غزوہ بدر کفار کے خلاف مسلمانوں کی پہلی فتح

جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر پہلی وحی نازل ہوی اور آپ ص نے باقاعدہ اسلام کی تبلیغ کا آغاز کیا تو آپکو کفار نے طرح طرح کی تکالیف پہچائی اور آپ نے تمام تکالیف کو برداشت کیا مگر اسلام کی تبلیغ کو جاری رکھا اور آپ نے توحید کا درس جاری رکھا اور کفار آپکے جانی دشمن ہوگے تو اللہ پاک نے مسلمانوں کو کفار کے خلاف جنگ کی اجازت دی تو مسلمانوں نے کفار کے خلاف پہلی لڑای لڑی جو غزوہ بدر کے نام سے مشہور ہے اور اس لڑای میں مسلمانوں کے پاس جنگی سازوسامان نہ ہونے کےبرابر تھا اور افرادی قوت بھی کم تھی جبکہ کفار کے پاس ہر چیز وافر مقدار میں تھی. مگر اس کے باوجود مسلمانوں کے ہاس طاقت ایمانی تھی اور مسلمان اللہ اور اس کے رسول ص سے محلص تھے تو کم سازوسامان کے باوجود ہزارو کی تعداد میں تین سو تیرہ مسلمانوں نے قوت ایمانی سے لیس ہوکر کفار کے خلاف لڑے اور بھر پور فتح حاصل کی اور مسلمانوں کی یہ کفار کے خلاف پہلی فتح تھی اور اس کے بعد لوگ جوق در جوق اسلام میں دا خل یونے لگے اور ایسی فتح حاصل کی کہ کفار کے قدم اکھڑ گے اور. مسلمانوں کے مقابلے میں کفار کو زیادہ مالی و جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور اس سے مسلمانوں کا رعب و دبدبہ قایم ہوا اور جب قوت ایمانی عروج پر تھی اور مسلمان ہزاروں پر غالب آگے اور اللہ تعالی کی حمایت بھی حاصل تھی اس. لیے مسلمانوں کی کفار کے خلاف دھاک بیٹھ گی اور بعد کے غزوات میں بھی کافر مسلمانوں کا مقابلہ نہ کرسکے اور دیکھتے ہی دیکھتے فتح مکہ کا لمحہ آن پہنچا اور اسلام پوری دنیا میں ہھیلتا چلا گیا اور آج ہم کروزوں اربوں میں ہونے کے باوجود مسلمان پوری دنیا میں گا جر مولی کی طرح کٹ رہے ہیں اور مسلم حکمران اپنے اپنے اقتدار کو بچانے کے چکد میں عوام کو تباہ و برباد کر ریے ہیں مسلمانوں میں طاقت ایمانی کم ہوچکی ہے اور مسلمان اپنے ماضی کی کامیابیوں کو بھلا بیٹھے ہیں اب دوبارہ غزوہ بدر والے جزبے کی ضرورت ہے آج مسلمان ہوری دنیا میں مذاق بن کر رہ گے ہیں یہود و نصری ہم پر اپنے فیصلے مسلط کر رہے ہیں آ خر میں یہی دعا ہے کہ اللہ پاک مسلمانوں کو طاقت ایمانی اور اتفاق و اتحاد کی طاقت سے نوازے اور ہم پھر ایک. ہوجایں آمین

Muneer Ahmad Khan
About the Author: Muneer Ahmad Khan Read More Articles by Muneer Ahmad Khan: 303 Articles with 302908 views I am Muneer Ahmad Khan . I belong to disst Rahim Yar Khan. I proud that my beloved country name is Pakistan I love my country very much i hope ur a.. View More