یوٹیوب ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹس کی دنیا کا ایک مقبول ترین
نام ہے اور سماجی روابط کی معروف ترین ویب سائٹ فیس بک کی مانند یوٹیوب بھی
ہماری زندگی کا ایک اہم اور بڑا حصہ بن چکی ہے- یوٹیوب ایک انسان کو دوسرے
انسان سے جوڑنے والی انٹرنیٹ کی ویب سائٹس میں سے ایک ہے- بظاہر ہم یوٹیوب
پر موجود ویڈیوز اور اس کے استعمال سے تو واقف ہیں تاہم اس سے وابستہ کئی
دلچسپ حقائق ناواقف بھی ہیں- ایسے ہی چند حقائق ہم آپ کو آج کے آرٹیکل میں
بتائیں گے-
|
|
یوٹیوب 2005 میں تین نوجوانوں نے PayPal کی مدد سے تخلیق کی تھی- ان
نوجوانوں میں اسٹیفن چن٬ جاوید کریم اور چاڈ ہرلے شامل تھے-
|
|
یوٹیوب پر سب سے پہلی ویڈیو خود یوٹیوب کے بانی جاوید کریم نے اپ لوڈ کی
تھی- یہ ویڈیو 18 سیکنڈ پر مشتمل تھی اور اس میں چڑیا گھر میں موجود ایک
ہاتھی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھی-
|
|
یوٹیوب کے مطابق سال 2015 میں امریکیوں نے 600 ملین گھنٹوں کی صرف خوبصورتی
اور میک اپ کی ویڈیو دیکھیں-
|
|
ہر ماہ یوٹیوب پر 4 بلین سے زائد گھنٹوں کی ویڈیو دیکھی جاتی ہیں-
|
|
یوٹیوب کی تاریخ کی سب سے ناپسندید ویڈیو جسٹن بائبر کی "Baby," ویڈیو ہے
جسے 7,609,589 لوگوں نے ناپسند اور 6,336,078 لوگوں نے پسند کیا-
|
|
آپ کو یوٹیوب ویڈیوز پر کیے جانے والے تبصرے 75 سے زائد زبانوں میں دکھائی
دیں گے- اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا کی 95 فیصد آبادی تک یوٹیوب کی رسائی
ممکن ہے-
|
|
سال 2014 میں یوٹیوب سے سب سے زیادہ آمدنی مشہورِ زمانہ Grumpy Cat کو ہوئی-
|
|
گوگل کے بعد یوٹیوب دنیا دوسرا بڑا استعمال کیا جانے والا سرچ انجن ہے-
|
|
یوٹیوب کا سب سے پہلا آفس کیلیفورنیا کے San Mateo میں
واقع پیزا جوائنٹ کے اوپر قائم کیا گیا تھا-
|
|
ایک منٹ کے دوران یوٹیوب پر دنیا بھر سے 100 گھنٹوں سے زائد کی ویڈیو اپ
لوڈ کی جاتی ہیں- |