اشاعت اسلام - سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ پاکستان

حصہ اول ---- اللہ پاک نے بنی نوع انسان کی راہنمائی، ہدایتت اور تمام مخلوقات کو اپنی ربویت اور واحدانیت (کہ رب تعالیٰ ہی تمام مخلوقات کا خالق و مالق ہے اور وہ ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں) کی پہچان کیلیے جس طرح انبیاء کرام کو یکے بعد دیگرے مبعوث فرمایا اور یہ سلسلہ نبی آخرالزماں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (محبوبے رب، امام الانبیا، رسولوں کے رسول، اماموں کے امام اور اولیاءالله کے امام ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نبوت روز قیامت سے پہلے ہر دور کیلیے سرچشمہ رشدو ہدایت ہے) تک جاری ہے اسی طرح اولیاء کرام کا سلسلہ بھی ازل سے ہے، جس کا ذکر کئی مواقع پر قرآن پاک میں موجود ہے، جیسا کہ حضرت موسیٰ علیہ السللام(کلیما اللہ) کے دور میں سورہ کہف میں حضرت خضر علیہ السللام کا قصہ ہے اور حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں ایک صاحب علم کا ذکر موجود ہے - یہ اولیاءالله کا سلسلہ بھی روز آخر سے پہلے تک رہے گا-

سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ جس کا شجرہ شریف حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شروع ہو کر حضرت علی کرم اللہ وجہ سے حضرت امام حسین علیہ السللام سے حضرت جنید بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضرت غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اجمیر شریف حضرت نظام الدین معراج الولا رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اجمیر شریف میں ہی حضرت شاہ شکور رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سید احمد صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ المعروف شاہ قاتل (باطل کو مٹانے والا) تک پہنچتا ہے- تقسیم برصغیر پاک و ہند سے پہلے ہی حضرت شاہ شکور رضی اللہ تعالیٰ عنہ پاکستان (لاہور) میں تشریف لا چکے تھے آپ کا مزار شریف جیون ہانہ گارڈن ٹاون لاہور میں ہے- آپ کی اجازت سے جناب سید احمد صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی پاکستان (کراچی) تشریف لے آئے اور پاکستان بننے کے بعد ملک بھر میں تبلیغ کا کام جاری رکھا اور تلہ گنگ ضلع چکوال سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک خاص عقیدت مند اور نیک سیرت مرید حضرت افضل حسین المعروف افضل شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ کے پلیٹ فارم سے دین اسلام کی تبلیغ کا ذمہ اٹھایا اور قریباً ٢٤ سال تک پاکستان کے کونے کونے میں پیغام حق لوگوں تک پہہنچایا- افضل شاہ صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی زندگی میں ہی جناب صوفی محمد اسحاق شاہ صاحب مدظلہ تعالیٰ کو تبلیغ اسلام اور بیعت کرنے کی اجازت عطا فرمائی- سلسلہ عالیہ قادریہ چشتیہ پاکستان کے پلیٹ فارم سے جناب صوفی محمد اسحاق شاہ صاحب مدظلہ تعالیٰ عرصہ ٣٧ سال سے نہ صرف پاکستان بھر بلکہ آزاد کشمیر میں بھی دین اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں-

تعارف: الحضرت جناب صوفی محمد اسحاق شاہ صاحب مدظلہ تعالیٰ (پیر طریقت) کا تعلق بھی تلہ گنگ ضلع چکوال سے ہے، آپ گزشتہ ٣٠ سال سے امریکہ (نیو یارک) میں مقیم ہیں اور انٹرنیشنیل اسلامک مرکز طریقت، جس کا قیام ١٩٩٣ ء میں باضابطہ عمل میں لایا گیا کے بانی ہیں۔

اس ادارہ کے تحت سالانہ محفل عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سالانہ محفل ذکر امام حسین علیہ السلام، سالانہ محفل ذکر حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد کی جاتی ہیں۔ ان محافل کا انداز سادہ اور صوفیانہ ہوتا ہے- بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا جاتا ہے تاکہ انسان اپنی خواہش نفس کا غلام بننے کی بجائے الله تعالیٰ کا غلام بن جائے تاکہ اسکی عبادات ریاکاری سے مبرا ہو کر اللہ تعالیٰ کے دربار میں قبولیت کا شرف حاصل کر سکیں---

جاری ہے
Iqbal Javed
About the Author: Iqbal Javed Read More Articles by Iqbal Javed: 2 Articles with 4835 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.