پتہ آپ کے پیٹ میں جگر کے بالکل نیچے دائیں جانب ہوتا ہے اور امرود کی شکل
کے اس عضو میں ایک سیال بائل یا صفرا ہوتا ہے۔یہ سیال جگر میں بنتا ہے جو
کہ چربی اور مخصوص وٹامنز کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ جب آپ کھاتے ہیں تو
جسم اسے خارج کرنے کا سگنل دیتا ہے۔ تاہم پتے میں اکثر افراد کو پتھری کا
مسئلہ لاحق ہوتا ہے جس کی وجہ سیال کا ٹھوس شکل اختیار کرلینا ہے جو کہ ایک
گولف بال جتنی بڑی بھی ہوسکتی ہے جبکہ ایک یا متعدد بھی ہوسکتی ہیں۔ یہ
پتھریاں سینکڑوں کولیسٹرول سے بنتی ہیں مگر کچھ افراد جنھیں جگر کے مختلف
امراض لاحق ہوں، ان میں اس کی اقسام الگ ہوسکتی ہیں۔ اگر پتہ سوجنے لگے جسے
طبی زبان میں Cholecystitis کہا جاتا ہے، جو کہ پتھری کی نشانی بھی ہے، اس
کی علامات ڈان کے توسط س درج ذیل ہیں۔
|
|
علامات
دل متلانا۔
قے۔
پیٹ میں درد۔
گہرے سانس لیتے ہوئے شدید درد۔
کمر یا دائیں کندھے میں تکلیف کا احساس۔
کس کو خطرہ ہوتا ہے؟
خواتین میں زیادہ امکان
طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ ایسٹروجن پتہ میں پتھری میں کردار ادا کرتا ہے،
خواتین میں زیادہ مقدار میں پائے جانے والا یہ ہارمون صفرا میں کولیسٹرول
کی مقدار بڑھاتا ہے جبکہ زچگی کے دوران وہ اکھٹا ہوجاتا ہے، یہ ایسا گاڑھا
سیال ہوتا ہے جو جسم آسانی سے جذب نہیں کرپاتا۔
خاندانی تاریخ
اگر خاندان میں کسی کو اس کی شکایت رہ چکی ہو تو آپ کے اندر بھی اس کا خطرہ
زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کے خیال میں مخصوص جینز صفرا میں کولیسٹرول کی مقدار
بڑھانے کا باعث بنتے ہیں۔
|
|
موٹاپا
اگر آپ کا جسمانی وزن زیادہ ہے تو جسم میں کولیسٹرول کی مقدار بھی زیادہ
ہونے کا امکان ہوتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ پتہ میں پتھری کا خطرہ بھی بڑھ
جاتا ہے، خاص طور پر توند نکلنے کی صورت میں نوے فیصد امکان پتہ میں پتھری
ہونے کا ہوتا ہے۔
جسمانی وزن میں تیزی سے کمی
اگر جسمانی وزن کو بہت تیزی سے کم کیا جائے تو بھی پتہ میں پتھری کا خطرہ
بڑھ جاتا ہے، کیونکہ کم کیلوریز والی غذا پتے کے لیے سخت ثابت ہوتی ہے، اسی
طرح سائیکل چلانا اور جسمانی وزن میں بار بار کمی یا اضافہ بھی مسائل کا
باعث بنتا ہے۔
غذا
چربی اور کولیسٹرول سے بھرپور غذا بھی پتے میں پتھری کا خطرہ بڑھا دیتی ہے۔
ذیابیطس
اگر یہ مرض لاحق ہو اور گردوں کو متاثر کررہا ہو تو خون میں چربی کی ایک
قسم بڑھنے کا امکان ہوتا ہے جو کہ پتہ میں پتھری کا خطرہ بڑھاتی ہے۔
|
|
عمر
چالیس سال سے زائد عمر کے بعد پتہ میں پتھری کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
بچنے کی تدابیر
جسمانی وزن کو صحت مند سطح پر برقرار رکھیں، فائبر سے بھرپور غذا کا
استعمال کریں جبکہ زیتون اور مچھلی کا تیل بھی کھائیں، ریفائن غذا کو کھانے
سے گریز کریں۔
علاج
اکثر پتے میں پتھری مسائل کا باعث نہیں بنتی اور اسے چھوڑ دیا جاتا ہے،
تاہم اگر علامات طاہر ہوں تو ڈاکٹر سرجری کا مشورہ دیتے ہیں تاکہ پتے ہی
نکال دیں، اس عضو کے بغیر بھی جگر میں بننے والا سیال آنتوں میں جاکر اپنا
کام کرتا رہتا ہے۔
|