مفت میں جنت ... ایک سبق آموز نصیحت*

ایک بوڑھے آدمی نے اپنے پوتے سے کہا : اے میرے بچے! تم جنت مفت میں حاصل کر سکتے ہو مگر جہنم میں جانے کے لئے مال و دولت خرچ کرنا پڑتا ہے.
بچے نے سوال کیا : دادا جان! وه کیسے؟
دادا نے جواب دیا : دیکھو!
جوا کھیلنے کے لئے پیسے لگانے پڑتے ہیں.
شراب پینے کے لئے پیسے دینے پڑتے ہیں.
سگریٹ پینے کے لئے پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے.
گانے بجانے کے لئے پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے.
عیاشی کے لئے سیر و سیاحت کرنا ہو تو پیسے لگانے پڑتے ہیں.

مگر اے میرے بیٹے!
جنت کے لئے کوئی روپیہ پیسہ نہیں خرچ کرنا پڑتا چنانچہ دیکھو:
نماز پڑھنے کے لئے کوئی پیسہ نہیں دینا پڑتا.
روزہ ركھنے كے ليے کوئی پیسہ نہیں خرچ کرنا پڑتا.
استغفار اور دیگر ذکر و اذکار کے لئے کوئی پیسے نہیں لگتے.
نگاہ نیچی رکھنے میں کوئی پیسہ نہیں لگتا ...
میرے بیٹے! اب تم خود فیصلہ کرو: مال و دولت، روپیہ پیسہ خرچ کر کے جہنم خریدنا چاہتے ہو یا مفت کی نیکیاں کر کے مفت میں جنت حاصل کرنا چاہتے ہو ؟؟؟

Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 276933 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More