موٹاپا آج ہماری دنیا کا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور
اس مسئلے کا تعلق ہماری زندگی اور موت دونوں سے ہی ہے- ایک اندازے کے مطابق
ہر سال کم سے کم 2.8 ملین افراد صرف موٹاپے کی وجہ سے موت کا شکار بن جاتے
ہیں- یہاں ہم موٹاپے سے متعلق چند ایسے حقائق بتارہے ہیں جن کے بارے میں آپ
کو ضرور علم ہونا چاہیے-
|
|
دنیا بھر میں اس وقت 925 ملین افراد بھوک کا شکار ہیں لیکن اضافی وزن یا
موٹاپے کے شکار افراد کی تعداد 1.5 بلین ہے-
|
|
دلچسپ بات یہ ہے کہ موٹاپا اور بھوک دونوں غذائی اجزاﺀ کی کمی کا شکار
بناتے ہیں- ان دونوں طرح کے افراد میں وٹامن اے٬ آئرن یا آئیوڈین کی کمی
پائی جاتی ہے-
|
|
زیادہ تر اضافی وزن کے حامل افراد ترقی یافتہ ممالک میں پائے جاتے ہیں- ہر
3 امریکی باشندوں میں سے 1 باشندہ موٹاپے کا شکار ہے-
|
|
ایسے افراد جو ناشتے اور رات کا کھانا کھانے سے گریز کرتے ہیں ان میں وزن
بڑھنے کے خطرات عام آدمی کے مقابلے میں دو گنا زائد پائے جاتے ہیں-
|
|
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ اضافی وزن والے افراد
امریکہ میں پائے جاتے ہیں اور اس کے بعد میکسیکو کا نمبر آتا ہے-
|
|
موٹاپا یا اضافی وزن دنیا بھر میں موت کا پانچواں سب سے بڑا سبب ہے- ہر سال
2.8 ملین افراد صرف اسی بیماری کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں-
|
|
نیند کی کمی بھی موٹاپے کا شکار بنانے کی ایک بڑی وجہ ہے- جب آپ رات سوتے
ہیں تو آپ جسم اپنے اندرونی اعضاﺀ کی مرمت کرتا ہے لیکن دیر تک جاگنے کی
صورت میں یہ عمل خرابی کا شکار ہوجاتا ہے-
|
|
اگرچہ جوس صحت بخش مشروب ہیں لیکن پانی آپ کے جسم کے لیے زیادہ موافق ہے-
آپ صرف پانی کے ذریعے ہی جسم میں موجود کافی کیلوریز کم کرسکتے ہیں- جوس
پیجیے مگر ایک حد تک کیونکہ یہ شوگر پر مشتمل ہوتے ہیں-
|
|
ایک امریکی باشندہ سال بھر میں 25 پونڈ کی حامل کینڈی
کھا جاتا ہے اور یہی اس کے لیے نقصان کا باعث بن رہی ہیں-
|
|
کار حادثے کی صورت میں موٹاپے کے شکار افراد کی موت کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ
جاتا ہے- |