آج پاکستان میں سائبر کرائم میں ملوث ایک اور پاکستانی کو سزا سنا دی گئی-
مجسٹریٹ فاروق اعظم سہیل نے پاکستانی شہری اظہر صفدر کو نوجوان لڑکی کو فیس
بک پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے جرم میں قید اور جرمانے کی سزا
سنائی-
|
|
اظہر صفدر کو ایف آئی اے نے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کاروائی میں استعمال
ہونے والے موبائل فون سمیت گرفتار کیا تھا- جس کے بعد اس کے خلاف مقدمہ
دائر کیا گیا اور جرم ثابت ہونے پر مجسٹریٹ فاروق اعظم نے اظہر صفدر کو 14
ماہ قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی-
اظہر صفدر کے وکیل نے عدالتی کاروائی کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی
اے نے یہ موبائل ایک منصوبے کے تحت اس مقام سے دریافت کیا جہاں سے میرے
مؤکل کو گرفتار کیا گیا تاہم اس موبائل فون کا میرے مؤکل سے کوئی تعلق نہیں
ہے-
لیکن اظہر صفدر کے وکیل اپنے مؤقف کو درست اور مؤکل کو بے قصور ثابت کرنے
میں ناکام رہے جبکہ عدالت نے ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ موبائل فون کو
ٹھوس ثبوت قرار دیتے ہوئے اور کیس کا فیصلہ کرتے ہوئے مجرم کو قید اور
جرمانے کی سزا سنا دی-
|
|
اس کے علاوہ عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے وہ لوگوں میں
سائبر کرائمز کی آگہی کے حوالے سے مختلف پروگرام کا انعقاد بھی کرے تاکہ
ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے- |