آج انٹرنیٹ پاکستان میں انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس ٹیکنالوجی کے
استعمال میں ہونے والے اضافے میں سب سے بڑا کردار اس کی رفتار کا ہے- کچھ
عرصہ قبل جب پاکستان میں تھری جی اور فور جی کی سہولت متعارف کروائی گئی تو
ایک تہلکہ مچ گیا-
|
|
تاہم اب جلد ہی پاکستان میں 5G انٹرنیٹ کی سہولت بھی متعارف کروائی جانے
والی ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان دنیا کا پہلا 5G کا تجربہ کرنے والا ملک بھی
بن جائے گا-
یہ انکشاف حال ہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کی وزیر
انوشہ رحمان نے فور جی اسپیکٹر کے لائسنس کے حوالے سے منعقد ایک کانفرنس
میں کیا-
انہوں نے اس بات کا قوی امکان ظاہر کیا کہ پاکستان جلد ہی فائیو جی
ٹیکنالوجی حاصل کر لے گا- اور حکومت سال 2021 میں فائیو جی متعارف کروانے
کی تیاریاں شروع کردے گی-
|
|
وزیر انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ “گزشتہ 4 سالوں کے دوران انٹرنیٹ
صارفین کی تعداد 3.7 ملین سے بڑھ کر 44 ملین تک پہنچ گئی ہے“- |