ہم جیت کے بھی ہار گئے

 ملک بھر میں رمضان جیسے مقدس مہینے کا آغاز زور وشور سے ہوچکاتھا سبھی لوگ اس مبارک مہینے سے فیض یاب ہونے کی کوشش میں ہمہ تن لگے ہوئے تھے۔۔وہیں ▪کرکٹ چیمپیئن ٹرافی 2017▪ نے، جو طویل عرصے کے بعد منعقد ہوئ تھی۔۔۔چارسو ہنگامہ برپا کر رکھا تھا۔۔۔
لوگوں کا جو ش وخروش دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔۔۔ہر ایک کی زبان پہ کرکٹ کی باتیں ،مخلتف تبصرے ،میڈیا کی دھوم ،غرض ہر جگہ بس اسی کا چرچا تھا۔۔۔ہر ملک کی اہم بنیادی کارکردگی میں میڈیا کا خاص کردار رہا ہے اور پاکستان جیسے ملک میں جہاں ہر چیز منٹوں میں مقبولیت حاصل کر جاتی ہے ،وائرل ہونے میں ایک سیکنڈ نہیں لیتی۔۔۔میڈیا کو خاص الخاص مقام حاصل ہے۔۔سو یہ جوش، ولولہ، جذبہ اور جنون عروج پہ تب پہنچا جب پاکستان پہلا میچ انڈیا سے ہارنے کے باوجود اپنی جہاندیدہ کارکردگی کے ساتھ، ہر میچ میں بہتر سے بہتر پرفام کرتی گئ ، ہر اس ٹیم کو شکست دے کر آگے بڑھتی چلی گئ جس سے فتح یابی حاصل کرنا جوئے شیر کے مترادف تھا۔۔سنسی خیز صورتحال اس وقت آئ جب پاکستان فائنل تک پہنچ گیا اور اسکے مد مقابل ٹیم انڈیا تھی ۔۔۔پاک بھارت کا میچ نہیں جنگ چھیڑ جاتی ہے۔۔۔▪18 جون 2017 ▪پورے پاکستان کیلئےاہم ترین دن بن بیٹھا تھا
۔۔ہر ایک پاکستانی کی زبان پہ بس یہی دعا تھی کہ ▪جیت پاکستان کی ہو▪کسی صورت بھارت سے شکست کا سامنا نہ ہو!!!!

مسٹر حماد کے گھر بھی کچھ اسی طرح کا جوش ولولہ۔۔۔دکھائ دے رہا تھا اور یہ صرف اس ایک گھر کی کہانی نہیں تھی بلکہ ہر گھر میں کم وبیش ایسے ہی جذبات تھے۔۔۔
""ارے بیگم کہاں ہیں آپ۔۔۔؟؟؟دیکھیں میں سنڈے کے دن کیلئے سب لوازمات لے آیا ہوں۔۔میچ دیکھنے میں مزہ آئیگا۔۔۔افطاری بھی زور دار ہوگی ان شآ ء اللہ۔۔۔""!!!!
//▪حماد صاحب▪ بازار سے بیگم کی دی گئ فہرست کی تمام چیزیں لاچکے تھے ۔۔۔ان کا ایکسائیٹمنٹ سے برا حال تھا۔۔۔انکا تو بس نہیں چل رہا تھا ۔۔۔پورے شہر والوں کو اپنے ہی گھر میں اکٹھا کرلیں اور پھر ساتھ مل کے میچ دیکھیں//
"""جی جی آگئ بس """!!!!
//▪فاطمہ بیگم▪ شوہر صاحب کی آواز پہ کچن سے باہر نکلیں، ہاتھ پونچھتیں حاضر ہوگئیں۔۔
سب سامان دیکھا اور ہونٹوں پہ دلکش مسکراہٹ آکے ٹھہر گئ۔۔۔ہمیشہ کی طرح▪ حماد صاحب▪ ہر سامان دیکھ بھال کے ،بچت کرتے ہوئے، بہترین لائے تھے//
""جی سب سامان ٹھیک ہے بلکہ بہت اچھاہے..ہر چیز پوری ہے۔ ▪ الحمداللہ▪ کسی چیز کی کمی نظر نہیں آرہی بظاہر""!!!
//▪حماد صاحب▪ بیگم کی بات سے کافی خوش ہوگئے تھے۔۔۔
انکی عادت تھی وہ جو بھی چیز خریدتے اچھی طرح چھان پٹھک کے اور خلوص کے ساتھ لاتے تھے۔۔۔انکو اپنی بیگم کی یہ عادت کافی پسند تھی کہ وہ ہمیشہ ان کی حوصلہ افزائ کرتی تھیں اگرچہ کبھی کچھ برا نکل بھی آتا تو اسطرح کہتیں کہ ذرا بھی دل شکنی کا احساس تک نہ ہوتا بلکہ آگے کیلئے نصیحت ہوجاتی۔۔حالانکہ▪ حماد صاحب▪ مزاج کے کافی تیز تھے۔۔ یہ ▪فاطمہ بیگم▪ کی برداشت و بردباری طبیعت کا ہی خاصہ تھا کہ ان جیسے مزاج کے شخص کے ساتھ بھی بہترین زندگی بسر کر رہی تھیں//
// حماد صاحب کے بڑے بیٹے▪ ارحم ▪کمرے میں داخل ہوئے//
"ابا جی!!۔۔میں بھی کچھ چیزیں خریدلایا ہوں۔۔۔کچھ ▪صنوبر▪ بنادیگی۔۔۔پھر پورے محلے میں بانٹ بھی دیں گے""!!!
//▪حماد صاحب▪ بیٹے کی فیاضی طبیعت دیکھکر نہ صرف خوش ہوئے بلکہ سراہا بھی، پیار سے کندھے کو تھپکا۔۔
ابھی گپ شپ جارہی تھی کہ ▪علی▪ اپنی بیگم ▪ردا▪ کے ہمراہ گروسری کے شاپر تھامے گھر میں داخل ہو چکے تھے//
""السلام علیکم!! ۔۔اماں جان!! میں اور ▪ردا ▪بھی سامان لیکے آئے ہیں۔۔ یہ سب چیزیں▪ ردا▪ کی ڈ یشس میں استعمال ہونگیں۔۔""!!
//▪ردا ▪نے سب شاپرز ▪فاطمہ بیگم▪ کے سامنے کھول کھول کر رکھدیئے تھے ۔۔۔
وہ یہ سب کی ہمہ گیری دیکھکر خوش ہوئی تھیں۔۔اس گھر کے معمول میں شامل تھا ۔۔ جب کبھی کوئ دعوت یا تقریب ہوتی گھر کا ہر فرد ہر کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا۔۔//
//سب آپس میں مختلف باتوں پہ تبصرے کرنا شروع کرچکے تھے۔۔▪صنو بر▪ چائے کی ٹرالی گھسیٹتی، بچوں کے ہمراہ کمرے میں داخل ہوئی۔۔۔چائے کے ساتھ اسنیکس کا بھی بندوبست تھا ۔۔ اس نے باری باری سبکو سرو کیا۔۔//
//بچے بھی اپنی تیاریاں دکھانے لگے۔۔
ارحم کے دو بیٹے ▪علی▪ اور▪ ابو بکر▪ تھے۔۔۔جبکہ ▪ردا ▪کی ایک بیٹی ▪سارہ▪ تھی۔۔ تینوں ہی ہم عمر تھے ۔۔۔ آپس میں خوب بنتی تھی۔۔۔
اب روم میں شور شرابے کی آوازیں بلند تھیں ساتھ سب کی کھی کھی کرتی ہنسی کی گونج۔۔ نہایت خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ▪فاطمہ بیگم ▪نے جب یہ دیکھا تو ■اللہ ■ کے شکر سے آنکھیں بھیگ گئیں۔۔۔ کئ بار نظر اتار چکی تھیں۔۔انکی آپس کی رسانیت اور محبت لا جواب تھی۔//
//ایسا شروع سے نہ تھا▪ فاطمہ بیگم▪ کو وہ دور بھی اچھے سے یاد تھا جب اس گھر کا سکون غارت ہوچکا تھا۔۔عجیب مچھلی بازار بنا رہتا تھا گھر۔۔ہر وقت کے لڑائ جھگڑے,وہ تنگ آچکی تھیں۔۔//

//▪فاطمہ بیگم ▪کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔۔ بیٹی کی شا دی انہوں نے اپنے بھانجے سے کردی تھی۔۔اور وہ بیاہے کے خیر سے دبئ جا چکی تھی ۔۔۔وہ بہت خو ش تھی ما شآ ء اللہ
۔۔اپنی بیٹی کو دینداری اور دنیاداری دونوں سکھا کر بھیجا تھا بیٹی اور بیٹوں کی تربیت میں کوئ قصر باقی نہیں چھوڑی تھی۔۔۔//
//▪فاطمہ بیگم ▪دھیمے مزاج کی سلجھی ہوئ خاتون تھیں ۔ جو اعلی تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ ساتھ باپردہ اور نیک خاتون تھیں۔۔۔ دینی علم سے خوب واقف تھیں۔ انکے گھر انے کا دین کی طرف رجحان زیادہ تھا جبکہ ▪حماد صاحب▪ مزاجا غصیلے۔۔جذباتی اور ذرا سخت مزاج کے تھے۔مگر دل کے نرم اور محبت کرنے والے شخص تھے۔۔۔انکا گھرانہ متوسط تھا۔۔ اتنا دین کے قریب نہ تھا۔۔//
//بیٹوں نے جب اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی خواہش ظاہر کی تو▪ فاطمہ بیگم ▪کو برا لگا ۔۔ کیونکہ وہ پہلے ہی طے کر چکی تھیں کہ بہوؤں کو خاندان سے لائیگیں مگر بچوں کی خواہش کے آگے اور▪ حماد صاحب▪ کے سمجھانے پہ کہ 'بچے کہیں باغی نہ ہوجائیں' انہوں نے گٹھنے ٹیک دیئے تھے اور دل برداشتی سے رضا مندی دیدی تھی//
//بچے خوشی سے نہال ہوچکے تھے انکی خوشی دیکھکر فاطمہ بیگم بھی پگھل گئیں تھیں اور پھر کافی گرم جوشی اور خوش دلی سے دو نو ں بہو کو بیا ہے کے لائی تھیں//
//مگر چند دن میں ہی گھر کا نقشہ بگڑ چکا تھا۔۔دونوں بہوئیں ایک سے بڑھکر ایک ۔۔ایک سیر تو دوسری سوا سیر۔۔۔۔'موبائل وانٹرنیٹ کا ہر وقت کا استعمال۔۔ فیشن کی دلدادہ۔۔۔کھا نے صرف وہ پکا نے آتے تھے جن کا ا چھا خاصہ بجٹ ہو۔۔سگھڑاپے میں دونوں زیرو تھیں۔۔خوبصورتی میں بے مثل تھیں۔۔ہر گھڑی بس سجی سنوری بیٹھی رہتیں۔ یہاں تک کے انکے بیٹوں کے دماغ سے محبت کا بھوت اتر چکا تھا ۔۔۔ گھر اکھاڑا بن گیا تھا۔۔//
//▪فاطمہ بیگم ▪دل پہ پتھر رکھکر سب دیکھتی رہتیں اور اندر ہی اندر کڑھ کے رہ جاتیں۔۔انہیں حکمت عملی سے کام لینا تھا اور بہت غوروخوض کے بعد انکے ذہن میں ایک ترکیب آہی گئ //
//انہوں نے روزانہ دونوں بہوئیں کے ساتھ بیٹھک کی ترتیب دی۔۔ان کے ساتھ وہ ان کے ہی جیسی بن جاتیں ۔۔ہر ٹاپک زیر بحث ہوتا ۔۔یوں چند دن میں ہی وہ دونوں ان سے اتنی گھل مل گئ تھیں کہ ہر بات ان سے بلا جھجھک اور تکلف کے کہہ دیتی تھیں ۔۔//
//بیٹوں کی شکایتوں کا اندازہ تھا انہیں۔۔اسلئے بیٹوں کو بھی سمجھایا دھیما مزاج رکھا جائے اور برداشت کو مزید بڑھا دیا جائے //
//اب وہ آہستہ آہستہ بہوؤں کو کبھی اپنے ،اپنی ماں اور ساس کے قصے سناتیں کہ اس وقت کی زندگی کتنی کٹھن تھی اور خاص کر سسرال والوں کا دل جیتا اور شوہر کے دل میں جگہ بنانا کتنا مشکل ہوتا تھا۔۔۔//
//پھر ساتھ ساتھ وہ انکے کام بانٹنے لگیں اور اپنے ساتھ لگاکے رکھتیں۔۔ جو بھی اچھا کام کرتا اسکی خوب حوصلہ افزائ کرتیں اور کچھ نہ کچھ تحفہ ضرور دیتیں اور جو بہو پیچھے رہ جاتی اسکا حوصلہ بڑھاتیں۔۔ایک دوسرے کی غائبانہ تعریف کرتیں۔۔ ایک بہو سے کہتیں کہ دوسری اسکو کتنا اچھا سمجھتی ہے اسی طرح دوسری بہو کے ساتھ کرتیں یوں غیبت کا گراف کم ہونے لگا تھا //
//پھر انہوں نےام المؤمنین۔۔۔ صحابیت کے واقعات سنانے کا روزانہ کا معمول بنا لیا تاکہ وہ دین سے قریب ہوں انکے دل میں اسکی کی محبت پیدا ہوسکے اور اسکی کی طرف رغبت بڑھے ۔۔دھیرے دھیرے دونوں پہ اسکا رنگ چڑھنے لگا۔۔۔موبائیل کا استعمال انہوں نے محدود کروادیا۔۔۔کسی چیز سے روکا ٹوکا نہیں ،بس ہر ایک چیز کی حد باندھی۔۔جو اللہ پاک کی طرف سے مقرر کردہ ہے۔۔کہ ہر چیز کا استعمال محدود ہو جو اللہ کی یاد سے غافل نہ کرسکےاور نہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں سے بے پرواہ//

//یوں انکا گھر کچھ عرصےمیں بفضل ربی خوشی کا گہوارہ بنتا چلا گیا۔۔۔اب سکون تھا۔۔۔طمانیت تھی۔۔لوگ آتے تھے ۔۔ان پہ رشک کرتے تھے۔۔ خود بہوؤں کے گھر والے انہیں نہیں پہچان سکے۔۔دونوں باپردہ ہوچکی تھیں اور گھر گھرستی میں چاق وچوبند//
//انکے میاں اب ان سے بے حد خوش تھے کیونکہ▪ فاطمہ بیگم ▪یہ بات انکے دلوں پہ بیٹھا چکی تھیں ک مردوں کو سگھڑ لڑکیاں بہاتی ہیں اگر عورت گھر سنبھالنے والی نہ ہو تو وہ بہت جلد مرد کے دل سے اتر جاتی ہے۔۔ چاہے اس سے پسند کی ہی شادی کیوں نہ کی گئ ہو۔۔اور پھر ٹائم نہیں لگتا سوکن آنے میں۔۔۔//
//اور اللہ کو بھی ایسی عورتیں پسند ہیں جن سے انکے شوہر خوش اور راضی ہوں۔۔
اللہ نے انکی محنت کو کامیاب کیا تھا اور بہترین ثمر سے نوازہ تھا۔۔
یوں انکے گھر میں اب خوشیوں اور سکونت کے آ بیارے پھوٹتے تھے//
▪""فاطمہ بیگم▪ کہاں خیالوں میں گم ہیں؟؟ ""
//▪حماد صاحب▪ نے ▪فاطمہ بیگم▪ کو بلند آواز سے پکارا تو وہ ایک دم سے چونکی ۔۔انکا تخیل ٹوٹ چکا تھا لڑی سے لڑی پیروتیں وہ ایک خیال سے دوسرے خیال تک پرواز کرتی رہیتیں۔۔وہ دور بھی اچھا تھا اور یہ دور بھی اچھا ہے۔۔۔▪الحمداللہ▪۔۔۔انہوں نے دل میں کہا۔۔//
""جی بس آپ سبکی کھلکھلاہٹ میں کھوگئ تھی""!!
//▪فاطمہ بیگم▪ نے توجیہہ دی۔//
۔
""تو آپ وہاں دور کیوں بیٹھیں ہیں۔ آجائیے ہمارا ساتھ دیں ۔""!!۔دیکھیں یہ علی میاں!!! کیا خوبصورت بلے بازی کر رہے ہیں لگتا ہے میچ یہی جیت کے آئیگے۔۔۔""!!!
//انہوں نے ▪علی ▪کو پیار سے پچکارا جو بلے کو کبھی دائیں کبھی بائیں کی طرف بڑے اسٹائل سے گھومارہا تھا۔//
""جی آگئ میں نزدیک آپ لوگوں کے۔!!"
//۔۔اتنے میں دونو ں بہوئیں انہیں لینے آچکی تھیں //
⚁⚂⚀⚃⚄⚅
""بیگم میں تروایح کے بعد گھر دیر سےلوٹوں گا آج پھر میچ کے حوالے سبھی اکھٹا ہو نگیں اور پھر تبصرے اور آجکا موضوع ہے میڈیا پہ پھیلتیں خبریں۔۔۔ میڈیا کافی تہلکہ مچارہا ہے۔۔""!!
""▪سرفراز احمد▪ کی کپتانی کو ہمارے ہی لینجڈری کھلاڑی ▪عامر سہیل ▪نے تنقید کا نشانہ بنا یا جبکہ انڈیا کے نامور ومعروف کرکٹر ▪گینگولی▪ نے افسوس کا اظہار کیا اور کافی حوصلہ افزائ کی سرفراز احمد کی، پوری ٹیم کی۔۔۔سراہا بھی خوب۔۔۔""!!
""یہ حال ہے ہمارے خود کے بڑے منجھے ہوئے کھلاڑی کا اپنی ہی چیز میں کیڑے نکا ل دیتے ہیں۔۔۔:""!!!
""کل میچ ہے اور ہر جگہ عید کا سماں ۔۔وہ گرم جوشی ہے کیا بتاؤں بس ہر ایک کی لسان پہ یہی ورد ہے کہ' پاکستان انڈیا سے جیت جائے۔۔۔'""!!!
"دیکھو ابھی میں نے نیوز لگائ۔۔""
""تو انڈیا کے مشہور بلے باز ▪سیہواگ ▪کا بیان پڑھا ساتھ۔۔▪ریشی کپور ▪کی ٹوئٹ کی خبر بھی تھی۔۔""
▪فادر ڈے▪ بھی ہے اس دن کہتے ہیں پتہ چل جائیگا' باپ کون ہے؟؟' پاکستان کو۔۔۔"""!!!
""بڑی بڑی ہانک رہے ہیں انڈیا والے۔۔!!""
""ارے ہم بھی کچھ کم نہیں اس بار اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے۔۔۔""!!
"اور دیا بھی ان کے بیانات پہ پاکستانی نامور شخصیتوں سے انہیں منہ توڑ جواب بھی ملے۔۔۔""!!!
//▪حماد صاحب▪ بڑے چٹے پٹے انداز میں اپنی بیگم کو ہر خبر سے باخبر کررہے تھے۔۔۔ا نکے دوہی شوق تھے۔۔۔نیوز چینل دیکھنا۔۔۔اخبار۔ کتابیں پڑھنا۔۔۔اور کرکٹ میچز //
""جی علم ہے مجھے اسکا۔۔۔جانتی ہوں کیا کررہا ہے میڈیا ""!!
""۔۔آپکے ساتھ نظر پڑھ ہی جاتی ہے سلائیڈز پہ۔۔۔""
""باقی یو ٹیوب سے بھی آگاہی مل جاتی ہے۔۔میڈیا دونوں ملکوں میں اختلافات کو بڑھا رہا ہے بات کو موڑ توڑ کر بیان کر رہا ہے""!!
""۔۔حقیقت کچھ اور ہے دکھائی کچھ اور جارہی ہے▪ ویرات کوہلی▪ بھی تنقید کے نشانے پہ ہیں جبکہ اسنے پاکستان کو دل کی گہرائ سے فائنل تک پہنچنے پہ مبارک باد دی ۔۔ساتھ انکا حوصلہ بڑھایا انکی کارکرددگی کی تعریفیں کیں کہ کسطرح پاکستان پہلے میچ کی شکست کے بعد میدان میں آکے جما، اپنا لوہا منوایا۔۔۔اور بہترین سے بہترین پرفامس دیتا گیا۔۔۔""!!!
""مگر کچھ لوگ▪ ویرات کوہلی▪ کی زبردستی پاکستان سے دشمنی اور جیلسی دکھا نے پہ تلے ہیں۔۔۔""!!!
""جبکہ جب ▪شعیب اختر▪ کا بیان لیا گیا تو انہوں نے ▪سیہواگ ▪کی بات پہ انہیں طریقے سے سنائ۔۔اور یہی کہا کہ زیادہ اونچے بول لے ڈوبتے ہیں اور جب پوچھا گیا ان سے کونسی ٹیم کے جتنے کے چانسس زیادہ ہیں تو انہوں نے کہا' جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی۔'!!۔
بات کرے بندہ تو ایسی کرے۔۔۔""!!!
""اسلئے ایسی بے بنیاد ۔ جھوٹی۔خبروں سے نہ صرف خود بچیں دوسروں کو بھی بچائیں۔۔۔""!!
""اور آج ہم پاکستان کے فائنل کیلئے اسطرح اکٹھے ہوئے ہیں کہ ہر گھر میں محبت کی مہک اٹھ رہی ہے ۔۔۔دل سے ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہیں کتنا ہی اچھا ہو کہ ہم۔اسطرح دیگر خوشیاں ،غم،مسئلے ،مسائل میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہوں"'!!
""اسی طرح سنجیدگی سے اسکے بارے میں سوچیں اور مسلمان مسلمان کے کام آئے ۔۔''مسلمان آپس می بھائ بھائ ہیں ''والی بات کو نبھائیں۔۔""!!
""مگر ہم میچ کیلئے اکٹھے تو ہو سکتے ہیں۔۔۔ محبتیں بھی آجائیگی لیکن میچ کے علاوہ اور دوسری چیزوں میں آپس میں رعونت برتیں گے اور یہ سراسر غلط ہے۔۔""!!!
//▪حماد صاحب▪ پوری توجہ سے ▪فاطمہ بیگم ▪کی باتیں سن رہے تھے وہ اتنے کھو چکے تھے کہ پاس رکھی چائے کب کی ٹھنڈی ہوگئی تھی انہیں علم نہ ہوسکا۔۔انہیں ▪فاطمہ بیگم ▪کا اپ ٹو دیٹ رہنا اور اسطرح تبصرے کرنا بہت پسند تھا اور وہ اسکے شوقین بن چکے تھے۔جب بھی وہ کوئ بات کرتیں وہ یوں ہی توجہ اور شوق سے انکی باتیں سنتے آخر میں اپنی رائے دیتےتھے//
""بیگم بات تو آپکی درست ہے اگر یہ بات ہم لوگوں کو سمجھ مین آجائے تو آدھے پاکستان سے مسئلے مسائل ہی ختم ہوجائیں مگر ہم نہ تو کچھ سننا گوارا کرتے ہیں نہ سمجھنے کی زحمت سیدھا نتیجہ اخذ کرکے بیٹھ جاتے ہیں۔۔""!!
""چلیں میں چلتا ہوں آذان بس شروع ہونے والی ہے۔۔
رش بڑھ جائیگا ورنہ اور جگہ۔ملنی دشوار ہوگی""!!

""ارے بیگم کہاں رہ گیئں؟؟؟ سب کہاں ہیں؟؟؟ دیکھوں آج اتوار ہے بس کچھ دیر میں میچ کی ابتدا ہو جائیگی سب جلدی جلدی اپنے کاموں کو سمیٹ لیں اور ساتھ ہی بیٹھک میں آجائیں""!!!
//▪حماد صاحب ▪سحری کے بعد سوکر جب بیدار ہوئے تو اعلان کردیا۔۔۔//
""جی جی اباجان بس کام میں لگےہوئے ہیں ان شآ ء اللہ جلد کام کو نمٹا لینگے ""!!!
۔
//▪فاطمہ بیگم ▪ ظہر کے بعد تک سب کام نمٹانے کی عادی تھیں ۔۔ سب کھانا ۔۔صفائ ۔۔افطار کی تیاری۔۔ مکمل ہوچکی ہوتی تھی۔۔بس شام کو پکوڑے ،سموسے تلنے ہوتے۔۔۔اور چھولے۔۔۔دہی بھلے وہ پہلے ہی تیار کرکے رکھدتیں تھی اور ساتھ مشروب بھی۔۔فروٹ چاٹ آخر میں بنتی تھی۔۔۔//
//سب کو پھر آرام اور زیادہ سے زیاد ہ عبادت کر نے کا وقت میسر آجاتا تھا۔۔اور افطاری کے اہتمام کو وہ کم سے کم رکھتیں تاکہ کام سے زیادہ عبادت میں ٹائم صرف ہو ۔۔'' اتنا بابرکت مہینہ ہے اس سے جتنا فیض یاب ہوں کم ہے"" انکا یہ مقولہ بار بار گردشت کرتا رہتا تھا۔۔۔یوں مرد حضرات اپنی بیگمات کے کاموں میں رعایت کردیا کرتے تھے۔۔۔//

//میچ شروع ہوتے ہی ہنگامہ برپا ہوچکا تھا۔۔۔
پاکستا ن کو انڈیا نے ٹوس جیت کر بیٹنگ کا موقع دیا۔۔۔اور یہ پاکستان کیلئے پلس پوائنٹ تھا کیونکہ جو پیچ تھی وہ بیٹنگ کیلئے زیادہ موزوں تھی بانسبت باؤلینگ کے۔مگر فیصلہ ٹیم کی کارکردگی ،پرفامسں اور محنت۔ پہ میسر تھا۔۔//
//سب اکٹھا ہوچکے تھے۔۔۔
میچ کی پہلی بال کھیلی گئ تھی۔۔۔
ہر طرف شور ،جوش، جذبہ ،ولولہ ۔۔عروج پر ۔۔ تھا۔۔//
"""پاک بھارت کے میچ کومیچ کم جنگ کا میدان زیادہ سمجھا گیا ہر دور میں جبکہ یہ غلط تھا کھیل کو کھیل کی ہی طرح لینا چاہیئے۔۔۔ ""!!!

//▪فاطمہ بیگم▪ صوفے پہ نیم واں ہوتے ہوئے بولیں۔۔//
"بلکل بجا فرمایا اماں جان!! آپ نے۔۔۔""!!!
//صنوبر انکے پاس۔۔انکے قدموں میں بیٹھتی ہوئ بولی۔۔۔//
""ارے بیٹا!! اوپر بیٹھو یہ کیا؟؟ مجھ بوڑھی کے قدموں میں بیٹھ گئیں۔۔۔ کیوں گناہ گار کرواؤں گی؟؟ اس عمر میں۔۔""!!
//▪فاطمہ بیگم▪ کا لہجہ شوخ تھا۔۔//
//▪صنوبر ▪جھینپ گئ۔//۔
""جی اماں جان!! مجھے یوں ہی آپکے پاس اسطرح بیٹھنے سےسکون ملتا ہے۔۔۔""!!!
//▪فاطمہ بیگم نے دعائیں دیں اور سر پہ پیار سے ہاتھ پھیرا۔۔//
""ارے ارے!! یہ کیا ؟؟؟مجھے بھی ثواب کمانے ۔۔اور اماں جان کا پیار بھرا ہاتھ سر پہ رکھوانے کا بھر پور موقع دیاجائے۔۔۔تاکہ کچھ نیکیاں مجھ غریب کے بھی خاتے میں آجائیں"""!!!
//▪ردا▪ شرارت سے کہتی▪ فاطمہ بیگم ▪کے گلے لگ گئ۔۔۔اور
مصنوعی جیلیسی ▪صنوبر ▪کو دکھانے لگی۔۔۔
▪صنوبر▪ اپنی ہنسی نہ روک سکی۔//۔۔
""بھئ آپ لوگ خاموشی سے میچ دیکھئے ناں۔۔یوں تو میچ کا سارا مزہ کرکراہ ہوجائیگا۔۔""!!!۔
//▪حماد صاحب▪ نرمی سے گویا ہوئے۔۔//۔
//▪فاطمہ بیگم▪ فورا سے بیشتر بولیں"" اب کوئ آواز نہیں آئیگی بے فکر رہیئے۔""!!
۔
//سب کی توجہ ایک بار پھر میچ پہ مرکوز تھی۔۔۔
!!8 رن میں ▪▪فخر زمان▪▪ آؤٹ۔۔!!!

//سناٹا سا چھا گیا۔۔سب کی سانسیں روک سی گئیں۔۔
باؤلر کی باؤلنگ کا کلوز ایپ لیا گیا۔۔۔!!!
یہ کیا ۔۔۔۔؟؟؟
//سب کی سانس ایک دم بحال ہوئ۔۔//۔
//ایمپائر نے ''No ball ''کا اشارہ کیا۔۔!!!
!!!اور ایک کورس میں سب نے▪ الحمداللہ ▪کہا۔!!!
//وہاں ▪فخر زمان ▪کی جان میں جان آئ۔۔۔اور ایسی آئ کہ انڈیا بیچارا۔۔۔بری طرح پچھاڑا گیا۔۔!!!!
//پہلی وکٹ 128 رنز پہ گری۔۔۔اسکے بعد بھی بلے باز اچھا کھیلتے رہے اور 50 اوورز میں 338/4 کا ہدف دیا۔۔۔///
//سب بے حد خوش اور مطمئن تھے ۔۔۔ بلا شبہ پاکستان بہترین کھیلا تھا اور اسکا دیا گیا ہدف پورا کرنا مشکل ترین تھا۔۔۔۔مگر مد مقابل دنیا کی شاندار ٹیموں میں سے ایک ٹیم بھارت تھی جس کیلئے یہ ہدف خاصا مشکل نہ تھا۔۔۔//
"""اب باوؤلنگ بھی اچھی کرائ جائے تو جیتنے کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔۔کیونکہ انڈیا بیٹنگ میں خطر ناک ٹیم ہے۔۔""!!!
//▪حماد صاحب▪ اسکور بورڈ پہ نظر ڈالتے ہوئے اپنی رائے دینے لگے ۔۔!!!
دونوں بیٹوں نے انکی تائید کی جیسے انکی بات سے متفق ہوں۔۔///
//کچھ دیر کے بعد انڈیا کے دو مشہور بلے باز اپنا بلا گھوماتے ہوئے کرکٹ کیٹ سیٹ کرتے ہوئے۔۔۔پیچ پہ نظر آئے//
۔۔
//پاکستان کی جانب سے▪ محمد عامر▪ اپنی پوزیشن سنبھال چکے تھے۔۔!!!!!
//پہلی بال کرائ گئ۔۔!!!
""تماشائ تو دیوانگی کی کیفیت میں مبتلا تھے۔۔ پاک بھارت کا میچ ایسی ہی سنسنی خیز برپا کر دیتا ہے لوگ سب کچھ بھول بھال کر بس میچ لگا کے بیٹھ جاتے ہیں۔۔۔ہر پریشانی کو بالا تر ڈال دیا جاتا ہے""!!!
۔۔
//▪فاطمہ بیگم ▪تماشائ کا جوش اور آوازیں سن کے دل میں سوچتی رہ گیئں۔۔//
//تیسری بال پہ انڈیا کی پہلی وکٹ گر گئ۔۔ !!!!!
!!!!لوگ تو باقاعدہ جھوم اٹھے۔۔ !!!!!
//ابھی اور بھی تہلکہ باقی تھا۔ ایک کے بعد ایک۔۔۔▪محمد عامر▪ نے انڈیا کے ٹاپ بیٹزمین کو آؤٹ کردیا تھا انڈیا کی کمر بری طرح ٹوٹ چکی تھی۔۔//
//آگے کے بلے باز کوئ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اپنی ٹیم کو بچانے میں ناکامیاب نظر آئے پریشر انڈیا پہ بہت بڑھ چکا تھا۔۔۔//
//بس▪ HH Pandya▪ کچھ دیر وکٹ پہ ٹک پائے اور 70 رنز کی شاندار اینیگز کھیل کر وہ بھی رن آوٹ ہوگئے تھے
انڈیا برے طریقے سےگھائل ہوچکا تھا۔۔//
//آخر کے بلے باز بھی کچھ نہ کرسکے اور یوں 158 رنز پہ پوری ٹیم آؤٹ ہوگئ۔۔ 30 اوورز پہ ہی انڈیا کی سب وکٹیں گر چکی تھیں۔۔۔//
//پاکستانی ٹیم کی خوشی دیدنی تھی پوری ٹیم اللہ کے حضور بیک وقت۔۔ سجدہ ریز ہوئ ۔۔ !!!!
//▪حماد صاحب ▪فاطمہ بیگم ▪انکے بیٹے دونوں بہو اور ساتھ بچے بھی خوشی سے نہال تھے۔۔اللہ کا بے حد شکر ادا کرتے ہوئے ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے۔ !!!
//مبارک باد دی جارہی تھی۔۔!!!
//ایک ہی فقرہ زبان پہ رقصہ تھا۔!!!

"کیا خوبصورت عید کا تحفہ دیا پاکستانی ٹیم نے"!!!!
//میڈیا۔۔ بھی پاگل ہوچکا تھا ۔۔باتوں کو مرچیں لگاکے پیش کیا جارہا تھا۔۔۔دوسری طرف پاکستانی عوام بھی جیت کے نشے سے چور لوگوں کا سکون برباد کرنے پہ تلی تھی۔۔۔//

//▪عادل ▪حسب معمول اپنے دوستوں کے ہمراہ پستول تھامے پاکستان کی جیت کو منانے موٹر سائیکل پہ سوار ہوچکا تھا۔
پیچھے سے اسکی ماں اسکوپکارتی آئیں۔۔ روکنے کی کوشش بھی کی مگر وہ نہ روکا۔۔!!!
//عین گلی میں پہنچ کر سب دوستوں نے ایک ساتھ ہوائ فائر کئے۔۔!!!
//فائر ورک پہلے ہی شروع ہوچکا تھا ۔۔پٹاخے۔۔لوگوں کا ہلا گلہ ۔۔۔اور ڈھول بج رہے تھے۔۔!!!
۔
//عجیب صورتحال تھی۔۔!!!
//ہر ایک اپنی بالکونی میں منظر دیکھنے کیلئے عیاں تھا۔۔۔!!!
//▪حامد▪ بھی یہی منظر دیکھنے بالکونی پہ آیا تھا ابھی وہ لطف اندوز ہوہی رہا تھا۔۔کہ اسکے ابو کی کال آئ
وہ شدت جذ بات سے چہک رہا تھا بڑی گرم جوشی سے ابو کو جیت کا بتایا تھا۔۔اور کہا
''فائر ورک دیکھ رہا ہوں سب لوگ گھر سے باہر پاکستان کی جیت کا جشن منا رہے ہیں۔۔''!!!
//اسکے ابو نے اسے فورا تنبیہہ کی کہ وہ نیچے جائے ابھی وہ جانے کیلئے موڑا ہی تھا کہ ایک سفاک گولی بڑی بے رحمی سے اسکا پیٹ چیرتے ہوئے آر پار ہوگئ تھی وہ شدت تکلیف سے چیخ۔۔پڑا۔۔!!!!
//"""ابو میرے گولی لگ گئ ہے ابو بہت تکلیف ہورہی ہے۔۔"""!!
//دوسری جانب اسکے ابو آفس سے گھر لوٹ رہے تھے بیٹے کی دل خراش آواز سن کے وہیں ڈھے گئے۔۔ انکی روح فرسا ہوچکی تھی بڑی مشکل سےہمت کرکے گھر پہنچے ۔۔۔جلدی جلدی کسی بھی طرح کرکے ہاسپتال لیکے گئے مگر انکا بیٹا اس ہوائ فائر کا لقمہ اجل بن چکا تھا۔۔۔حقیقی خدا سے جا ملا۔۔!!!
آہ۔۔!!!
افسوس۔۔۔!!!
//انہیں کچھ نہیں معلوم تھا کس نے کیا؟؟کون تھے؟؟ بس اتنا سنا لوگوں سے چار لڑکے موٹر سائیکل پہ سوار ہوای فائر کرکے بھاگ گئے تھے۔۔!!!

//جب سارا پاکستان جیت کی خوشیاں۔۔۔جشن منا رہا تھا یہ بچارا باپ اپنے 15 سالہ جوان بیٹے کی میت کندھے پہ اٹھائے قبرستان کی جانب جارہا تھا۔۔۔!!!
//ہوائ فائر سے ملک بھر سے متعدد لوگ زخمی ہوئے تھے
۔۔پولیس نے آخرکار نوٹس لے لیا تھا۔۔۔!!!

//▪عادل ▪ہانپتا کانپتا گھر پہنچا۔۔۔اسکی ماں اسے دیکھکر لرز گئیں۔۔۔ اسکی آنکھیں وحشت زدہ تھیں اور وہ پھوٹ پھوٹ کے رورہا تھا۔۔!!!
//اسکی ماں اسے دیکھکر متذبذب سی ہوگئیں استفسار نظروں سے اسے دیکھنے لگیں چہرہ کو پڑھنے کی کوشش کرنے لگیں۔۔۔!!!
//روتے بلکتے وہ سارا قصہ سناتا گیا کہ کسطرح ا سکی پستول کی گولی نے ایک معصوم کی زندگی ختم کردی تھی ۔۔ اور وہ بزدلوں کی طرح وہاں سے بھاگ آیا۔۔!!!
""ماں مجھے چھپالو کہیں؟؟؟!!!۔۔۔مجھ سے بہت بڑا گناہ ہوگیا۔۔!!!
//۔وہ بچوں کی طرح ماں سے لگا ضد کر رہا تھا۔!!!
۔
//ماں کے جسم کا سب خون نچوڑ چکا تھا۔۔ وہ بڑی مشکل سے بیٹے کو دلاسا دینے کی ہمت اکٹھا کر رہی تھیں۔۔۔!!!
//انکے لاکھ منع کرنے کے باوجود انکا بیٹا باز نہ آیا تھا۔۔اب زندگی بھر کا روگ لگ چکا تھا۔۔//

//▪فاطمہ بیگم نے جب یہ خبر پڑھی تو تمام رات سکون سے سو نہ سکیں،ذہنی ہیجان کا شکار رہیں۔۔۔!!!
//صبح ہوتے ہی▪ حماد صاحب▪ کو سب بتادیاوہ تو جیسے تیار بیٹھے تھے۔۔!!!

//ان سے مختلف خبروں پہ تبصرے کرنے کیلئے۔۔۔//
//انہوں نےبھی گہرے رنج کا اظہار کیا۔۔!!!
۔
//اس سے پہلے ▪حماد صاحب▪ ان سے مزید کچھ کہتے ▪فاطمہ بیگم ▪نے خود ہی اپنی بات کہنا شروع کردی تھی ۔۔وہ جانتی تھیں انکے شوہر کس کس خبر کو ڈسکس کرسکتے ہیں۔۔۔!!!
"""بیشک سارا پاکستان ایسی جیت پہ عش عش کر رہاہے یہ ہم سب کیلئے نشاط انگیز کیفیت ہے!!!۔۔ یہ جیت کسی نعمت متربقہ سے کم نہیں۔۔کافی سالوں بعد پاکستان یہ چیمپئن ٹرافی جیتی ہے۔۔۔"""!!!
"""اور آخری میچ خاص کر بھارت سے جیت کر اسنے خوشی کو دوبالا کردیا۔۔اللہ کا بڑا احسان وکرم ہے کہ اسنے دوہری خوشی سے نوازا۔۔۔ ہمارے ملک کی عزت اور مرتبے کو کھیل کی دنیا میں سرفراز کیا مگر۔!!! ہم کیا کررہے ہیں۔؟؟؟''۔ہم تو جیت میں اس قدر اندھے ہوگئے کہ کچھ دیکھنا ہی نہیں چاہتے۔ """
""نعمت کو زحمت بنا بیٹھے"""!!!
"""حواس باختگی کے عالم سے دوچار نظر آرہے ہیں جدھر دیکھو پبلک ٹوٹ پڑی ہے کوئ اس کھلاڑی کے گھر پہنچ رہا ہے کوئ کپتان ▪سرفراز احمد ▪کے گھر پہنچ رہا۔۔ عجیب افرا تفری مچی ہوئی ہے۔۔""!!!
""جم غفیر ایسا کہ انسان پاؤں تک نہ رکھ سکے۔۔۔پھر بھی اسے کھلاڑیوں تک پہنچنا ہے چاہے کوئ زخمی ہو۔۔۔روندھتا چلا جائے مگر اس پہ دھن سوار ہے تو ملنے کی۔۔۔"""!!!

"""کیا یہ سب صحیح ہے ۔۔؟؟،"""
""پھر سونے پہ سہاگہ یہ کہ ہم انڈیا و الوں کو کہہ رہے ہیں کہ وہ بے لگام ہوچکے ہیں ہار برداشت نہ ہوسکی ان سے اور کیا کیا جملے نہیں کہہ رہے ۔۔۔!!!
""مگر!! ذرا ہم اپنے کہہ گئے جملوں پہ غور کریں تو وہ اس سے بھی زیادہ اشتعال انگیز ہے یہ تو سراسر غلط ہی ہے کہ جیسا وہ کریں ہم بھی کرنے لگ جائیں۔۔!!!""'
"""اب میڈیا اس سے خوب چٹ پٹا بناکے اپنا رنگ دیکے پیش کر رہا ہے کیونکہ جہاں اسطر ح کی ویڈیو آرہی ہیں وہیں صحیح بات بھی کسی سے چھپ نہیں پارہی ۔!!!!""
""▪شعیب اختر ▪سے جب پوچھا گیا انڈیا کیوں ہارا ؟؟تو اسنے کتنا اچھا جواب دیا کہ '"انڈیاکی بڑی اچھی کارکردگی رہی اور اہم بات یہ کہ وہ فائنل تک پہنچا ''اور یہی کہا کہ'' پاکستانیوں سے کہ بیشک خوشی ۔۔۔جشن کا سماں ہے مگر ا سے عاجزی کے ساتھ منائیں کوئ ایسی بات نہ کہیں جو اللہ کو بری لگ جائے۔۔۔''۔۔!!!
"""اسی طرح جب انڈیا کے معروف ومشہور اداکار ▪ ریشی کپور▪ کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ ہماری جوان نسل نے انکے مذہب کو بھی ٹار گیٹ بنادیا ۔۔تو اسنے پریس کانفریس کی۔۔ نوجوان نسل کو بچہ کہہ کر چھوڑ دیا ۔۔اس نے کہا کہ'' مذاق میں کی گئ بات کا اتنا ایشو بن جائےگا سوچا نہیں تھا کبھی''۔۔۔!!
""پاکستان کو نہ صرف مبارک باد دی بلکہ سب کے سامنے اپنے کئے گئے جملوں پہ معافی مانگی۔ اور تلافی چاہی۔۔۔"""!!!
""یہ بڑی بات ہے۔۔۔""!! اعلی ظرف کی پہچان۔۔۔۔!!""
""اب ہم ▪ویرات کوہلی▪ کے پیچھے پڑ گئے۔۔ اسے ذلیل کر نا شروع کردیا جبکہ اسنے پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ اچھا رویہ روا رکھا اور انہیں دل سے جیتنے پہ مبارک باد دی۔۔
اب آپ خو د موازنہ کرلیں ہم نے کیا روش اختیار کی۔۔۔"""!!!
""حال یہ کہ جیت میں ہم اتنے آپے سے باہر ہوگئے کہ ہوائی فائرینگ سے کتنے مسلمانوں کو تکلیف پہنچا بیٹھے۔۔ ؟؟"""
""اور وہ بچہ بھی اسی کی زد میں آگیا۔۔ قیامت گزری اسکے گھر والوں پہ۔۔"""!!!
"""اب آپ بتائیں یہ کیسی جیت ہے ؟؟""یہ جیت نہیں ہار ہے۔۔۔!!!""
""خوشی نہیں غم ہے۔۔!!""
""اعتدال سے چلنے کے بجائے ہم حدود ہی پار کر دیتے ہیں آج اگر یہی جوش و جذبہ دین کیلئے رکھ لیں تو ہم کامیابیوں کی انتہاء تک پہنچ جائیں مگر۔۔
افسوس!!!!
"" ۔۔ ہمارے پاس ان سب کیلئے وقت ہے مگر اپنی اصل زندگی کو بہتر بنانے کیلئے ذرا بھی وقت نہیں نہ حقوق اللہ کی پرواہ نہ حقوق العباد کاخیال ۔۔۔"""!!

//▪فاطمہ بیگم ▪شدت جذبات سے آبدیدہ ہوچکی تھیں ▪حماد صاحب▪ بھی افسردہ ہوگئے تھے۔۔
واقعی اسطرح تو انھوں نے بھی نہ سوچا تھا۔۔"""!!!!
//لوگوں کی غفلت سے کتنی جانوں کا نقصان ہوچکا تھا۔۔//!!!

جیت کے بھی ہم ہار بیٹھے
اپنے ہوش گنوا بیٹھے!!!
ہم نے فضا کو رنگ دیا
معصوم کے خون سے۔۔۔۔!!
آہ۔۔!!کیا اذیت پہنچا بیٹھے۔۔۔!!
ہنگامہ آرائی سے سکون کو برباد کر بیٹھے۔۔۔!!
ہم خود خوشی کو ماتم میں تبدیل کر بیٹھے۔۔!!

Fatima Ishrat
About the Author: Fatima Ishrat Read More Articles by Fatima Ishrat: 30 Articles with 31678 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.