کیا دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔؟

اللہ ربّ العزت انسانوں میں پھر سے انسانیت کا جذبہ بیدار کرے انسانوں کی دنیا کو انسان نما شیطانوں کے شر سے محفوظ و مامون فرمائے اور انسان کو ہر قسم کی آفات و مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کی ہمّت عطا فرمائے قوّت ایمانی حسن تدبیر اور حسن عمل کی وہ خوبیاں اور دولت عنایت فرما‎ئے کہ تمام دنیا میں امن سلامتی خوشحالی اخوّت محّبت اور مساوات جیسے اخلاق حسنہ کا پھر سےدور دورہ ہو اور دنیا پھر سے امن و محبّت کا گہوارہ بن جائے (آمین یا ربّ العالمین)

خود کش حملے اور دہشت گردی چاہے پاکستان میں ہو ہندوستان میں ہو یا دنیا کے کسی بھی خطّے میں ہو انسانیت لرز جاتی ہے
معصوم جانوں کا ناحق زیاں کسی بھی قوم کے لئے قابل برداشت نہیں
محض خود کش حملے ہی دہشت گردی نہیں بلکہ اور بھی بہت سی وجوہات ہیں جو دنیا میں دہشت گردی کا محرک بن رہی ہیں اس کی ایک مثال امریکہ کے جاسوس طیاروں کی پاکستانی علاقوں میں بلا اجازت مداخلت اور ناحق حملے ہیں جن میں بلا قصور کتنی ہی معصوم جانوں کا قتل عام ہوا ہے
اس کے علاوہ سب ہی جانتے ہیں کے مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیریوں پر نصف صدی سے زیادہ عرصہ بِیت جانے کے باوجود بھی آج تک مسلسل دہشت و بربریت اور ظلم تشدد کا سلسلہ جاری ہے لیکن ابھی تک اس مسئلے کو حل نہ کیا جا سکا
اسی طرح دنیا کے بیشتر علاقوں میں اسی قسم کی دہشت گردی کا بازار گرم ہے
جِسکی تازہ ترین مثال برما کے مسلمانوں کیساتھ کیا جانے والا انسانیت سوز سلوک ہے
کیا یہ سب روکنا ممکن نہیں۔۔؟
دنیا بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے ک دٰعووں کے باوجود خود کش حملوں اور دہشت گردی کا سدباب آج تک نہ کیا جا سکا یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے
خود کش حملوں کو روکنا اور دنیا کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلانا کسی ایک ملک کسی ایک قوم یا کسی ایک علاقے کا مسئلہ نہیں رہا بلکہ یہ ایک عالمی مسئلہ بن چکا ہے جس کے لئے اقوام عالم کا اتحّاد ناگزیر ہے ، مگر ساتھ ہی یہ بھی یاد رہے کہ محض دٰعووں سے ہی اس ضمن میں مثبت نتائج کا حصول ممکن نہیں بلکہ مطلوبہ نتائج کے حصول کے لئے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس پر عمل کی ضرورت کو یقینی بنانا اب ناگزیر ہے
جبکہ یہ اسی صورت ممکن ہے کہ دہشت گردی زبانی کلامی خاتمہ کرنے کے دٰعویدار کے خود دہشت گردی پھیلانے کے اسباب پیدا نہ کریں
سوچئیے “کیا یہ ممکن ہے۔۔؟“
ہم بھی سوچتے ہیں آپ بھی سوچئیے--- کیا یہ ممکن ہے۔۔؟
اس دعا کے ساتھ تحریر کا اختتام کرتے ہیں
اللہ ربّ العزت انسانوں میں پھر سے انسانیت کا جذبہ بیدار کرے انسانوں کی دنیا کو انسان نما شیطانوں کے شر سے محفوظ و مامون فرمائے اور انسان کو ہر قسم کی آفات و مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کی ہمّت عطا فرمائے قوّت ایمانی حسن تدبیر اور حسن عمل کی وہ خوبیاں اور دولت عنایت فرما‎ئے کہ تمام دنیا میں امن سلامتی خوشحالی اخوّت محّبت اور مساوات جیسے اخلاق حسنہ کا پھر سےدور دورہ ہو اور دنیا پھر سے امن و محبّت کا گہوارہ بن جائے (آمین یا ربّ العالمین)

uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 32 Articles with 24010 views sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More