گوجر قبیلہ کے اکثر لوگوں سے میر ی دوستی تعلق ہے دیہاتوں
میں تو بہیت سی برادریاں آباد ہوتی ہیں گاؤں میں غمیاں ، خوشیاں مشترکہ
ہوتی ہیں تمام برادریوں میں مثالی بھائی چارہ ہو تاہے شہروں کی زندگی
ذرامختلف ہوتی ہے یہاں تو ماڈرن بستیوں میں تو پڑوسیوں کا ایک دوسرے کے
بارے میں علم نہیں ہوتا کہ وکس علاقہ یا قبیلہ سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ شہری
زندگی میں تواب قریب کے رشتے بھی دم توڑرہے ہیں بات کہاں سے کہاں نکل گئی ۔
میں جب لاہور شہر میں آیا تو ایک دوست نے ایک دن کہا کہ یہ گلی میں جو
چارپائی پر لوگ بیٹھ ہیں ان سے محتاط رہنا یہ گوجر ہیں ۔میں دومنٹ کیلئے
خاموش ہوگیااور اسکے بعد دوست سے اقرارکیا کہ تم نے کیا بات کہی ہے اور کیو
نکر کہی ہے وہ بولا کہ یہ بڑئے لڑاکے جھگڑالوقسم کے لوگ ہیں ۔ میں جواب نے
جواب میں کہا کہ آپکو غلط فہمی ہوئی ہے میرے گاؤں میں تو بڑے معتبر گوجر
ہیں میری پڑوسی چیچافضل گوجراور انگے بیٹے کے بڑے اچھے لوگ ہیں خیر اتفاق
کی بات ہے میری یہاں بھی گوجر قبلہ کے لوگوں سے دوستی ہوگئی ۔ گوجر قبیلہ
کی حصول پاکستان کی تحریک میں بڑی قربانیاں ہیں پھر اسی قبیلہ کے سپوت
چوہدری رحمت علی نے زمانہ طالبعلمی میں پاکستان کی تحریک چلائی پھرپاکستان
کے نام کے خالق ہیں ۔ میجرطفیل محمد شہید نشان حیدر بھی اسی قبیلہ کے چشم
ثراغ تھے ۔ مولانا قاسم نناتوی ، مولوی غلام رسول عالمپوری سیاست کے میدان
میں ممبران قومی ، صوبائی اسمبلی ، سینیٹ، بلایاتی اداروں میں بھرپور
نمائند گی ، وزرا، سپیکر ، ڈاپٹی ، قائم مقام صدور اس قبیلہ کا اپنا ایک
مقام ہے اس قبیلہ کے ایک اہم بزرگ رہنما جنہیں گوجر قبیلہ کے بابائے گوجراں
چیف آف گوجراں کہتے تھے سابق رکن قومی اسمبلی محمداقبال مرحوم چلیانوالہ
آجکل انکے صاحبرادئے چوہدری محمدجعفراقبال گوجر سابق ڈپٹی سپیکر قومی
اسمبلی گوجر قبیلہ کے سرادر ہیں اس گھرانے کی پاکستان کی سیاست میں نمایاں
خدمات ہیں ۔ گوجر قبیلہ تو ابھی ترقی کی بلندیوں پر ہے ہر فیلڈ میں ہر فورم
پر انکی نمائندگی ہے ۔ گزشتہ روز مجھے گوجر ٹریڈرزفورم شمالی لاہور کی
تقریب میں جانے کا اتفاق ہو میں تقریب کی کوریج کی اس تقریب کے میزبان بزنس
مین چوہدری رفیق گوجر تھے ۔ یہاں بڑی متحرک شخصیت زمان پارک 18یوسی لاہور
سے منتخب کونسلر چوہدری محمدشہزادگوجر بھی تھے جوکہ گوجر نوجوانوں کی تنظیم
گوجریوتھ فورم پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ ہیں اور یہ تنظیم بنانے والی
ٹیم میں شامل تھے ۔ ملک عثمان گوجر ، حاجی حبیب الرحمن گوجر، ،حافظ اکرم
گوجر ’’ یوسی‘‘ چیئرمین، چوہدری اکرم نواز، چوہدری فرحان گوجر ، چوہدری ایم
ایس بوٹا کھٹانہ ودیگر اہم شخصیت بھی شریک تھیں ان سے تفصیلی ملاقات بھی
ہوئی اور تنظیم سے متعلق معلومات بھی ملیں ۔ گوجر یوتھ فورم پاکستان گوجر
قبیلہ کی بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کا قیام 1984ء میں عمل میں آیا اس کا نیٹ
ورک پاکستان کے علاقہ بیرون ممالک میں بھی ہے اس کے مختلف شعبہ جات بھی کا
م کررہے ہیں جیسے کے ٹریڈرزفورم ، ایجوکیشن فورم ، سٹوڈنٹس فورم ، ڈاکٹر ز
فورم کے دیگر بے شمارشعبہ جات اس تنظیم نے سب سے زیادہ فوکس تعلیم پر
رکھاہے اور اپنے قبیلہ کے علاوہ دیگر قبائل کے مستحق طلباء و طالبات کی بھی
مددکی ، اسی طر ح بے شمار لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کئے ۔ میں یہ
سب سن کر اور دیکھ کر بڑاحیران بھی ہوااور خوش بھی یقینا جن قبیلوں میں
ایسی متحرک ترین سرگرمیاں اسکے نوجوانوں کی ہوں اس قبیلہ کی ترقی اور
کامیابیوں کو کوئی نہیں روک سکتا۔ ایسے نوجوان ملکوں اور قوموں کا اثاثہ
ہوتے ہیں ۔
|