دولت، عزّت، محبّت

دولت، عزّت اور محبّت کے متعلق اکثر سوال کیا جاتا کہ انسانی زندگی میں کس کی اہمیت زیادہ ہے غریب کے لئے دولت، رسواء کے لئے عزّت اور محروم محبت کے لئے محبت دنیا میں سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے یعنی جو فرد جس چیز سے محروم ہے وہی اس کے لئے اہم ہے گویا انسانی زندگی میں تینوں کی اہمیت مسلّم ہے بلکہ دیکھا جائے تو دولت عزّت اورمحبّت تینوں ہی انسان کا بنیادی حق اور اہم ضرورت ہے ان میں سے کسی ایک کی کمی بھی انسانی شخصیت کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے کہ انسان کے لئے بعض اوقات انسانیت کے درجے پر رہنا مشکل ہو جاتا ہے لہذا انسانی زندگی میں تینوں کی اہمیت یکساں ہے چونکہ خوراک لباس اور رہائش انسان کا پیدائشی بنیادی حق ہے جسکا حصول دولت کے بغیر ممکن نہیں امیر ہو یا غریب عزت نفس سب کو عزیز ہوتی ہے اور بلا تفریق سب کا حق بھی ہے جبکہ آج کل جس کے پاس دولت نہیں ہے اس کی عزت نفس کا پاس رکھنے میں قدرے کسرنفسی سے کام لیا جاتا ہے عزّت نفس پر حرف آئے یہ کوئی برداشت نہیں کرتا امیر ہو یا غریب سب کی عزّت نفس ایک جیسی ہے رہ گئی محبّت کہتے ہیں نہ کہ "درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو" تو یہ درد دل کیا ہے محبّت ہی ہے جو کہ ہر فرد کا پیدائشی حق بھی ہے اور جذباتی و معاشرتی ضرورت بھی یہ انسان سے انسان کی محبت ہی ہے جو دل میں دولت کے حصول کی خواہش بیدار کرتی ہے یہ محبّت ہی ہے جو انسان سے انسان کی عزّت کرواتی ہے گویا دولت عزّت اور محبّت کی یہ مثلث معاشرتی زندگی میں یکساں اہمیت کی حامل ہیں ہر انسان کو بلا تفریق مساویانہ طور پر یہ حقوق حاصل ہونے چاہئیں اور جس معاشرے میں مساوات کا فروغ ہوگا وہی معاشرہ امن سلامتی اور خوشحالی کا گہوارہ بن سکتا ہے ظاہر ہے جب معاشرے کے ہر فرد کو تمام حقوق میّسر ہوجائیں تب ہی معاشرے سے دیگر پرائیوں کا خاتمہ بھی خود بخود ہو جائے گا اور ہر سمت امن سلامتی اور خوشحالی کا دور دورہ ہو جائے جو کہ ہمارے معاشرے کے لئے بہت ضروری ہے اب ہم سب کو مل کر حسن اخلاق، حسن تدبیر اور حسن عمل سے اپنے معاشرے کو آگے سے آگے لے جانا ہے اور اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنا ہے اللہ تعالی ہمیں نیکی اور بھلائی کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہر نیک مقصد کی تکمیل میں ہماری مدد و رہنمائی فرمائے (آمین) “
 

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 24017 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More