مجھے معلوم ہو چکا ہے کہ اسلام کا مطلب سلامتی ہے -
جو شخص اسلام قبول کر لیتا ہے ، وہ سلامتی میں داخل ہو جاتا ہے -
اور جو شخص سلامتی میں داخل ہو جاتا ہے ، وہ سلامتی عطا کرتا ہے - اس کے
مخالف عمل نہیں کرتا -
جس طرح ایک معطر آدمی اپنے گرد و پیش کو عطر بیز کر دیتا ہے - اسی طرح ایک
مسلمان اپنے گرد و پیش کو خیر اور سلامتی سے لبریز کر دیتا ہے -
اگر کسی وجہ سے مجھ سے اپنے ماحول کو اور اپنے گرد و پیش کو سلامتی اور خیر
عطا نہیں ہو رہی تو مجھے رک کر سوچنا پڑیگا کہ میں اسلام کے اندر ٹھیک سے
داخل ہوں کہ نہیں -
|