صبا ٹرسٹ ۔۔ خدمت کا نشان عالیشان

اعجاز جعفری
سماجی خدمت کے شعبے میں انفرادیت کا دعویٰ تو بطور روائت لوگ کیا ہی کرتے ہیں لیکن بعض افراد اور ادارے سماجی خدمت جیسی عبادت کو بغیر کسی شہرت کی عرض کے خالصتاً رضائے الٰہی کے حصول کے لیے سر انجام دیتے ہیں اور یوں وہ اطمینان قلب جیسی دولت سے ہمکنار ہوتے ہیں ۔ صبا ٹرسٹ یتیم بچوں ، بیواؤں ، ناداروں ، محتاجوں اور سفید پوش لوگوں کی کفالت اور خدمت کا ایک معتبر نام ہے۔

صبا ٹرسٹ کے بانی چیرمین صغیر اسلم نے اسکی بنیاد تقریباً نصف صدی پہلے رکھی یوں نصف صدی قبل لگایا ہوا یہ پودا آج ایک تناور درخت بن چکا ہے ۔ جو شخص کبھی دھوپ میں نہ ہو ا کھڑا ہو اسے سائے کی قدرو منزلت کا کیا علم۔ جس نے بھوک نہ دیکھی ہواسے بھوک سے ستائے ہوئے لوگوں کا درد کیے معلوم ہوگا۔ صبا ٹرسٹ کے چیرمین صغیر اسلم کا بچپن خود سفید پوشی ، غربت اور محرومیوں میں گزرا ، وہ اب بھی وہ وقت یاد کرتے ہیں توانکی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ لہٰذا انہوں نے اپنی شبانہ روز کی محنت سے صبا ٹرسٹ کی داغ بیل رکھی ۔ زمانہ طالبعلمی میں جو تکالیف اور مالی پریشانیاں انہوں نے دیکھی تھیں آج وہ پرعزم ہیں کہ انکے جیتے جی کوئی ایسا طالبعلم نہ ہوجو مالی پریشانیوں کی وجہ سے تعلیم سے محروم رہے۔ کوئی مریض ایسا نہ ہو جیسے دوا میسر نہ ہو۔ کوئی بھو کا شخص ایسا نہ ہو جو کھانے کے بغیر سو جائے۔ موصوف نے اپنی ساری زندگی تن وجاں سے مذکور بالا مقاصد کے حصول کے لیے وقف کر رکھی ہے۔

صبا ٹرسٹ محض ایک بین الاقوامی فلاحی ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک کا نام ہے جس نے یتیموں ، بیواؤں ، محتاجوں، ضرورت مندوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا تہیہ کررکھا ہے ۔ صباٹرسٹ کے زیر اہتمام گلریز راولپنڈی میں قائم صباء ہومز میں تقریباً 35 یتیم بچیاں پرورش پارہی ہیں جن کی رہائش ، خوراک ، علاج معالجے سمیت انکی تعلیم وتربیت انتہائی عمدگی سے اسلامی ونظریاتی ماحول میں ہو رہی ہے۔ ان بچیوں کے کھیلنے کے لیے وسیع وعریض لان ، عبادات کے لیے مخصوص ہال ، عمدہ لائبریری ، کھانے کا وسیع ہال ۔ کمپیوٹر لیٹ ، کے علاوہ انکے علاج معالجے کے لیے ہمہ وقت ڈاکٹر کا انتظام بھی موجود ہے ۔ صغیر اسلم کا یہ ایمان ہے کہ مستقبل کی قیادت ان بچیوں سے ہی ابھرے گی ۔ صبا ٹرسٹ قدرتی آفات کے مواقع پر بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتا۔ ماضی میں آزاد کشمیر کے زلزلہ متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور سیلاب زرگان کے مصائب کم کرنے میں بھی کما حقہ اپنا کردار ادا کیا۔ صیغیر اسلم اب مزید منصوبوں پر بھی کا م شروع کررہے ہیں جن میں بے سہارا معمر افراد کے لیے ’’ اولڈ ہوم‘‘ اور نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت دینے کے لیے ’’ یوتھ اسمبلی ‘‘ کے تحت تک پلیٹ فارم قائم کیاجارہا ہے جہاں سے بالیقین ایسی قیادت ابھرے گی جو قائداعظم کے کردار عمل کے تسلسل اور علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر بن کر سامنے آئے گی۔

علاوہ ازیں صیغیر اسلم وطن عزیز میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے عرصہ دراز سے کمر بستہ ہیں ۔ ایک متوازن معاشرے کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم وہاں بین المذاہب ہم آہنگی اور امن وسکون ہو، تحمل ، برداشت اور روداری ہو۔ ان مقاصد کے حصول کے لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ صغیر اسلم کے ہاتھ مضبوط کیے جائیں تاکہ وطن عزیز میں ایک فلاحی ریاست اور پرامن معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔صباء ٹرسٹ کی سابقہ کارکردگی اور آئندہ آنے والے منصوبوں سے روشناس کرانے کے لئے جناب صغیر اسلم کی سرپرستی اور سلطان محمود شاہین کی ادارت میں ایک ماہانہ نیوز لیٹر صباء نیوز کے نام سے ترتیب دیا جارہا ہے۔جو بہت جلد شائع کرکے منظر عام پر لایا جائے گا۔
 

Sultan Shaheen
About the Author: Sultan Shaheen Read More Articles by Sultan Shaheen: 2 Articles with 1593 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.