خدمت انسانیت۔۔افطار دسترخوان

 تحریر:خنیس الرحمن
پاکستان کے اندر جب بھی کوئی حادثہ رونما ہوا ،سیلاب یا زلزلہ آیا تو امریکہ اور اس کے اتحادی مختلف این جی اوز کو لے کر پاکستان پہنچے اور وہ خدمت کے جذبے سے نہیں بلکہ پاکستانیوں کے دلوں میں پاکستان کے لئے نفرت ڈالنے کا مشن لیکر آئے ۔پاکستانیوں کو پاکستان کے خلاف کھڑا کرنے کا مشن لے کر آئے اور پاکستان میں کچھ جماعتیں و مسالک نے صرف اپنے آپ کو سرگرم کرنے کے لئے اپنے ہی ہم مسالک لوگوں کا ساتھ دیا ،اپنے ہی ہم مسالک متاثرین کی مدد کی ایسے میں ایک ایسی تنظیم فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے نام سے سامنے آئی لیکن اس تنظیم کے کارکنان کو کفار کی نظروں میں دہشت گر سمجھا جانے لگا ،کیونکہ ان کے چہروں پر سنت رسول ﷺ تھی ،شلوار ٹخنوں سے اوپر تھی اور دعوت وخدمت کے جذبے سے سرشار تھے ۔انہوں نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر دعوت وخدمت کا کام کیا چاہے وہ تھر پارکر کا ہندو ہو یا عیسائی اس کی مدد کو پہنچے ۔چاہے ۲۰۰۵ کا زلزلہ ہو یا ۲۰۰۸ کا سیلاب ،کسی بلڈنگ یا پلازہ میں آتشزدگی ہو یا کہیں چئرنگ کراس کا حادثہ ہو،واہگہ بارڈر پر حملہ ہو یا اے پی ایس پشاور کا حملہ ہو تو ریسکیو کرتے دعوت و خدمت کے جذبے سے سرشار فلاح انسانیت کے رضاکار ہی نظر آئیں گے۔تھر کا قحط ہو یا بلوچستان میں پانی کی قلت ،شام و فلسطین کے متاثرین ہو ں ان سب کی خدمت میں پیش پیش نظر آئیں گے۔

اسی طرح ماہ رمضان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے رمضان پیکج کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں مستحقین میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔لاہور،ٹوبہ ٹیک سنگھ ،راولپنڈی واسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں خشک راشن تقسیم کیا گیا۔راولپنڈی میں لالہ زار کے علاقے میں ۱۶۵ خاندانوں میں ۴ لاکھ کی مالیت کا سامان تقسیم کیا گیا،فلاح انسانیت کے اس اقدام کو انجمن تاجران ڈھیری حسن بازار اور ممبر کنٹونمنٹ بورڈ خرم شہزاد نے سراہا۔اس کے علاوہ کمال آباد کے علاقہ میں ۶۰ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں۸۰ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا۔اس کے علاوہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کی مالیت کا سامان تقسیم کیا۔خشک راشن میں دال ،چینی ،گھی ،آٹا،دالیں اور مشروبات وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م ملک بھر میں سحر وافطار کا بندوبست بھی کیا جارہا ہے۔فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کے مدیر حافظ عبدالرؤف کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ۱۰۰۰ دسترخوان لگائے گی،روزانہ ایک لاکھ افراد مستفید ہونگے۔سلمان شاہد ترجمان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پاکستان کیمطابق فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور،فیصل آباد،کراچی ،حیدر آباد گجرانوالہ راولپنڈی واسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں افطار دسترخوان چل رہے ہیں ۔سب سے بڑا دسترخوان مرکز القادسیہ چوبرجی چوک لاہور میں لگایا جاتا ہے۔مرکز القادسیہ میں وہاں کے مقیم افراد ،باہر سے آنیوالے مہمان اور معتکفین کو بھی افطاری کروائی جاتی ہے۔آخری عشرے میں تقریباََ ۸ہزار افراد کو افطار کروایا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن ،ٹاؤن شپ،فیصل ٹاؤن،گرین ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن ،ویلنشیا ٹاؤن،ڈیفنس موڑ ،والٹن موڑ،پنجاب سوسائٹی،شاہدرہ چوک ،بیگم کوٹ چوک،گلشن راوی،مریدکے،لبرٹی چوک اور مون مارکیٹ میں افطار دسترخوان لگایا جاتا ہے جس میں دس ہزار سے افراد شرکت کرتے ہیں ۔کراچی میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی طرف سے ۲۷ مقامات پر افطار دسترخوان لگائے جاتے ہیں۔ حب چوکی ،یوسف گوٹھ ،ٹرک اڈا ،حبیب بنک چورنگی،شیرشاہ پل،ڈاکخانہ لیاقت آباد،سخی حسن چورنگی ،سپر ہائی وے،یونیورسٹی روڈ،عائشہ منزل ،انڈہ موڑ،واٹر پمپ ،جوہر چورنگی،یوپی موڑ،صدر،سول ہسپتال ،جناح ہسپتال ،مرکز خالدبن ولید،نورانی کباب چورنگی ،نزدپاسپورٹ آفس ،اختر کالونی سگنل،گلشن حدید موڑ،لانڈھی بابر مارکیٹ،قائد آباد ،مہران ٹاؤن،چمڑہ منڈی اور گلزار کالونی میں افطار دسترخوان لگتے ہیں۔کراچی افطار دسترخوان پر ۱۶ہزار افراد کی افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں۲۰ سے زائد مقامات پر افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے۔پمز اسپتال،پولی کلنک،کراچی کمپنی،جی ایٹ،آئی نائنایف ٹین،جی الیون،پی ڈبلیو ڈی،پولیس فاؤنڈیشن ودیگر علاقوں میں افطار ی کا اہتمام کیا جاتاہے۔اسلام آباد ۲ ہزار سے زائد افراد افطاری کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں ۲۵ مقامات پر افطار دسترخوان لگتے ہیں ۔ کری روڈ پر عبداﷲ فرنچر کے سامنے لگایا جاتا ہے۔جس کی نگرانی عبداﷲ فرنیچر کے مالک حاجی دلدار عرف کالا ماما کرتے ہیں ۔مغل آباد میں مسافروں کو افطاری کروائی جاتی ہے راولپنڈی چکلالہ کینٹ بورڈ تحریک انصاف کے سیکرٹری عاصم الرحمن بھٹی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر افطاری کراوتے ہیں۔ شاہین ٹاؤن،ڈھوک کھبہ،لیاقت کالونی چکری روڈ،ٹینچ بھاٹہ،کمال آباد ،باؤجی ہوٹل چاندنی چوک،کمال آباد ،صدر،تقویٰ اسلامک سنٹر لیاقت روڈ،حاجی چوک،اڈیالہ روڈ،واہ کینٹ و ٹیکسلا سمیت مختلف علاقوں میں افطاری کروائی جاتی ہے۔راولپنڈی میں ۲ ہزار سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ گجرات ،گجرانولہ،فیصل آباد ،سمیت ہر شہر میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام افطاری کروائی جاتی ہے۔

پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام افطاری کروائی جاتی ہے۔ترجمان فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سلمان شاہد کا کہنا تھا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن شام ،غزہ،کشمیر اور صومالیہ میں افطار کا اہتمام کررہی ہے جس میں ۳ہزار سے زائد افراد افطاری کرتے ہیں،

Munzir Habib
About the Author: Munzir Habib Read More Articles by Munzir Habib: 193 Articles with 134705 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.