قاتل

میں شہر لا ہور کی سب سے بڑی جیل میں تھا میرے اطراف میں مسجد سے جو تے چوری کر نے والے سے لے کر انسانوں کو قتل کر نے والے قیدی بکھرے ہو ئے تھے اور میں انہیں اِس نظر سے دیکھ رہا تھا کہ کس طرح یہ جرم کر تے ہیں تمام جرائم تو کسی حد تک ہضم ہو جاتے ہیں لیکن کسی زندہ انسان کو مو ت کے گھاٹ اتار دینا یہ عمل ہر لحاظ سے نا قابل قبول ہے‘ کسی کو قتل کر دینا اُس سے اُس کی زندگی چھین لینا یہ میرے اور سب کے لیے نا قابل قبول ہے لیکن ہر روز ٹی وی چینل اور اخبارات قتل کی ہو لناک خبروں سے بھرے نظر آتے ہیں ‘ہم الحمدﷲ مسلم ملک میں رہتے ہیں ہمیں بچپن سے بتا یا جاتا ہے کہ ایک انسان کو قتل کرنا پو ری انسانیت کو قتل کر نے کے برابر ہے دنیا کے ہر معاشرے میں اخلا قیا ت میں جرم اور قتل کو نا پسندیدہ ترین عمل قرار دیا جاتا ہے لیکن پھر بھی انسان یا قاتل کی زندگی میں ایسا کو ن سا لمحہ آجاتا ہے کہ وہ کسی کی جان لے لیتا ہے یہ سوال میری طرح ہر انسان کو تنگ کر تا ہے اِسی سوال کے جواب کے لیے اب میں نے سپرنٹنڈنٹ صاحب سے درخواست کی کہ اب میں قاتلوں کو دیکھنا چاہتا ہوں ان کے بار ے میں جاننا چاہتا ہوں کہ وہ قتل کر نے کے بعد پچھتا تے ہیں یا اپنے عمل پر مطمئن اور خوش رہتے ہیں تو سپرنٹنڈنٹ صاحب نے میری طرف مسکرا کر دیکھتے ہوئے کہا کہ جنا ب زیا دہ تر قاتل قتل کر نے کے بعد مطمئن اور خوش ہی رہتے ہیں کہ ہم نے قتل کر کے ٹھیک کیا مجھے سپرنٹنڈنٹ صاحب کی یہ با ت بلکل بھی ہضم نہ ہو ئی میں نے کسی خوش اورمطمئن قاتل سے ملنے کی خوا ہش کا اظہا ر کیا کہ میں اپنی آنکھوں سے یہ مشا ہدہ کر نا چاہتا ہوں کہ کسی دوسرے کی جان لے کر کسی کی سانسیں چھین کر بھی کوئی کس طرح خو ش رہ سکتا ہے تو سپرنٹنڈنٹ صاحب نے اپنے عملے سے کہا کہ فلاں قیدی کو لے آؤ ساتھ ہی میری طرف دیکھ کر کہا جناب زیا دہ تر قتل مجبو ری میں کئے جاتے ہیں جب کسی کو مجبو ر کر دیا جاتا ہے کہ وہ قا تل بنے ‘میں حیرت سے اُن کی با تیں سن رہا تھا کہ انسان جو کسی کیڑے مکو ڑے یا پرندے کو بھی ما رنے سے گریز کر تا ہے آخر انسان کو قتل کر نے پر کیوں تیا ر ہو جاتا ہے اِسی دوران ایک قاتل قیدی کو میرے سامنے لا کر بیٹھا دیا گیا ‘قیدی کی عمر 25سال کے لگ بھگ تھی اُس نے چھو ٹی چھو ٹی دا ڑھی رکھی ہو ئی تھی بلکل بھی نہیں لگ رہاتھا کہ یہ چار زندہ انسانوں کو گا جر مولی کی طرح کا ٹ کر آیا ہے ‘ابتدائی سلام دعا کے بعد میں نے اپنی حیرت کا اظہا ر قیدی سے کیا کہ تم نے آخر کیسے زندہ انسانوں سے اُن کی زندگیا ں چھین لیں تو وہ میری طرف دیکھ کر مسکرایا سر میری جگہ کو ئی بھی ہو تا تو وہ یقینا یہی عمل کر تا ۔ سر میرا تعلق معا شرے کے غریب اور پسما ندہ طبقے سے ہے جس کو مزارع کمی کمین کہا جاتا ہے ہم نسل در نسل و ڈیروں کی غلا می میں جی رہے تھے ‘ہمیں انسان نہیں جا نور سمجھا جا تا ہے میرے گھر میں علم کی شمع روشن ہو ئی میں نے کسی نہ کسی طرح گریجوایشن کر لی علم کے نو ر سے مجھے انسان ہو نے کا احساس ہوا کہ میں بھی آزاد اسلامی ملک کا شہر ی ہو ں جس کو سر اٹھا کر جینے کا پورا حق ہے اور یہی میری غلطی تھی میں نے ٹیو شن پڑھا کر غلا می کی زنجیریں تو ڑنی چاہیں کیو نکہ میں حلال کی کمائی کے لیے ٹیو شن پڑھا تا تھا اِس لیے گا ؤں کے زمیندار کی بیٹی کوبھی پڑھا تا تھا میری قسمت بری کہ زمیندار کی بیٹی میری محبت میں گرفتار ہو گئی مجھے اپنی اوقات کا اچھی طرح احساس تھا کہ صدیوں کی غلا می رگوں میں خو ن کی جگہ دوڑ رہی ہے اور ہما را پاکستانی معا شرہ ابھی اِس قابل نہیں ہوا کہ ذات پا ت کی دیوار چین کو گرا سکے میں نے فوری طو رپر اُس کو ٹیو شن پڑھا نا بند کر دی میرے اِس عمل سے لڑکی مجھ سے دور نہ ہو ئی بلکہ وہ میرے عشق کے جنون میں اندھی ہو گئی اب اُس نے میرا تعا قب کر نا شروع کر دیا مجھے پیغامات بھیجنے شروع کر دئیے جب وہ اِس میں کا میاب نہ ہو ئی تو زبر دستی میرے گھر آنا شروع کرد یا اور بر ملا میرے ساتھ عشق کا اظہا ر کر نا شروع کر دیا میں اُس سے جتنا بھا گ رہا تھا اُس کے پا گل پن میں اتنا ہی اضا فہ ہو تا جا رہاتھا جب وہ میرے ہزار با ر روکنے پر بھی با ز نہ آئی تو میں نے اُس سے مل کر اُس کو سمجھا نا چاہا ‘میں نے گا ؤں کے با ہر جگہ پر اُس کو بلا یا تا کہ اُس کو سمجھا سکوں کیو نکہ وہ پاگلوں کی طرح میری کھو ج میں تھی فوری مقررہ جگہ پر آگئی میں نے اُس کو سمجھا نے کی بہت کو شش کی لیکن اُس کے سر پر جو عشق کا بھو ت سوا ر تھا وہ نہ اُتراوہ اپنی ضد پر قائم تھی لیکن میں نے صاف انکا رکر دیا اور وہا ں سے چلا آیا لیکن ہم دونوں کو وہا ں اکھٹے بیٹھے کسی نے دیکھ لیا اُس نے جا کر زمیندار کو بتا یا کہ تمہا ری بیٹی سر عام کمی کے بیٹے سے ملتی ہے لڑکی کو بہت ما را گیا تو اُس نے میرے عشق کا اقرار کر لیا بلکہ بضد ہو ئی کہ میں اُس کے ساتھ بھا گ جا ؤں گی اُس کو کبھی نہیں چھو ڑوں گی لڑکی نے یہ بھی بتا یا کہ اِس میں اُس کا کو ئی قصور نہیں یہ یکطرفہ عشق ہے اب زمیندار نے سازش تیا ر کی چند دنوں میں ہی اپنی بیٹی کی شادی ملک کے دور دراز علاقے میں کر دی اب اُس نے اپنی سازش پر عمل کر نے کا ارادہ کیا مجھے اپنے ڈیرے پر بلا یا اور اپنے بد معاش نو کر وں کے حوا لے کر دیا انہوں نے مار مار کر میری حالت بگا ڑ دی اب میری سزا کا اعلان ہوا کہ آج رات ہی گاؤں چھو ڑ کر بھا گ جاؤں اس ساری کار روائی کا انچارج زمیندار کا اوبا ش بیٹا اور اُس کے عیاش دوست تھے میرے کپڑے اتا ر کر میرے جسم کو جگہ جگہ سے داغا گیا اور پھر مجھے رسیوں سے با ندھا گیا میرے اوپر پیشاب کیا گیا ڈنڈوں سے مارا گیا ڈنڈوں پر کپڑا با ند ھ کر آگ لگا کر میرے جسم کو جلا یا گیا جب اُن کا ظلم حد سے بڑھ گیا تو میں نے ظلم کی وجہ پو چھی تو کہا گیا تم نے میری بہن کو غلط نظر سے دیکھا ہے میں نے احتجاج کیا کہ میں نے کچھ نہیں کیا وہ میرے پیچھے پڑی ہوئی تھی اِس با ت پر وہ آگ بگو لا ہو گیا گو لیاں مار کر مارنے پر تیا ر ہو گیا تو اُس کے دوست نے کہا اِسطرح تو یہ مر جائے گا اِس نے جو بکواس کی ہے اِس کی سزا زیا دہ ہے جو جلدی اِس کو دے دی جا ئے گی اُس نے کان میں کچھ کہا اور پھر مجھے چھو ڑ دیا گیا میں زخموں سے چور واپس گھر آگیا کہ میر ی سزا کا باب ختم ہو گیا لیکن اصل سزاتو رات کو شروع ہو ئی جب آدھی رات کے بعد زمیندار کا بیٹا اپنے تین اوباش دوستوں کے ساتھ میرے گھر پر آیا مجھے اور میرے باپ کو رسیوں سے باندھ کر میرے سامنے میری بہن کی آبرور یزی کر تے رہے ‘میرے بو ڑھے با پ نے رو رو کر تر لے ڈالے ‘منتیں کیں ‘میری بو ڑھی ماں کتوں کے قدموں سے لپٹی لیکن وحشی درندوں کو رحم نہ آیا ‘ظلم و جبر وحشت بر بریت کا شیطانی عمل کر کے میری بہن کو نیم مر دہ حالت میں میرے منہ پر تھو ک کر چلے گئے ‘جا تے جا تے یہ حکم دے گئے کہ رات کے اندھیرے میں نکل جاؤ ورنہ کل رات پھر یہی عمل دہرایہ جا ئے گا اور پھر رات اندھیرے میں ہم زندہ لا شیں اُس گاؤں سے نکل آئے تھا ‘کیا عدالت کیا وکیل یہ سب زمیندار کے غلا م تھے پیسہ میرے پاس نہ تھا میں گھٹ گھٹ کر مر رہا تھا میری سانسیں روز بہن کو دیکھ کر گھٹتی تھیں جب کرب میری برداشت سے با ہر ہو اتو میں اشتہا ری مجرموں کے گروپ میں شامل ہو گیا انہوں نے میرا دکھ سنا تو بدلے کا فیصلہ کیا اُن چاروں کو جال میں پھنسا نے کا فیصلہ کیا ‘ایک زمیندار جو اشتہا ریوں کا دوست تھا اُس کے اڈے پر اُن کو مُجرے کے لیے بلا یا گیا وہاں راستے میں اُن کو اغوا کر کے اُن کے ساتھ وہی عمل دہرایا گیا جو انہوں نے میرے ساتھ کیا تھا پھر اُن کے سینوں میں گو لیاں اتار کر میں نے سکون کا سانس لیا خو دکو پولیس کے حوالے کر دیا اُس دن سے آج تک میں سکون کی نیند سو تا ہوں مجھے اپنے کئے پر کو ئی ندا مت نہیں ہے اب میں کمی نہیں غیرت مند بیٹا بھا ئی ہو ں اب علا قے میں میری شہرت کے ڈنکے بجتے ہیں اب لو گ میرے نام سے کانپتے ہیں اگر ملک میں تھا نہ عدالت انصاف پر قائم ہو جائیں تو کبھی کو ئی جر م نہ کر ے ‘جب تک تھا نے عدالتیں با اثر لوگوں کی لونڈیاں ہیں اُس وقت تک ہر روز میرے جیسے قاتل قانون کو ہا تھ میں لیتے رہیں گے ۔

Prof Abdullah Bhatti
About the Author: Prof Abdullah Bhatti Read More Articles by Prof Abdullah Bhatti: 805 Articles with 735618 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.