راشد اپنے ماں باپ کی اِکلوتی اولاد ہے،
باپ پہلے سے ہی فوت ہو گیا ،
بوڑھی ماں اکثر علیل رہتی ہے ،
غربت کا یہ عالم ہے کہ دوسرے وقت
کے لئے چند لقموں کا بندوبست ہوتا ،
خود کو سنبھالا ہی تھا کہ سروس اسٹیشن پر
صفائی کا کام شروع کیا،
مگر پھر بھی گھر میں فاقوں کی اندھیری رہتی ،
ماہِ مقدس شروع ہوا تو سیٹھ نے
پہلے دن ہی پوچھ لیا ۔۔
تم نے روزہ رکھا ہے ؟؟
راشد نے بڑی خوشی و فخر سے جواب دیا،
ہاں،ہاں صاحب رکھا ہے!!
میں تو ہمیشہ روزہ رکھتا ہوں |