اسلام علیکم عزیز پاکستانیوں!
موت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برحق ہے، نجانے کیوں ہم میں سے کچھ لوگ اکثر موت کا
ذکر سنتے ہی گھبرا جاتے ہیں اور شاید وہ اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرنا چاہتے۔
مگر یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس نے رونما ہوکر ہی رہنا ہے۔ ہم کیوں موت سے
ڈرتے ہیں؟ کیا ہم اس کے بعد کی زندگی سے ڈرتے ہیں؟ شاید ہم اسی لیے ڈرتے
ہیں کہ ہمارے اعمال ہمیں اللہ تبارک و تعالیٰ کے سامنے نادم کردیں گے۔ ہم
مسلمان ہیں لہٰذا ہمیں چاہیے کہ ہم ایسے اعمال کریں کہ ہمیں موت سے ہرگز
ہرگز نہ گھبرانا پڑے کیونکہ ایک نہ ایک دن ہم سب کو اس دنیا سے کوچ کرنا ہے۔
تو آئیے اپنے گناہوں کی اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں اور اپنے اندر سے موت
کے آنے کے ڈر کو ختم کردیں۔
اے مرد مسلماں! نہ ڈر تو موت سے
اس نے تو ہر حال میں آکر ہی رہنا ہے |