دنیا کی مشہور و معروف آئی ٹی کمپنی گوگل نے پاکستانی گلوکار فخر عالم کو
کیلیفورنیا میں اپنے ہیڈ کوارٹرز کے دورے کی دعوت دیدی، وہ یکم اگست کو آرٹ،
ٹیکنالوجی، ایوی ایشن اور پاکستان سے متعلق کمپنی کے ورکرز سے گفتگو بھی
کریں گے۔
سما کے مطابق مشہور سرچ انجن اور ٹیکنالوجی کمپی گوگل نے پاکستانی گلوکار
اور ٹیکنالوجی کاروبار سے وابستہ شخصیت فخر عالم کو ماؤنٹین ویو کیلیفورنیا
میں اپنے ہیڈ کوارٹرز گوگل پلیکس میں ایک دن گزارنے کی دعوت دی ہے، وہ
کمپنی کے ورکرز سے مختلف موضوعات پر گفتگو بھی کریں گے جس میں آرٹ،
ٹیکنالوجی، ایوی ایشن اور پاکستان کے ٹیکنالوجی خدوخال شامل ہیں۔
|
|
فخر عالم یکم اگست 2017ء کو گوگل کی دعوت پر گوگل پلیکس میں ایک دن گزاریں
گے اور اپنے تجربات و مشاہدات کمپنی ملازمین کے ساتھ شیئر کریں گے۔
فخر عالم رعایتی اشیاء کی پیشکش سمیت دیگر فوائد فراہم کرنیوالی انٹرنیٹ
ویب سائٹ ’’ای زی دام‘‘ کے بانی ہیں، کسی بھی پاکستانی شخصیت کو گوگل کی
جانب سے دعوت ایک اعزاز ہے، وہ واحد پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل
ہورہا ہے-
|