فادرز ڈے ایک سماجی تہوار

فادرز ڈے ایک سماجی تہوار ہے جو ہر سال18جون کو پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جس میں بچے اپنے والد کی عزت و احترام کو پیش نظررکھتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہیں یہ تہوار صدیوں پرانا نہیں ہے بلکہ اسے چند سال قبل ہی منانے کا اعلان کیا گیا جسے سب سے پہلے سنو راداد(sonora dodd)نامی امریکی خاتون جو بچپن میں شفقت پدر سے محروم ہو گئی تھی اس نے اپنے باپ کی یاد میں جسے وہ بے حد پیار کرتی تھی منانے کا اعلان کیا اسے خیال آیا کہ وہ اپنے والد جسے وہ ہر وقت یاد کرتی ہے کیسے خراج تحسین پیش کرے اس نے تمام دنیا کے بچوں کو اپنے والد سے محبت اور ان کی پرورش میں باپ کی محنت ،مشقت ، خلوص اور احترام کو ایک یوم کی صورت میں منانے کا درس دیااس نے 1910؁ء میں واشنگٹن میں پہلی بار 20جون کو فادرز ڈے منایا پھر اس دن کو والد کے نام سے منسوب کردیا گیا جسے اب باقائدگی سے ہر سال منایا جاتا ہے کیونکہ اس وقت کے صدر کیلون کالیج (Calvin Coolidge) نے 1924؁ء میں اس تہوار کو نیشنل فادرڈے کا نام سے منانے کا حکم دیاتھاجس کے بعد 1966؁ء میں لندن جو ہسن(lyndon johnsn)نے اسے عالمی سطح پر متعارف کروایا اس طرح اس تہوار کو کئی ممالک میں پزیرائی ملی اور بالآخر 1972؁ء میں صدررچرڈ نکس کی کاوشوں سے اس تہوار کو عالمی تہواروں میں مستقل طور پر شامل کرلیا گیا جبکہ دیگر تہواروں کو بعض مذہبی حلقوں میں مغربی رسومات کا عندیہ دیا جاتا ہے ہاں یہ سچ ہے کہ اس تہوار کو اقوام مغرب میں عیسائیوں نے منانا شروع کیا لیکن اب تقریباََ تمام مذاہب کے لوگ اسے مناتے ہیں ضروری نہیں ہے کہ اس دن کو ان کے طریقے سے ہی منایا جائے لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ اسلام میں بھی والدین کے حقوق پر سب سے زیادہ زور دیا گیا ہے اس لئے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اس تہوار کو تہوار نہ سمجھیں بلکہ اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق اپنے والدین کے حقوق کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرنی چاہیے جیسے اسلام میں کہا گہا ہے کہ جب کسی کے ماں باپ بوڑھے ہوجائیں تو وہ ان کی دیکھ بھال اور خدمت میں کوئی کثر نہ چھوڑیں اورانہیں اف تک نہ کہیں چونکہ ان بوڑھے ماں باپ نے جس طرح انہیں پالا پوسہ ہے وہ ان کی اس خدمت کا احسان کبھی بھی نہیں اتار سکتے جبکہ اگر وہ اپنے ماں باپ کی عزت و احترام اور ان کی ضروریات کا خیال کرتے ہوئے بوڑھاپے میں ان کی خدمت کریں گے تو جو دعائیں وہ ماں باپ اپنے بچوں کو دیں گے اسے ہی وہ زندگی میں خوشحال کامیاب زندگی گزار سکیں گے -

Sonia Ali
About the Author: Sonia Ali Read More Articles by Sonia Ali: 34 Articles with 32706 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.