قرآن اور حدیث پر عمل کرو

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔تم میں سے کوئی شخص کسی تکلیف کی وجہ سے جو اسے ہونے لگی ہو،موت کی تمنا نہ کرے۔ اگر موت کی تمنا ضروری ہی ہوجائے تو یہ کہے کہ (اے اللہ جب تک میرے لیئے زندگی بہتر رکھنا اور جب میرے لیئے موت بہتر ہو تو مجھے اٹھالینا۔)
صحیح بخاری

آج کے حالات میں اگر ہم اس آیت کو پڑھیں اور سمجھیں تو بہت سی پریشانیوں کا خاتمہ ممکن ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ قرآن کو کون پڑھے ۔۔۔؟قرآن کو تو ہم نے سوئم، چالیسواں، دسواں اور شادی میں دلہن کی رخصتی میں سر پر رکھنے کے لیئے رکھا ہے اور اگر اتفاق سے جمعہ کی نماز میں بیان سننے کا موقع مل جائے تو مولانا ایک دوسرے مسلک پر کیچڑ اچھالنے کے سوا کچھ نہیں کررہے ہوتے۔۔۔۔۔مگر آج کا مسلمان خصوصاً پاکستان میں لوگ خودکشی کیوں کر رہے ہیں ۔۔۔؟ کیا عوامل ہیں جنکی بنیاد پر ہمارے مسلمان بھائی اس حرام فعل میں ملوث ہورہے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلے تو میں ایک عرض کردوں کہ مجھ سمیت جو مسلمان ہیں وہ اللہ کی تعلیمات پر عمل نہیں کر رہے اور ہم اپنے آپ کو عاشق رسول کہتے ہیں مگر خود جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آخری خطبے میں کہا میرے جانے کے بعد اگر صراط مستقیم پر چلنا چاہتے ہو تو قرآن اور میری سنت کو مضبوطی سے تھام لو گمراہ نہیں ہو گے ۔۔۔۔۔مگر آج ہم عمل کرنا دور کی بات بلکہ بدعتوں میں ملوث ہیں اور یہ ایک ایسا گناہ ہے جو انسان گناہ سمجھ کر نہیں بلکہ ثواب کی نیت سے کرتا ہے اور وہ توبہ تک نہیں کرتا ۔۔۔۔۔ یہ سب اسلام سے دوری کا نتیجہ ہے ورنہ آج کل صرف 100 روپے کی خاطر لوگ ایک دوسرے کو مارنے پر مجبور ہیں اور کوئی اپنی بیوی کو قتل کر رہا ہے تو کوئی اپنے معصوم بچوں کو زبحہ کر رہا ہے یا اللہ یہ کیا ہے ۔۔۔۔۔کیا انکو نہیں پتہ کہ وہ جس بھوک سے بچنے کے لیئے خودکشی کررہے ہیں اس عارضی دنیا میں مگر آخرت میں وہ اس حرام فعل کی وجہ سے جلتا رہے گا اے کاش کہ قرآن اور حدیث پڑھی ہوتی ۔۔؟اور جو حدیث میں نے اوپر بیان کی ہے وہ پڑھیں آپ لوگ اور خود فیصلہ کریں کہ اتنا صاف اور واضح احکام ملنے کے باوجود ہم کہاں جارہے ہیں ۔۔۔۔۔؟ اللہ مجھ سمیت تمام مسلمانوں کو قران اور حدیث پڑھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔۔آمین
M ADNAN ALAM
About the Author: M ADNAN ALAM Read More Articles by M ADNAN ALAM : 44 Articles with 56127 views i am an extrovert but my friends says i m introvert .. View More