزش کریں۔
اس طریقے سے آپ 3 دن میں 1 کلو تک وزن کم کرسکتے ہیں ۔ اس طرح پورے رمضان میں 10 کلو تک وزن کم کرلینگے۔

(بشکریہ: ایچ ٹی وی - سعدیہ اویس)
 

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE:

Fasting during Ramadan can cause weight gain in some people. And if you are one of them, regulating your food intake in the evenings can help you control your weight. And consuming less food, will in turn decrease the calories consumed, allowing you to lose or maintain your weight during this holy month.