مرزاقادیانی کی عیسائیت کے خلاف تحریروں کا اصل مقصد بقلم مرزاقادیانی

سوال :_ مرزا غلام احمد قادیانی نے عیسائیت کے خلاف جو کچھ لکھا کیا وہ اسلام کے دفاع کے لیے تھا مرزا قادیانی کی کتب سے بحوالہ جواب دیں
جواب :_مرزا قادیانی نے عیسائیت کے خلاف جو کچھ لکھا وہ اسلام کے دفاع میں نہیں بلکہ انگریز کے دفاع میں لکھا جس کے بارے میں مرزا قادیانی خود رقمطراز ہے " میں اس بات کا اقراری ہوں کہ جب کہ بعض پادریوں اور عیسائی مشنریوں کی تحریر نہایت سخت ہو گئی اور حد اعتدال سے بڑھ گئی اور بالخصوص پرچہ نورافشاں میں جو ایک عیسائی اخبار لدھیانہ سے نکلتا ہے نہایت گندی تحریریں شائع ہوئیں اور ان مولفین نے ہمارے نبی صلی الله علیہ وسلم کی نسبت نعوذباللہ ایسے الفاظ استعمال کیے کہ یہ شخص ڈاکو تھا ،چور تھا ،زناکار تھا اور صدہا پرچوں میں یہ شائع کیا کہ یہ شخص اپنی لڑکی پر بدنیتی سے عاشق تھا اور باایں ہمہ جھوٹا تھا اور لوٹ مار اور خون کرنا اس کا کام تھا تو مجھے ایسی کتابوں اور اخباروں کے پڑھنے سے یہ اندیشہ دل میں پیدا ہوا کہ مبادا مسلمانوں کے دلوں پر جو ایک جوش رکھنے والی قوم ہے ،ان کلمات کا کوئی سخت اشتعال دلانے والا اثر پیدا ہو تب میں نے ان کے جوشوں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے اپنی صحیح اور پاک نیت سے یہی مناسب سمجھا کہ اس عام جوش کے دبانے کے لیے حکمت عملی یہی ہے کہ ان تحریرات کا کسی قدر سختی سے جواب دیا جائے تا سریع الغضب انسانوں کے جوش فرو ہو جائیں اور ملک میں کوئی بد امنی پیدا نہ ہو تب میں نے بمقابل ایسی کتابوں کے جن میں کمال سختی سے بدزبانی کی گئی تھی چند ایسی کتابیں لکھیں جن میں کسی قدر بالمقابل سختی تھی کیونکہ میرے کانشنش نے قطعی طور پر مجھے فتویٰ دیا کہ اسلام میں جو بہت سے وحشیانہ جوش والے آدمی موجودہیں ان کے غیض و غضب کی آگ بجھانے کے لیے یہ طریق کافی ہو گا کیونکہ عوض معاوضہ کے بعد کوئی گلہ باقی نہیں رہتا سو یہ میری پیش بینی کی تدبیر صحیح نکلی اور ان کتابوں کا یہ اثر ہوا کہ ہزارہا مسلمان جو پادری عمادالدین وغیرہ لوگوں کی تیز اور گندی تحریروں سے اشتعال میں آچکے تھے یکدفعہ ان کے اشتعال فرو ہو گئے __________ سو مجھ سے پادریوں کے مقابل پر جو کچھ وقوع میں آیا یہی ہے کہ حکمت عملی سے بعض وحشی مسلمانوں کو خوش کیا گیا اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں تمام مسلمانوں سے اول درجہ کا خیرخواہ گورنمنٹ انگریزی کا ہوں کیونکہ مجھے تین باتوں نے خیرخواہی میں اول درجہ کا بنا دیا ہے ( 1 ) والد مرحوم کے اثر نے ( 2 ) اس گورنمنٹ عالیہ کے احسانوں نے ( 3 ) خدا تعالیٰ کے الہام نے _ اب میں اس گورنمنٹ کے زیر سایہ ہر طرح خوش ہوں _" ( تریاق القلوب صفحہ ب،ج مندرجہ روحانی خزائن جلد 15 صفحہ 491 ,490 )
 
عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif
About the Author: عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif Read More Articles by عبیداللہ لطیف Ubaidullah Latif: 111 Articles with 199822 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.